فلم ’ویلکم‘ میں کام کرنے سے نانا پاٹیکر نے کیوں انکار کیا تھا؟ ہدایت کار کا دلچسپ انکشاف


جب میں نانا پاٹیکر کے گھر فلم کی کہانی سنانے پہنچا تو انہوں نے کہا کہ پہلے اپنی ماں کی قسم کھا کر بتاؤ کہ یہ فلم میرے لیے اچھی ہے اور مجھے اس میں کام کرنا چاہیے۔ میں نے قسم کھانے کے بجائے انہیں کہانی سنانے کا فیصلہ کیا اور تقریباً تین گھنٹے تک اسکرپٹ سناتا رہا۔ بالی ووڈ کی مشہور کامیڈی فلم ’ویلکم‘ میں اودے شیٹی کا کردار ادا کرنے والے نانا پاٹیکر ابتدا میں اس فلم کا حصہ بننے کے لیے تیار نہیں تھے، تاہم ہدایت کار انیس بزمی نے انہیں ایک دلچسپ انداز میں راضی کیا۔ بھارتی کامیڈی پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ کے دوسرے سیزن میں گفتگو کرتے ہوئے انیس بزمی نے بتایا کہ انہوں نے نانا پاٹیکر کو فون کرکے ملاقات کی درخواست کی تھی تاکہ انہیں اپنی نئی فلم کی کہانی سنا سکیں۔ ہدایت کار کے مطابق نانا پاٹیکر نے ملاقات کے آغاز میں ہی فلم کے بارے میں یقین دہانی مانگی، لیکن انہوں نے پہلے مکمل اسکرپٹ سننے پر زور دیا۔ انیس بزمی نے بتایا کہ تقریباً تین گھنٹے کی تفصیلی گفتگو کے بعد نانا پاٹیکر اس کردار سے اتنے متاثر ہوئے کہ انہوں نے ہدایت کار کو گلے لگا لیا۔ نانا پاٹیکر نے اس موقع پر کہا کہ وہ کچی مٹی کی طرح ہیں اور ہدایت کار انہیں جس انداز میں چاہے کردار کے مطابق ڈھال سکتا ہے۔ انیس بزمی کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری میں نانا پاٹیکر کے سخت مزاج اور جلد غصے میں آنے کے بارے میں بہت سی باتیں مشہور تھیں، لیکن ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بالکل مختلف رہا۔ ان کے مطابق اداکار نے فلم کی شوٹنگ کے دوران بھرپور تعاون کیا۔ واضح رہے کہ 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ویلکم‘ میں نانا پاٹیکر نے اودے شیٹی نامی ایک گینگسٹر کا کردار ادا کیا تھا، جو اپنی بہن سنجنا کے لیے ایک شریف خاندان میں رشتہ تلاش کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ فلم میں انیل کپور نے مجنوں بھائی کا کردار نبھایا تھا۔ دونوں اداکاروں کی دلچسپ گفتگو، مزاحیہ انداز اور ایک دوسرے کے ساتھ نوک جھونک کو شائقین نے بے حد پسند کیا۔ اس فلم سے پہلے نانا پاٹیکر زیادہ تر سنجیدہ اور سخت کرداروں کے لیے مشہور تھے، لیکن اودے شیٹی کے کردار نے ان کی مزاحیہ اداکاری کو بھی نمایاں کیا۔ تقریباً دو دہائیاں گزرنے کے باوجود فلم کے کئی مناظر اور مکالمے آج بھی سوشل میڈیا پر میمز کی صورت میں مقبول ہیں، جبکہ اودے شیٹی کو نانا پاٹیکر کے یادگار کرداروں میں شمار کیا جاتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

ٹائیگر شروف پر فائرنگ کرنے والے 3 ملزمان گرفتار، لارنس بشنوئی گینگ سے تعلق کا انکشاف

میرے نانا کو ساری زندگی پانچ سال ضائع کرنے کا افسوس رہا، سلمان خان نے والدین کی شادی کا دلچسپ قصہ سنا دیا

بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر فائرنگ کرنے والے ملزم گرفتار: ’تینوں نیپال فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے‘

کرینہ کپور سونے سے پہلے پیروں پر کیا لگاتی ہیں؟ سیف علی خان کے دلچسپ انکشاف پر قہقہے لگ گئے

ایک شخص چِلّایا ’ٹائیگر بھائی!‘: بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر ممبئی میں فائرنگ کا واقعہ کیسے پیش آیا؟

’چھلڑے چھلڑے وال‘ سرائیکی گیت ہے یا پنجابی؟

کرینہ کپور نے سیف علی خان کی شادی کی پیشکش دو بار کیوں ٹھکرائی؟ دلچسپ انکشاف

پاکستانی پرچم کا بیج، راولپنڈی جانے کی ادھوری خواہش اور کراچی کے کھانے: انڈین اداکار اوم پوری جنھیں پاکستان اپنا لگتا تھا

لاوینیا فونتانا: مردوں سے زیادہ بے باک اور عریاں تصاویر بنانے والی پہلی خاتون مصورہ جنھوں نے جنسی کشش کے لازوال فن پارے بنائے

عمران خان کے دفاع میں بول پڑیں کرن راؤ، پولیس کارروائی پر اٹھا دیے سوال

کرن جوہر کے کافی مگ کا راز کھل گیا، کافی کے بجائے کیا پیتے ہیں؟

ثانیہ مرزا نے فرح خان کے 100 روپے والے وعدے کا راز کھول دیا

عمران عباس نے اداکاری چھوڑ کر نیا راستہ چن لیا

نور بخاری کے چہرے میں تبدیلی پر سوشل میڈیا صارفین حیران، اداکارہ کو تنقید کا سامنا

فلم ’ویلکم‘ میں کام کرنے سے نانا پاٹیکر نے کیوں انکار کیا تھا؟ ہدایت کار کا دلچسپ انکشاف

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی