
نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں سٹارز اور سٹرائیکرز نے اپنے اپنے میچز میں فتح حاصل کرلی ہے۔
پہلے میچ میں سٹارز نے چیلنجرز کو 69 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں دوسری کامیابی اپنے نام کی۔ سٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے، جس میں طوبٰہ حسن اور صدف شمس کے 34، 34 رنز نمایاں رہے۔
جواب میں چیلنجرز کی پوری ٹیم 14.3 اوورز میں 70 رنز پر آؤٹ ہو گئی، اور عائشہ رحمان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
دوسرے میچ میں سٹرائیکرز نے انونسیبلز کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ انونسیبلز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے محدود اسکور بنا سکی، جس میں ایمان فاطمہ کے 34 اور نتالیہ پرویز کے 24 رنز شامل تھے۔
سٹرائیکرز کی جانب سے نیلم مشتاق، رامین شمیم اور فاطمہ ثنا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، اور سٹرائیکرز نے 98 رنز کا ہدف 15.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔