نور بخاری کے چہرے میں تبدیلی پر سوشل میڈیا صارفین حیران، اداکارہ کو تنقید کا سامنا


پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سابق اداکارہ نور بخاری ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئی ہیں، تاہم اس مرتبہ ان کی کسی فلم یا ذاتی زندگی کے بجائے چہرے میں نظر آنے والی تبدیلی نے صارفین کی توجہ حاصل کی ہے۔ حال ہی میں نور بخاری نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک وی لاگ شیئر کیا، جس میں وہ رنگ برنگے دوپٹے سے حجاب کیے بغیر میک اپ کے دکھائی دیں۔ ویڈیو میں ان کے ہونٹوں کی ظاہری ساخت دیکھ کر بعض صارفین نے اندازہ لگایا کہ شاید انہوں نے لپ فلرز کروائے ہیں۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے شروع ہوگئے۔ کچھ افراد نے ان کے ہونٹوں کی ساخت پر تنقید کی، جبکہ دیگر نے انہیں فلرز ختم کروانے اور اپنی قدرتی خوبصورتی برقرار رکھنے کا مشورہ دیا۔ واضح رہے کہ نور بخاری نے کم عمری میں فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا اور اپنے کیریئر کے دوران متعدد کامیاب پاکستانی فلموں میں کام کیا۔ ان کی مشہور فلموں میں ’مجھے چاند چاہیے‘، ’گھر کب آؤ گے‘، ’اُف یہ لڑکیاں‘ اور ’میں نور کا پرستار ہوں‘ شامل ہیں۔ فلموں کے علاوہ وہ میوزک ویڈیوز اور ٹیلی ویژن اشتہارات میں بھی نظر آئیں، جبکہ ان کی شادیاں اور نجی زندگی بھی مختلف مواقع پر خبروں کا موضوع بنتی رہی ہیں۔ بعد ازاں نور بخاری نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر مذہبی زندگی اختیار کرلی۔ اب وہ اپنے یوٹیوب چینل پر اسلامی موضوعات سے متعلق ویڈیوز بناتی ہیں، جن میں اپنے مداحوں کے ساتھ اذکار، وظائف اور دینی معلومات شیئر کرتی ہیں۔ ان کے حالیہ وی لاگ میں ہونٹوں کی تبدیلی سے متعلق قیاس آرائیوں نے نئی بحث چھیڑ دی ہے، تاہم اداکارہ نے تاحال لپ فلرز کروانے کی تصدیق نہیں کی۔ اس لیے ان کی ظاہری شکل میں تبدیلی کی اصل وجہ واضح نہیں ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

ٹائیگر شروف پر فائرنگ کرنے والے 3 ملزمان گرفتار، لارنس بشنوئی گینگ سے تعلق کا انکشاف

میرے نانا کو ساری زندگی پانچ سال ضائع کرنے کا افسوس رہا، سلمان خان نے والدین کی شادی کا دلچسپ قصہ سنا دیا

بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر فائرنگ کرنے والے ملزم گرفتار: ’تینوں نیپال فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے‘

کرینہ کپور سونے سے پہلے پیروں پر کیا لگاتی ہیں؟ سیف علی خان کے دلچسپ انکشاف پر قہقہے لگ گئے

ایک شخص چِلّایا ’ٹائیگر بھائی!‘: بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر ممبئی میں فائرنگ کا واقعہ کیسے پیش آیا؟

’چھلڑے چھلڑے وال‘ سرائیکی گیت ہے یا پنجابی؟

کرینہ کپور نے سیف علی خان کی شادی کی پیشکش دو بار کیوں ٹھکرائی؟ دلچسپ انکشاف

پاکستانی پرچم کا بیج، راولپنڈی جانے کی ادھوری خواہش اور کراچی کے کھانے: انڈین اداکار اوم پوری جنھیں پاکستان اپنا لگتا تھا

لاوینیا فونتانا: مردوں سے زیادہ بے باک اور عریاں تصاویر بنانے والی پہلی خاتون مصورہ جنھوں نے جنسی کشش کے لازوال فن پارے بنائے

عمران خان کے دفاع میں بول پڑیں کرن راؤ، پولیس کارروائی پر اٹھا دیے سوال

کرن جوہر کے کافی مگ کا راز کھل گیا، کافی کے بجائے کیا پیتے ہیں؟

ثانیہ مرزا نے فرح خان کے 100 روپے والے وعدے کا راز کھول دیا

عمران عباس نے اداکاری چھوڑ کر نیا راستہ چن لیا

نور بخاری کے چہرے میں تبدیلی پر سوشل میڈیا صارفین حیران، اداکارہ کو تنقید کا سامنا

فلم ’ویلکم‘ میں کام کرنے سے نانا پاٹیکر نے کیوں انکار کیا تھا؟ ہدایت کار کا دلچسپ انکشاف

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی