حجاب پہننے والی لڑکی کو مظلوم اور مغربی لباس پہننے والی کو آزاد خیال کیوں دکھایا جاتا ہے؟ مشی خان کا ڈرامہ نگاروں سے سوال


"ہمارے ڈراموں میں حجاب پہننے والی عورت کو ہمیشہ مظلوم، بے بس اور ڈری سہمی کیوں دکھایا جاتا ہے؟ دوسری طرف مغربی لباس پہننے والی لڑکی کو بگڑی ہوئی، بے قابو اور کلبوں میں جانے والی ظاہر کیا جاتا ہے۔ آخر ڈراموں میں خواتین کے کرداروں کو ان دو انتہاؤں تک محدود کیوں رکھا جاتا ہے؟" یہ سوال معروف پاکستانی اداکارہ اور میزبان مشی خان نے اپنی حالیہ انسٹاگرام ویڈیو میں ڈرامہ لکھنے والوں سے کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈراموں میں خواتین کی شخصیت کو اکثر ان کے لباس سے جوڑ دیا جاتا ہے، حالانکہ کسی عورت کا مضبوط، کمزور یا خودمختار ہونا اس کے پہننے اوڑھنے سے طے نہیں ہوتا۔ View this post on Instagram A post shared by Kluchit (@kluchit) مشی خان نے اس بات پر اعتراض کیا کہ حجاب کرنے والی خواتین کو اکثر خوفزدہ اور حالات کے سامنے مجبور دکھایا جاتا ہے، جبکہ جدید لباس اختیار کرنے والی لڑکیوں کے کرداروں کو منفی انداز میں پیش کیا جاتا ہے۔ ان کے مطابق ڈرامہ نگاروں کو خواتین کی زندگی اور شخصیت کے مختلف پہلو بھی سامنے لانے چاہئیں۔ اداکارہ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔ بعض صارفین نے ان کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ڈراموں میں خواتین کے کردار زیادہ حقیقت پسندانہ ہونے چاہئیں، جبکہ کچھ افراد نے اس معاملے کو مغربی سوچ کے اثرات سے جوڑتے ہوئے مختلف رائے دی۔ واضح رہے کہ مشی خان پاکستانی شوبز انڈسٹری کا ایک جانا پہچانا نام ہیں۔ وہ عروسہ اور بوٹا فرام ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت کئی ڈراموں میں اداکاری کر چکی ہیں اور گزشتہ تقریباً 15 برس سے کے ٹو ٹی وی پر مارننگ شو کی میزبانی بھی کر رہی ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر مختلف سماجی مسائل اور ٹی وی ڈراموں کے موضوعات پر اپنی رائے پیش کرتی رہتی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

ٹائیگر شروف پر فائرنگ کرنے والے 3 ملزمان گرفتار، لارنس بشنوئی گینگ سے تعلق کا انکشاف

میرے نانا کو ساری زندگی پانچ سال ضائع کرنے کا افسوس رہا، سلمان خان نے والدین کی شادی کا دلچسپ قصہ سنا دیا

بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر فائرنگ کرنے والے ملزم گرفتار: ’تینوں نیپال فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے‘

کرینہ کپور سونے سے پہلے پیروں پر کیا لگاتی ہیں؟ سیف علی خان کے دلچسپ انکشاف پر قہقہے لگ گئے

ایک شخص چِلّایا ’ٹائیگر بھائی!‘: بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر ممبئی میں فائرنگ کا واقعہ کیسے پیش آیا؟

’چھلڑے چھلڑے وال‘ سرائیکی گیت ہے یا پنجابی؟

کرینہ کپور نے سیف علی خان کی شادی کی پیشکش دو بار کیوں ٹھکرائی؟ دلچسپ انکشاف

پاکستانی پرچم کا بیج، راولپنڈی جانے کی ادھوری خواہش اور کراچی کے کھانے: انڈین اداکار اوم پوری جنھیں پاکستان اپنا لگتا تھا

لاوینیا فونتانا: مردوں سے زیادہ بے باک اور عریاں تصاویر بنانے والی پہلی خاتون مصورہ جنھوں نے جنسی کشش کے لازوال فن پارے بنائے

عمران خان کے دفاع میں بول پڑیں کرن راؤ، پولیس کارروائی پر اٹھا دیے سوال

کرن جوہر کے کافی مگ کا راز کھل گیا، کافی کے بجائے کیا پیتے ہیں؟

ثانیہ مرزا نے فرح خان کے 100 روپے والے وعدے کا راز کھول دیا

عمران عباس نے اداکاری چھوڑ کر نیا راستہ چن لیا

نور بخاری کے چہرے میں تبدیلی پر سوشل میڈیا صارفین حیران، اداکارہ کو تنقید کا سامنا

فلم ’ویلکم‘ میں کام کرنے سے نانا پاٹیکر نے کیوں انکار کیا تھا؟ ہدایت کار کا دلچسپ انکشاف

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی