بیٹے کی موت کے بعد 6 ماہ گھر سے نہیں نکلا، اہلیہ کا غم کم کرنے کے لیے خود کو بدل لیا، ببرک شاہ کا دردناک انکشاف


"میرے بیٹے کی موت سے جڑی کچھ ایسی باتیں ہیں جن پر آج بھی حیرت ہوتی ہے۔ جب میری اہلیہ چوتھی بار حاملہ تھیں تو وہ بہت زیادہ پانی پیتی تھیں اور برف کھاتی تھیں۔ عجیب اتفاق یہ ہے کہ میرا چوتھا بیٹا پانی میں ڈوب کر دنیا سے چلا گیا۔ اس کی پیدائش 21 رمضان کو ہوئی تھی، جس دن حضرت علیؓ کی شہادت کی یاد منائی جاتی ہے، جبکہ اس کی وفات بھی رمضان میں ہوئی۔ پہلے میں نے ان باتوں پر غور نہیں کیا، لیکن بیٹے کے جانے کے بعد ان واقعات کو آپس میں جوڑنے لگا۔" "اپنے بچے کو قبر میں اتارنا کسی باپ کے لیے آسان نہیں ہوتا۔ عام طور پر اولاد اپنے والدین کو دفن کرتی ہے، لیکن مجھے اپنے بیٹے کو دفنانا پڑا۔ وہ بہت ذہین بچہ تھا۔ اس حادثے نے مجھے اندر سے توڑ دیا اور میں تقریباً 6 ماہ تک گھر سے باہر نہیں نکلا۔ میری اہلیہ رات کو کمرے میں اکیلی بیٹھ کر روتی تھیں۔ ان کا دکھ کم کرنے کے لیے میں نے گھر میں ہنسی مذاق شروع کیا تاکہ کچھ دیر کے لیے ان کا دھیان بٹ سکے۔ وقت کے ساتھ اللہ نے صبر دیا اور میں نے یہ حقیقت قبول کی کہ جو کچھ ہمارے پاس ہے، وہ اسی کی امانت ہے۔" یہ جذباتی گفتگو معروف پاکستانی اداکار ببرک شاہ نے حال ہی میں فوشیا میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں کی، جہاں انہوں نے اپنے کمسن بیٹے کی اچانک موت اور اس کے بعد خاندان پر گزرنے والے مشکل وقت کے بارے میں بات کی۔ دسمبر 2022 میں ببرک شاہ کے سب سے چھوٹے بیٹے زاویار شاہ کا لاہور کی ایک رہائشی کالونی میں پانی میں ڈوبنے کے باعث انتقال ہوگیا تھا۔ اس افسوس ناک حادثے نے اداکار اور ان کے اہل خانہ کی زندگی بدل کر رکھ دی۔ ببرک شاہ نے بتایا کہ بیٹے کی جدائی کے بعد وہ شدید صدمے میں چلے گئے تھے۔ ان کے لیے روزمرہ زندگی کی طرف واپس آنا بھی ایک بڑا امتحان تھا، جبکہ ان کی اہلیہ کے لیے اس نقصان کو برداشت کرنا مزید مشکل ثابت ہوا۔ اداکار کے مطابق ان کی شخصیت میں موجود مزاحیہ انداز کے پیچھے بھی ایک تکلیف دہ وجہ ہے۔ وہ گھر میں جان بوجھ کر دلچسپ حرکتیں کرتے اور ہنسی مذاق کا ماحول بناتے تھے تاکہ ان کی اہلیہ کچھ دیر کے لیے اپنے غم سے باہر آسکیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے ایک چچا بھی اپنے جوان بیٹے کو کھو چکے تھے۔ مشکل وقت میں انہوں نے یہ کہہ کر حوصلہ دیا کہ بیٹا اللہ کی امانت تھا اور اللہ نے اپنی امانت واپس لے لی۔ ببرک شاہ کا کہنا تھا کہ زندگی میں ہر انسان کو کسی نہ کسی آزمائش کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن ایسے حالات میں صبر ہی انسان کو دوبارہ سنبھلنے کی طاقت دیتا ہے۔ واضح رہے کہ ببرک شاہ پاکستانی ڈراموں اور فلموں کا ایک جانا پہچانا نام ہیں۔ وہ باغی، داستان، ترپ، روگ، سکوت، دو بوند اور پانی جیسا پیار سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کرچکے ہیں۔ فلموں میں بھی انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، جبکہ حال ہی میں رئیلٹی شو تماشا سیزن 5 کے فاتح بن کر ایک بار پھر ناظرین کی توجہ حاصل کی۔ اداکار کے مطابق زندگی کے اس بڑے نقصان نے انہیں بہت کچھ سکھایا۔ وہ سمجھتے ہیں کہ انسان کتنی ہی مشکلات سے گزر جائے، صبر اور اللہ پر بھروسہ اسے آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

ٹائیگر شروف پر فائرنگ کرنے والے 3 ملزمان گرفتار، لارنس بشنوئی گینگ سے تعلق کا انکشاف

میرے نانا کو ساری زندگی پانچ سال ضائع کرنے کا افسوس رہا، سلمان خان نے والدین کی شادی کا دلچسپ قصہ سنا دیا

بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر فائرنگ کرنے والے ملزم گرفتار: ’تینوں نیپال فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے‘

کرینہ کپور سونے سے پہلے پیروں پر کیا لگاتی ہیں؟ سیف علی خان کے دلچسپ انکشاف پر قہقہے لگ گئے

ایک شخص چِلّایا ’ٹائیگر بھائی!‘: بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر ممبئی میں فائرنگ کا واقعہ کیسے پیش آیا؟

’چھلڑے چھلڑے وال‘ سرائیکی گیت ہے یا پنجابی؟

کرینہ کپور نے سیف علی خان کی شادی کی پیشکش دو بار کیوں ٹھکرائی؟ دلچسپ انکشاف

پاکستانی پرچم کا بیج، راولپنڈی جانے کی ادھوری خواہش اور کراچی کے کھانے: انڈین اداکار اوم پوری جنھیں پاکستان اپنا لگتا تھا

لاوینیا فونتانا: مردوں سے زیادہ بے باک اور عریاں تصاویر بنانے والی پہلی خاتون مصورہ جنھوں نے جنسی کشش کے لازوال فن پارے بنائے

عمران خان کے دفاع میں بول پڑیں کرن راؤ، پولیس کارروائی پر اٹھا دیے سوال

کرن جوہر کے کافی مگ کا راز کھل گیا، کافی کے بجائے کیا پیتے ہیں؟

ثانیہ مرزا نے فرح خان کے 100 روپے والے وعدے کا راز کھول دیا

عمران عباس نے اداکاری چھوڑ کر نیا راستہ چن لیا

نور بخاری کے چہرے میں تبدیلی پر سوشل میڈیا صارفین حیران، اداکارہ کو تنقید کا سامنا

فلم ’ویلکم‘ میں کام کرنے سے نانا پاٹیکر نے کیوں انکار کیا تھا؟ ہدایت کار کا دلچسپ انکشاف

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی