60 سال کی عمر میں بھی باپ بننے کی خواہش، سلمان خان نے شادی اور بچوں سے متعلق کیا کہا؟


میں نے ابھی تک باپ بننے کا خیال نہیں چھوڑا، آج بھی سوچتا ہوں کہ میری زندگی میں بچے ہوں۔ کرن جوہر جب آپ نے سروگیسی کے ذریعے والد بننے کا فیصلہ کیا تھا تو مجھے بہت خوشی ہوئی تھی۔ مجھے یقین ہے کہ ایک دن میری زندگی میں بھی بچے آئیں گے۔ یہ کہنا ہے بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کا، جنہوں نے اپنی شادی، تنہا زندگی اور مستقبل میں والد بننے کی خواہش سے متعلق دلچسپ گفتگو کی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان 13 سال کے طویل وقفے کے بعد معروف ٹاک شو 'کافی ود کرن' میں شریک ہوئے جہاں ان کے ہمراہ اداکارہ کرشمہ کپور بھی موجود تھیں۔ شو کے میزبان کرن جوہر نے سلمان خان سے 60 سال کی عمر میں غیر شادی شدہ ہونے اور مستقبل میں بچوں کی پرورش کے حوالے سے سوال کیا، جس پر اداکار نے بتایا کہ وہ اب بھی والد بننے کے خواہش مند ہیں اور اس امکان پر غور کر رہے ہیں۔ گفتگو کے دوران سلمان خان نے کرن جوہر کو تنہا والد کی حیثیت سے اپنے جڑواں بچوں کی پرورش کرنے پر سراہا۔ انہوں نے کہا کہ جب کرن جوہر کے ہاں سروگیسی کے ذریعے بچوں کی پیدائش ہوئی تھی تو وہ ان کے لیے بے حد خوش تھے۔ شادی نہ کرنے کے سوال پر سلمان خان نے واضح کیا کہ وہ اپنی موجودہ زندگی سے مطمئن ہیں اور خود کو تنہا محسوس نہیں کرتے۔ اداکار کا کہنا تھا کہ اصل تنہائی اس وقت محسوس ہوتی ہے جب کوئی بھی آپ کے ساتھ رہنا نہ چاہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسا نہیں کہ کسی نے انہیں اپنا شریکِ حیات بنانے سے انکار کیا ہو بلکہ وہ اپنی زندگی سے خوش ہیں۔ سلمان خان کی گفتگو سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگرچہ وہ فی الحال شادی کرنے کے حوالے سے کوئی واضح منصوبہ نہیں رکھتے تاہم مستقبل میں بچوں کے والد بننے کی خواہش اب بھی ان کے دل میں موجود ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

ٹائیگر شروف پر فائرنگ کرنے والے 3 ملزمان گرفتار، لارنس بشنوئی گینگ سے تعلق کا انکشاف

میرے نانا کو ساری زندگی پانچ سال ضائع کرنے کا افسوس رہا، سلمان خان نے والدین کی شادی کا دلچسپ قصہ سنا دیا

بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر فائرنگ کرنے والے ملزم گرفتار: ’تینوں نیپال فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے‘

کرینہ کپور سونے سے پہلے پیروں پر کیا لگاتی ہیں؟ سیف علی خان کے دلچسپ انکشاف پر قہقہے لگ گئے

ایک شخص چِلّایا ’ٹائیگر بھائی!‘: بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر ممبئی میں فائرنگ کا واقعہ کیسے پیش آیا؟

’چھلڑے چھلڑے وال‘ سرائیکی گیت ہے یا پنجابی؟

کرینہ کپور نے سیف علی خان کی شادی کی پیشکش دو بار کیوں ٹھکرائی؟ دلچسپ انکشاف

پاکستانی پرچم کا بیج، راولپنڈی جانے کی ادھوری خواہش اور کراچی کے کھانے: انڈین اداکار اوم پوری جنھیں پاکستان اپنا لگتا تھا

لاوینیا فونتانا: مردوں سے زیادہ بے باک اور عریاں تصاویر بنانے والی پہلی خاتون مصورہ جنھوں نے جنسی کشش کے لازوال فن پارے بنائے

عمران خان کے دفاع میں بول پڑیں کرن راؤ، پولیس کارروائی پر اٹھا دیے سوال

کرن جوہر کے کافی مگ کا راز کھل گیا، کافی کے بجائے کیا پیتے ہیں؟

ثانیہ مرزا نے فرح خان کے 100 روپے والے وعدے کا راز کھول دیا

عمران عباس نے اداکاری چھوڑ کر نیا راستہ چن لیا

نور بخاری کے چہرے میں تبدیلی پر سوشل میڈیا صارفین حیران، اداکارہ کو تنقید کا سامنا

فلم ’ویلکم‘ میں کام کرنے سے نانا پاٹیکر نے کیوں انکار کیا تھا؟ ہدایت کار کا دلچسپ انکشاف

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی