این سی سی اے تحقیقات کے درمیان محمد رضوان کے لیے ریلیف، پریذیڈنٹس کپ میں واپسی کے لیے تیار


پاکستان کے سابق کپتان اور سینئر وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری ڈومیسٹک سیزن میں کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں سوئی ناردرن گیس (SNGPL) کی ٹیم کے ڈائریکٹر اور ہیڈ کوچ، سابق کپتان محمد حفیظ نے تصدیق کی ہے کہ پی سی بی کے ڈومیسٹک شعبے کی ای میل کے مطابق رضوان 19 اکتوبر سے جاری پریذیڈنٹس کپ فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے پانچویں راؤنڈ کے میچز میں ایس این جی پی ایل ٹیم کی قیادت کریں گے۔ محمد رضوان اور امام الحق کو اگست میں انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ کے بعد سے کسی بھی ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت سے روک دیا گیا تھا۔ ان دونوں کھلاڑیوں پر ڈریسنگ روم کی معلومات افشا کرنے، آن لائن بیٹنگ اور جوئے سے متعلق الزامات کے تحت نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (این سی سی اے) کی تحقیقات جاری تھیں۔ اس سلسلہ میں لارڈز ٹیسٹ کے دوران سیکیورٹی عملے کی جانب سے ضبط کیے گئے ان کے فون فارنزک جانچ کے لیے این سی سی اے کی تحویل میں دے دیے گئے تھے۔ رضوان اب تک دو بار تفتیش کے لیے این سی سی اے کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق 10 اکتوبر کو لاہور میں این سی سی اے کے ساتھ ان کے آخری سیشن کے بعد صورتحال میں بہتری آئی ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ تحقیقات جلد مکمل ہو جائیں گی۔ 47 ٹیسٹ، 103 ون ڈے اور 106 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کا تجربہ رکھنے والے محمد رضوان لارڈز ٹیسٹ کے بعد پہلی بار میدان میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

ویمنز ٹی ٹوئنٹی: سٹارز نے چیلنجرز کو شکست دے دی، سٹرائیکرز کی بھی فتح

ملک کے لیے تمغے جیتنے والا سابق اولمپیئن آج مالی مشکلات کا شکار، زاہد شریف کی حکومت سے مدد کی اپیل

چینی ہاکی ٹیم کی پاکستان آمد، مختلف شہروں میں میچز کھیلے گی

فٹبال میں موبائل جیسی نئی ٹیکنالوجی متعارف، پیلے اور سرخ کارڈز کا انداز بدل گیا

آسٹریلیا کی فاسٹ بولر ڈارسی براؤن انجری کے باعث بگ بیش لیگ کے سیزن سے باہر

سنچری کے بعد منفرد جشن کیوں منایا؟ سلمان علی آغا نے خود بتا دیا

پولینڈ کی ماجا خوالنسکا نے سونے کارٹل کو شکست دے کر وہان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

یمن میں سعودی فوجی اتحاد کے حملوں میں 30 سے زائد افراد ہلاک یا زخمی ہوئے: حوثی ترجمان کا دعویٰ

یمن میں سعودی فوجی اتحادی کے حملوں میں 30 سے زائد افراد ہلاک یا زخمی ہوئے: حوثی ترجمان کا دعویٰ

سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی سری لنکا کے خلاف جیت، سلمان آغا کے اشارے اور گیری کرسٹن کی مایوسی کا احوال

’اشارہ کس کے لیے تھا‘: سری لنکا کے خلاف سینچری پر سلمان آغا کا جشن اور مہمان ٹیم کو 306 رنز کا ہدف

سعودی عرب: نجران میں نامعلوم پروجیکٹائل گرنے سے چھ افراد زخمی

امریکی تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، مذاکرات شرائط پوری ہونے پر ہی بحال ہو سکتے ہیں: ایران

سہ ملکی ون ڈے سیریز: سلمان علی آغا کی شاندار سنچری، پاکستان ٹیم 305 رنز پر آؤٹ

این سی سی اے تحقیقات کے درمیان محمد رضوان کے لیے ریلیف، پریذیڈنٹس کپ میں واپسی کے لیے تیار

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی