سہ ملکی ون ڈے سیریز: سلمان علی آغا کی شاندار سنچری، پاکستان ٹیم 305 رنز پر آؤٹ


راولپنڈی میں کھیلے گئے سہ ملکی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں اتوار کے روز سری لنکا نے پاکستان کی پوری ٹیم کو 305 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان 7 میچوں پر مشتمل یہ سہ ملکی سیریز راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جا رہی ہے جس کا اختتام 31 اکتوبر کو لاہور میں ہوگا۔ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے برطرف کیے جانے والے سابق کپتان سلمان علی آغا نے ون ڈے اسکواڈ میں اپنی شمولیت کے فیصلے کو درست ثابت کرتے ہوئے شاندار اننگز کھیلی اور اپنے کیریئر کی چوتھی ون ڈے سنچری اسکور کی۔ سلمان علی آغا نے 90 گیندوں پر 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 107 رنز بنائے۔ جب پاکستان کی ٹیم 32 رنز پر 2 اور پھر 118 رنز پر 4 وکٹوں سے مشکلات کا شکار تھی، تو سلمان نے حسن نواز (37) کے ساتھ 97 رنز اور عرفات منہاس (18) کے ساتھ 64 رنز کی موثر شراکت داریاں قائم کیں۔ وہ 47ویں اوور میں اسیتا فرنانڈو کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی اننگز میں بابر اعظم نے 45 رنز بنائے جبکہ ڈیبیو کرنے والے وکٹ کیپر بلے باز اور سابق انڈر 19 کپتان سعد بیگ نے 40 گیندوں پر 39 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ سری لنکن بولرز نے میچ کے آخری پانچ اوورز میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے صرف 26 رنز کے عوض پاکستان کی اخری 5 وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکا کی جانب سے ایشان ملنگا نے 46 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اسیتا فرنانڈو نے 59 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

ویمنز ٹی ٹوئنٹی: سٹارز نے چیلنجرز کو شکست دے دی، سٹرائیکرز کی بھی فتح

ملک کے لیے تمغے جیتنے والا سابق اولمپیئن آج مالی مشکلات کا شکار، زاہد شریف کی حکومت سے مدد کی اپیل

چینی ہاکی ٹیم کی پاکستان آمد، مختلف شہروں میں میچز کھیلے گی

فٹبال میں موبائل جیسی نئی ٹیکنالوجی متعارف، پیلے اور سرخ کارڈز کا انداز بدل گیا

آسٹریلیا کی فاسٹ بولر ڈارسی براؤن انجری کے باعث بگ بیش لیگ کے سیزن سے باہر

سنچری کے بعد منفرد جشن کیوں منایا؟ سلمان علی آغا نے خود بتا دیا

پولینڈ کی ماجا خوالنسکا نے سونے کارٹل کو شکست دے کر وہان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

یمن میں سعودی فوجی اتحاد کے حملوں میں 30 سے زائد افراد ہلاک یا زخمی ہوئے: حوثی ترجمان کا دعویٰ

یمن میں سعودی فوجی اتحادی کے حملوں میں 30 سے زائد افراد ہلاک یا زخمی ہوئے: حوثی ترجمان کا دعویٰ

سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی سری لنکا کے خلاف جیت، سلمان آغا کے اشارے اور گیری کرسٹن کی مایوسی کا احوال

’اشارہ کس کے لیے تھا‘: سری لنکا کے خلاف سینچری پر سلمان آغا کا جشن اور مہمان ٹیم کو 306 رنز کا ہدف

سعودی عرب: نجران میں نامعلوم پروجیکٹائل گرنے سے چھ افراد زخمی

امریکی تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، مذاکرات شرائط پوری ہونے پر ہی بحال ہو سکتے ہیں: ایران

سہ ملکی ون ڈے سیریز: سلمان علی آغا کی شاندار سنچری، پاکستان ٹیم 305 رنز پر آؤٹ

این سی سی اے تحقیقات کے درمیان محمد رضوان کے لیے ریلیف، پریذیڈنٹس کپ میں واپسی کے لیے تیار

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی