سنچری کے بعد منفرد جشن کیوں منایا؟ سلمان علی آغا نے خود بتا دیا


پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر سلمان علی آغا نے سری لنکا کے خلاف سنچری بنانے کے بعد اپنے منفرد انداز میں جشن منانے کی وجہ بتا دی۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ جشن صرف اپنے بیٹے کے لیے تھا کسی کو پیغام دینا یا غلط ثابت کرنا مقصد نہیں تھا۔ سہ ملکی ون ڈے سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.5 اوورز میں 305 رنز بنائے، جس میں سلمان علی آغا نے 90 گیندوں پر 107 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی چوتھی سنچری تھی۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں سلمان علی آغا نے کہا کہ ان کے لیے تینوں فارمیٹس میں اچھی کارکردگی دکھانا اہم ہے۔ انہیں کرکٹ پسند ہے اور پاکستان کے لیے کھیلنا اچھا لگتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سنچری کے بعد ان کا جشن ٹیلی ویژن پر کرکٹ دیکھنے والے اپنے بیٹے کے انداز سے متاثر تھا۔ سلمان علی آغا نے ڈومیسٹک کرکٹ کو مزید عزت دینے پر بھی زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز بنانا آسان نہیں اور وہاں اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی بین الاقوامی کرکٹ میں بھی عمدہ کھیل پیش کرسکتے ہیں۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ گزشتہ تین ٹیسٹ میچز ان کے لیے اچھے نہیں رہے، تاہم وہ چار سال سے مسلسل کارکردگی دکھا رہے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

ویمنز ٹی ٹوئنٹی: سٹارز نے چیلنجرز کو شکست دے دی، سٹرائیکرز کی بھی فتح

ملک کے لیے تمغے جیتنے والا سابق اولمپیئن آج مالی مشکلات کا شکار، زاہد شریف کی حکومت سے مدد کی اپیل

چینی ہاکی ٹیم کی پاکستان آمد، مختلف شہروں میں میچز کھیلے گی

فٹبال میں موبائل جیسی نئی ٹیکنالوجی متعارف، پیلے اور سرخ کارڈز کا انداز بدل گیا

آسٹریلیا کی فاسٹ بولر ڈارسی براؤن انجری کے باعث بگ بیش لیگ کے سیزن سے باہر

سنچری کے بعد منفرد جشن کیوں منایا؟ سلمان علی آغا نے خود بتا دیا

پولینڈ کی ماجا خوالنسکا نے سونے کارٹل کو شکست دے کر وہان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

یمن میں سعودی فوجی اتحاد کے حملوں میں 30 سے زائد افراد ہلاک یا زخمی ہوئے: حوثی ترجمان کا دعویٰ

یمن میں سعودی فوجی اتحادی کے حملوں میں 30 سے زائد افراد ہلاک یا زخمی ہوئے: حوثی ترجمان کا دعویٰ

سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی سری لنکا کے خلاف جیت، سلمان آغا کے اشارے اور گیری کرسٹن کی مایوسی کا احوال

’اشارہ کس کے لیے تھا‘: سری لنکا کے خلاف سینچری پر سلمان آغا کا جشن اور مہمان ٹیم کو 306 رنز کا ہدف

سعودی عرب: نجران میں نامعلوم پروجیکٹائل گرنے سے چھ افراد زخمی

امریکی تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، مذاکرات شرائط پوری ہونے پر ہی بحال ہو سکتے ہیں: ایران

سہ ملکی ون ڈے سیریز: سلمان علی آغا کی شاندار سنچری، پاکستان ٹیم 305 رنز پر آؤٹ

این سی سی اے تحقیقات کے درمیان محمد رضوان کے لیے ریلیف، پریذیڈنٹس کپ میں واپسی کے لیے تیار

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی