کینسر کے بعد سر ڈھانپنے کا فیصلہ کیوں کیا؟ سابق اداکارہ اریج فاطمہ نے وجہ بتادی


جب مجھے کینسر کی تشخیص ہوئی تو سب سے زیادہ ڈر اپنے بال جھڑنے کا تھا۔ میں ہمیشہ کہتی تھی کہ اگر میرے بال گر گئے تو حجاب شروع کردوں گی، لیکن پھر سوچا کہ کیا میں سر ڈھانپنے کے لیے بال جھڑنے کا انتظار کر رہی ہوں؟ یہ کہنا ہے پاکستان کی سابق اداکارہ اریج فاطمہ کا، جنہوں نے حال ہی میں اپنے سر کو مسلسل ڈھانپنے کی وجہ اور کینسر کے دوران پیش آنے والے تجربات کے بارے میں کھل کر بات کی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک انٹرویو میں اریج فاطمہ نے بتایا کہ کینسر کی تشخیص کے بعد انہیں سب سے زیادہ فکر اپنے بالوں کی تھی کیونکہ وہ اپنے بالوں کو بہت پسند کرتی تھیں اور انہیں اپنی شخصیت اور اعتماد کا اہم حصہ سمجھتی تھیں۔ اداکارہ کے مطابق وہ اکثر سوچتی تھیں کہ اگر علاج کے دوران ان کے بال جھڑ گئے تو وہ حجاب اختیار کرلیں گی تاہم خوش قسمتی سے ایسا نہیں ہوا۔ اسی دوران انہیں احساس ہوا کہ سر ڈھانپنے کے فیصلے کو بالوں کے جھڑنے سے مشروط کرنا درست نہیں تھا۔ اریج فاطمہ نے اپنی زندگی میں آنے والی ایک اور اہم تبدیلی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے مرحوم افراد کو غسل دینا شروع کیا تھا۔ اس تجربے نے انہیں زندگی کی حقیقت اور موت کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنے پر مجبور کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دوران انہیں احساس ہوا کہ زندگی غیر یقینی ہے اور انسان کو نہیں معلوم کہ اگلے لمحے کیا ہونے والا ہے۔ یہی سوچ ان کی زندگی میں ایک اہم تبدیلی کا سبب بنی۔ اپنی بیماری کے حوالے سے سابق اداکارہ نے بتایا کہ انہیں کینسر کی ایک ایسی قسم لاحق ہوئی تھی جس کی بعض افراد میں بروقت تشخیص نہیں ہو پاتی تاہم ان کے معاملے میں بیماری کی جلد شناخت ہوگئی اور علاج بھی شروع ہوگیا۔ اریج فاطمہ نے ان لوگوں کو بھی جواب دیا جو بیماری کو گناہوں کی سزا قرار دیتے ہیں۔ ان کے مطابق کسی شخص کی بیماری کو اس کے گناہوں سے جوڑنا درست نہیں کیونکہ بیماری زندگی کی آزمائشوں میں سے ایک ہو سکتی ہے۔ انہوں نے اپنے تجربے کی روشنی میں لوگوں کو مشکل حالات میں اللہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھنے اور امید کا دامن نہ چھوڑنے کا پیغام دیا۔ واضح رہے کہ اریج فاطمہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا معروف نام رہی ہیں۔ شوبز سے دوری کے بعد وہ اپنی ذاتی زندگی اور تجربات سے متعلق باتیں سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

ٹائیگر شروف پر فائرنگ کرنے والے 3 ملزمان گرفتار، لارنس بشنوئی گینگ سے تعلق کا انکشاف

میرے نانا کو ساری زندگی پانچ سال ضائع کرنے کا افسوس رہا، سلمان خان نے والدین کی شادی کا دلچسپ قصہ سنا دیا

بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر فائرنگ کرنے والے ملزم گرفتار: ’تینوں نیپال فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے‘

کرینہ کپور سونے سے پہلے پیروں پر کیا لگاتی ہیں؟ سیف علی خان کے دلچسپ انکشاف پر قہقہے لگ گئے

ایک شخص چِلّایا ’ٹائیگر بھائی!‘: بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر ممبئی میں فائرنگ کا واقعہ کیسے پیش آیا؟

’چھلڑے چھلڑے وال‘ سرائیکی گیت ہے یا پنجابی؟

کرینہ کپور نے سیف علی خان کی شادی کی پیشکش دو بار کیوں ٹھکرائی؟ دلچسپ انکشاف

پاکستانی پرچم کا بیج، راولپنڈی جانے کی ادھوری خواہش اور کراچی کے کھانے: انڈین اداکار اوم پوری جنھیں پاکستان اپنا لگتا تھا

لاوینیا فونتانا: مردوں سے زیادہ بے باک اور عریاں تصاویر بنانے والی پہلی خاتون مصورہ جنھوں نے جنسی کشش کے لازوال فن پارے بنائے

عمران خان کے دفاع میں بول پڑیں کرن راؤ، پولیس کارروائی پر اٹھا دیے سوال

کرن جوہر کے کافی مگ کا راز کھل گیا، کافی کے بجائے کیا پیتے ہیں؟

ثانیہ مرزا نے فرح خان کے 100 روپے والے وعدے کا راز کھول دیا

عمران عباس نے اداکاری چھوڑ کر نیا راستہ چن لیا

نور بخاری کے چہرے میں تبدیلی پر سوشل میڈیا صارفین حیران، اداکارہ کو تنقید کا سامنا

فلم ’ویلکم‘ میں کام کرنے سے نانا پاٹیکر نے کیوں انکار کیا تھا؟ ہدایت کار کا دلچسپ انکشاف

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی