سکینہ خان کی بھارتی روایتی انداز میں شادی، تقریب کی ویڈیو سامنے آگئی


پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سکینہ خان نے شادی کرلی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آگئی ہیں۔ سکینہ خان پاکستانی شوبز انڈسٹری کا جانا پہچانا نام ہیں۔ وہ متعدد ٹی وی ڈراموں اور اشتہاری مہمات میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ انہوں نے مثبت اور منفی دونوں طرح کے کردار ادا کرکے ناظرین میں مقبولیت حاصل کی ہے۔ واضح رہے کہ اداکارہ نے گزشتہ برس مکہ مکرمہ میں رومان نامی شخص سے نکاح کے بعد عمرہ ادا کیا اور اپنی خوشی کے لمحات سوشل میڈیا پر شیئر کی تھے۔ انسٹاگرام پر نکاح کے موقع پر تقسیم کیے گئے چھواروں، آبِ زم زم اور دعائیہ کارڈ کی تصاویر بھی پوسٹ کی تھیں۔ View this post on Instagram A post shared by LOLLYWOOD NEWZ🙅🏼‍♀️ (@iqroskii) اداکارہ نے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز امریکا میں شادی کرکے کیا جس کی خوبصورت جھلکیاں انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔ شادی کے موقع پر سکینہ خان نے روایتی سرخ عروسی لباس زیب تن کیا، جس میں وہ نہایت خوبصورت دکھائی دے رہی تھیں۔ اداکارہ نے اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر کے علاوہ شادی کی تقریب میں داخل ہونے کے لمحات بھی شیئر کیے۔ View this post on Instagram A post shared by Est. 2022 - By Ifra Ashar (@ifra.luxe) واضح رہے کہ سکینہ خان اس سے قبل 2021 میں بھی ایک رشتے میں منسلک ہوئی تھیں اور اس وقت انہوں نے اپنی شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں تاہم بعد میں یہ رشتہ برقرار نہ رہ سکا۔ اب اداکارہ نے دوسری شادی کے ساتھ اپنی زندگی کے نئے باب کا آغاز کیا ہے اور اس خوشی کے موقع کی یادگار تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

ٹائیگر شروف پر فائرنگ کرنے والے 3 ملزمان گرفتار، لارنس بشنوئی گینگ سے تعلق کا انکشاف

میرے نانا کو ساری زندگی پانچ سال ضائع کرنے کا افسوس رہا، سلمان خان نے والدین کی شادی کا دلچسپ قصہ سنا دیا

بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر فائرنگ کرنے والے ملزم گرفتار: ’تینوں نیپال فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے‘

کرینہ کپور سونے سے پہلے پیروں پر کیا لگاتی ہیں؟ سیف علی خان کے دلچسپ انکشاف پر قہقہے لگ گئے

ایک شخص چِلّایا ’ٹائیگر بھائی!‘: بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر ممبئی میں فائرنگ کا واقعہ کیسے پیش آیا؟

’چھلڑے چھلڑے وال‘ سرائیکی گیت ہے یا پنجابی؟

کرینہ کپور نے سیف علی خان کی شادی کی پیشکش دو بار کیوں ٹھکرائی؟ دلچسپ انکشاف

پاکستانی پرچم کا بیج، راولپنڈی جانے کی ادھوری خواہش اور کراچی کے کھانے: انڈین اداکار اوم پوری جنھیں پاکستان اپنا لگتا تھا

لاوینیا فونتانا: مردوں سے زیادہ بے باک اور عریاں تصاویر بنانے والی پہلی خاتون مصورہ جنھوں نے جنسی کشش کے لازوال فن پارے بنائے

عمران خان کے دفاع میں بول پڑیں کرن راؤ، پولیس کارروائی پر اٹھا دیے سوال

کرن جوہر کے کافی مگ کا راز کھل گیا، کافی کے بجائے کیا پیتے ہیں؟

ثانیہ مرزا نے فرح خان کے 100 روپے والے وعدے کا راز کھول دیا

عمران عباس نے اداکاری چھوڑ کر نیا راستہ چن لیا

نور بخاری کے چہرے میں تبدیلی پر سوشل میڈیا صارفین حیران، اداکارہ کو تنقید کا سامنا

فلم ’ویلکم‘ میں کام کرنے سے نانا پاٹیکر نے کیوں انکار کیا تھا؟ ہدایت کار کا دلچسپ انکشاف

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی