کرینہ کپور سونے سے پہلے پیروں پر کیا لگاتی ہیں؟ سیف علی خان کے دلچسپ انکشاف پر قہقہے لگ گئے


بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان نے اپنی اہلیہ کرینہ کپور خان کی ایک ایسی عادت کے بارے میں بتایا ہے جس نے کامیڈی شو میں موجود لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔ اداکار کے مطابق کرینہ رات کو آرام کرنے سے پہلے ایک خاص گھریلو طریقہ اپناتی ہیں جس سے انہیں بہتر نیند لینے میں مدد ملتی ہے۔ بھارتی کامیڈی پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ میں شرکت کے دوران میزبان کپل شرما نے سیف اور کرینہ کی خوشگوار ازدواجی زندگی کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ شادی کے 14 سال گزرنے کے باوجود دونوں کی شخصیت میں پہلے جیسی تازگی دکھائی دیتی ہے۔ اس گفتگو کے دوران سیف علی خان نے بتایا کہ ان کے گھر میں دیسی گھی کا استعمال صرف کھانوں تک محدود نہیں بلکہ روزمرہ زندگی کا بھی حصہ ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ کرینہ ہر رات سونے سے پہلے اپنے پیروں پر دیسی گھی لگاتی ہیں۔ کرینہ کپور نے بھی شوہر کی بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس معمول سے سکون محسوس ہوتا ہے اور وہ اچھی نیند سو پاتی ہیں۔ سیف علی خان نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ رات کے وقت ان کے کمرے سے ایسی خوشبو آتی ہے جیسے کسی سڑک کنارے ڈھابے پر کھانا تیار ہو رہا ہو۔ ان کی اس بات پر میزبان سمیت شو میں موجود تمام افراد ہنس پڑے۔ اداکار کی جانب سے دیسی گھی کے فوائد پر دلچسپ انداز میں گفتگو بھی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر رہی ہے، جہاں اس حوالے سے مزاحیہ تبصرے اور میمز سامنے آئے ہیں۔ یاد رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور نے حال ہی میں اپنی شادی کے 14 سال مکمل کیے ہیں۔ اس موقع پر کرینہ نے انسٹاگرام پر شوہر کے ساتھ گزارے گئے یادگار لمحات کی تصاویر شیئر کی تھیں جن میں دونوں کے ابتدائی دنوں سے لے کر بچوں کے ساتھ خاندانی سفر کی جھلکیاں شامل تھیں۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں سیف کے لیے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ زندگی کے سفر کا ایک اور سال مکمل ہوگیا جبکہ ابھی بہت سا وقت ایک ساتھ گزارنا باقی ہے۔ کام کے حوالے سے کرینہ کپور اپنی فلم ’دائرہ‘ کے باعث بھی خبروں میں ہیں جس کی ہدایت کاری میگھنا گلزار نے کی ہے۔ اس فلم میں وہ پہلی مرتبہ معروف اداکار پرتھوی راج سکومارن کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ جرائم اور انصاف کے موضوع پر مبنی اس فلم میں پرتھوی راج ایک پولیس افسر کا کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ کرینہ ایک اہم اور پراسرار کردار میں نظر آئیں گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

ٹائیگر شروف پر فائرنگ کرنے والے 3 ملزمان گرفتار، لارنس بشنوئی گینگ سے تعلق کا انکشاف

میرے نانا کو ساری زندگی پانچ سال ضائع کرنے کا افسوس رہا، سلمان خان نے والدین کی شادی کا دلچسپ قصہ سنا دیا

بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر فائرنگ کرنے والے ملزم گرفتار: ’تینوں نیپال فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے‘

کرینہ کپور سونے سے پہلے پیروں پر کیا لگاتی ہیں؟ سیف علی خان کے دلچسپ انکشاف پر قہقہے لگ گئے

ایک شخص چِلّایا ’ٹائیگر بھائی!‘: بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر ممبئی میں فائرنگ کا واقعہ کیسے پیش آیا؟

’چھلڑے چھلڑے وال‘ سرائیکی گیت ہے یا پنجابی؟

کرینہ کپور نے سیف علی خان کی شادی کی پیشکش دو بار کیوں ٹھکرائی؟ دلچسپ انکشاف

پاکستانی پرچم کا بیج، راولپنڈی جانے کی ادھوری خواہش اور کراچی کے کھانے: انڈین اداکار اوم پوری جنھیں پاکستان اپنا لگتا تھا

لاوینیا فونتانا: مردوں سے زیادہ بے باک اور عریاں تصاویر بنانے والی پہلی خاتون مصورہ جنھوں نے جنسی کشش کے لازوال فن پارے بنائے

عمران خان کے دفاع میں بول پڑیں کرن راؤ، پولیس کارروائی پر اٹھا دیے سوال

کرن جوہر کے کافی مگ کا راز کھل گیا، کافی کے بجائے کیا پیتے ہیں؟

ثانیہ مرزا نے فرح خان کے 100 روپے والے وعدے کا راز کھول دیا

عمران عباس نے اداکاری چھوڑ کر نیا راستہ چن لیا

نور بخاری کے چہرے میں تبدیلی پر سوشل میڈیا صارفین حیران، اداکارہ کو تنقید کا سامنا

فلم ’ویلکم‘ میں کام کرنے سے نانا پاٹیکر نے کیوں انکار کیا تھا؟ ہدایت کار کا دلچسپ انکشاف

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی