نیتو کپور کی شادی میں نصرت فتح علی خان کی پرفارمنس، 46 سال پرانی نایاب تصویر سامنے آگئی


"ہماری سنگیت کی رات، یہ ہماری زندگی کے ان یادگار لمحوں میں سے ایک ہے جس کی یادیں آج بھی ہمارے ساتھ ہیں۔" بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ نیتو کپور نے اپنی شادی کی ایک پرانی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے مداحوں کو ماضی کی خوبصورت یادوں میں لے گئیں۔ اس تصویر کی خاص بات پاکستان کے عظیم قوال استاد نصرت فتح علی خان کی موجودگی ہے، جو تقریب میں اپنی آواز کا جادو جگاتے دکھائی دے رہے ہیں۔ نیتو کپور نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے مختصر الفاظ میں اسے اپنی سنگیت کی رات قرار دیا۔ اس یادگار منظر میں ان کے مرحوم شوہر اور معروف اداکار رشی کپور بھی موجود ہیں، جو نصرت فتح علی خان کی گائیکی سے لطف اندوز ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ یہ تصویر اس دور کی یاد دلاتی ہے جب بھارتی فلمی دنیا کی تقریبات میں پاکستان کے نامور فنکاروں کو بھی خصوصی اہمیت دی جاتی تھی اور موسیقی دونوں ممالک کے فنکاروں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا ذریعہ بنتی تھی۔ نیتو سنگھ اور رشی کپور کی شادی 22 جنوری 1980 کو ممبئی کے علاقے چیمبور میں واقع آر کے ہاؤس میں ہوئی تھی۔ اس تقریب میں فلمی دنیا کی کئی معروف شخصیات نے شرکت کی تھی۔ نیتو کپور اس سے قبل ایک انٹرویو میں اپنی شادی سے جڑے کچھ دلچسپ واقعات بھی بیان کرچکی ہیں۔ ان کے مطابق تقریب میں مہمانوں کا اتنا زیادہ ہجوم تھا کہ وہ گھبراہٹ کے باعث بے ہوش ہوگئی تھیں، جبکہ رشی کپور بھی گھوڑی پر سوار ہونے سے پہلے اسی کیفیت کا شکار ہوئے تھے۔ اداکارہ نے یہ حیران کن انکشاف بھی کیا تھا کہ شادی میں کچھ جیب کترے مہمان بن کر داخل ہوگئے تھے۔ ان کی جانب سے دیے گئے تحائف میں قیمتی اشیا کے بجائے پتھر اور چپلیں نکلیں، کیونکہ غیر معمولی رش کے باعث ان کی شناخت نہیں ہوسکی تھی۔ واضح رہے کہ رشی کپور 30 اپریل 2020 کو 67 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔ وہ تقریباً دو سال سے خون کے سرطان، لیوکیمیا، میں مبتلا تھے۔ نیتو کپور کی جانب سے شیئر کی گئی یہ تصویر نہ صرف ان کی ازدواجی زندگی کی ایک قیمتی یاد ہے بلکہ استاد نصرت فتح علی خان کی عالمی شہرت اور برصغیر کی مشترکہ موسیقی کی تاریخ کی بھی ایک دلچسپ جھلک پیش کرتی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

ٹائیگر شروف پر فائرنگ کرنے والے 3 ملزمان گرفتار، لارنس بشنوئی گینگ سے تعلق کا انکشاف

میرے نانا کو ساری زندگی پانچ سال ضائع کرنے کا افسوس رہا، سلمان خان نے والدین کی شادی کا دلچسپ قصہ سنا دیا

بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر فائرنگ کرنے والے ملزم گرفتار: ’تینوں نیپال فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے‘

کرینہ کپور سونے سے پہلے پیروں پر کیا لگاتی ہیں؟ سیف علی خان کے دلچسپ انکشاف پر قہقہے لگ گئے

ایک شخص چِلّایا ’ٹائیگر بھائی!‘: بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر ممبئی میں فائرنگ کا واقعہ کیسے پیش آیا؟

’چھلڑے چھلڑے وال‘ سرائیکی گیت ہے یا پنجابی؟

کرینہ کپور نے سیف علی خان کی شادی کی پیشکش دو بار کیوں ٹھکرائی؟ دلچسپ انکشاف

پاکستانی پرچم کا بیج، راولپنڈی جانے کی ادھوری خواہش اور کراچی کے کھانے: انڈین اداکار اوم پوری جنھیں پاکستان اپنا لگتا تھا

لاوینیا فونتانا: مردوں سے زیادہ بے باک اور عریاں تصاویر بنانے والی پہلی خاتون مصورہ جنھوں نے جنسی کشش کے لازوال فن پارے بنائے

عمران خان کے دفاع میں بول پڑیں کرن راؤ، پولیس کارروائی پر اٹھا دیے سوال

کرن جوہر کے کافی مگ کا راز کھل گیا، کافی کے بجائے کیا پیتے ہیں؟

ثانیہ مرزا نے فرح خان کے 100 روپے والے وعدے کا راز کھول دیا

عمران عباس نے اداکاری چھوڑ کر نیا راستہ چن لیا

نور بخاری کے چہرے میں تبدیلی پر سوشل میڈیا صارفین حیران، اداکارہ کو تنقید کا سامنا

فلم ’ویلکم‘ میں کام کرنے سے نانا پاٹیکر نے کیوں انکار کیا تھا؟ ہدایت کار کا دلچسپ انکشاف

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی