سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی سری لنکا کے خلاف جیت، سلمان آغا کے اشارے اور گیری کرسٹن کی مایوسی کا احوال


Getty Imagesپاکستان نے سلمان علی آغا کی جارحانہ بلے بازی اور فاسٹ بولرز کی نپی تلی بولنگ کے باعث سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دے دی ہے۔ اتوار کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیے گئے 306 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 268 رنز بنا سکی۔ میچ کی خاص بات پاکستان کے سابق کپتان سلمان علی آغا کی سینچری تھی، جنھوں نے 90 گیندوں پر 107 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں ایک چھکا اور 10 چوکے شامل تھے۔ سری لنکا کی جانب سے پون رتنائیکے 79، جنیتھ لیانگے 60، کامینڈو مینڈس 44 اور دسن شناکا 28 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ایک موقع پر سری لنکا کو میچ جیتنے کے لیے 68 رنز درکار تھے اور اس کی پانچ وکٹیں باقی تھیں۔ لیکن سری لنکن بلے باز اہم مواقع پر اپنی وکٹیں گنواتے رہے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی10 اوورز 55 رنز دے کر تین جبکہ نسیم شاہ 10 اوورز میں 43 رنز دے کر نمایاں رہے۔ حارث رؤف نے 48 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔Getty Imagesسلمان علی آغا کا منفرد جشن اور پاکستانی بیٹنگ کا احوالسری لنکن کپتان کوشال مینڈس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان کو پہلا نقصان اُس وقت اُٹھانا پڑا جب 23 کے مجموعی سکور پر آؤٹ آف فارم صائم ایوب صرف سات رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 32 رنز پر گری جب فخر زمان بھی 16 رنز بنا کر اپنی وکٹ کھو بیٹھے۔ تیسری وکٹ کی شراکت پر سابق کپتان بابر اعظم اور اپنا ون ڈے ڈیبو کرنے والے وکٹ کیپر بلے باز سعد بیگ نے محتاط انداز میں پاکستان کی اننگز کو آگے بڑھایا۔ Getty Imagesسلمان علی آغا راولپنڈی میں جارحانہ سینچری کرنے کے بعد منفرد انداز میں جشن منا رہے ہیںپاکستان کا سکور جب 106 ہوا تو بابر اعظم 45 رنز بنا کر ملنگا کی گیند پر رتنائیکے کو کیچ تھما بیٹھے۔ اُنھوں نے 57 گیندوں پر محیط اپنی اننگز میں چھ چوکے لگائے۔ اننگز کا 22 واں اوور جاری تھا کہ 118 کے مجموعی سکور پر سعد بیگ بھی ہمت ہار گئے اور 39 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ راولپنڈی کی بیٹنگ کے لیے سازگار وکٹ پر چار وکٹیں گنوانے کے بعد ایسا دکھائی دے رہا تھا کہ پاکستان کی اننگز جلدی سمٹ جائے گی، لیکن کریز پر آنے والے سلمان علی آغا کے عزائم کچھ اور ہی تھے۔ سلمان علی آغا نے نہ صرف رنز بنانے کی رفتار کو تیز کیا بلکہ حسن نواز کے ساتھ مل کر پاکستان کی ڈگمگاتی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا اور ٹوٹل 215 رنز پر پہنچا دیا، جہاں حسن نواز کی وکٹ گر گئی۔ اُنھوں نے 37 رنز بنائے۔ حسن نواز کے بعد سلمان علی آغا کا ساتھ دینے آل راؤنڈر عرفات منہاس آئے، جو 15 گیندوں پر 18 رنزبنا کر آؤٹ ہوئے۔Getty Imagesسلمان علی آغا 90 گیندوں پر 107 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں ایک چھکا اور 10 چوکے شامل تھے۔ سینچری کے بعد سلمان علی آغا نے ڈریسنگ روم کی طرف دیکھتے ہوئے اپنی آنکھوں کی جانب اشارہ کیا۔ سری لنکا کی جانب سے ایشان ملنگا 10 اوورز میں 46 رنز دے کر چار جبکہ اسیتھا فرنینڈو10 اوورز میں 59 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کر کے نمایاں رہے۔سلمان علی آغا کا شاندار کم بیکخیال رہے کہ پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان سلمان علی آغا اُن سات کھلاڑیوں میں شامل تھے، جنھیں اگست میں لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد پاکستان واپس بھجوا دیا گیا تھا۔ سلمان علی آغا نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں کپتانی کی تھی، دوسرے سے اُنھیں ڈراپ کر دیا گیا تھا جبکہ تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل اُنھیں واپس بھجوا دیا گیا تھا۔ لہذا سری لنکا کے خلاف میچ اس متنازع واقعے کے بعد اُن کا پہلا میچ تھا۔ یہ ون ڈے میچز میں سلمان علی آغا کی چوتھی سینچری تھی۔ ’آج سیکھنے کا دن رہا‘: سری لنکا نے پاکستان کو تیسرے ٹی 20 میچ میں آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی’پاکستان چیمپیئنز‘ کو ڈبلیو سی ایل کھیلنے کی اجازت نہ مل سکی: ’نقصان تو ہوا ہے لیکن پی سی بی کے فیصلے کا احترام ہے‘’براہ مہربانی میرا موبائل فون واپس کریں‘: محمد رضوان کا سائبر کرائم ایجنسی کو خط’یہ میرے لیے بھی نیوز تھی‘: سکواڈ میں تبدیلیوں سے متعلق سوال پر بابر اعظم کا تبصرہسوشل میڈیا پر جہاں سلمان علی آغا کی سینچری کا چرچا ہے تو وہیں اچھے آغاز کے باوجود بابر اعظم کے جلد آؤٹ ہونے پر بھی تنقید ہو رہی ہے۔ اُسامہ نامی صارف نے ایکس پر لکھا کہ سلمان آغا کو سیریز کے دوران ڈراپ کر دیا گیا، ٹی 20 کپتانی سے ہٹایا گیا۔ ٹی 20 ٹیم سے باہر ہوئے۔ لیکن کوئی شکایت نہیں کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ سلمان علی آغا جس انداز سےہر ناکامی یا مشکل مرحلے کے بعد دوبارہ سنبھلے ہیں، وہ بھرپور داد کے مستحق ہیں۔ایک انڈین صارف نے ایکس پر لکھا کہ ’ون ڈے کرکٹ میں سلمان آغا، شریاس آئیر اور کے ایل راہول سے بہتر ہیں۔ اگر وہ باقاعدگی سے انڈین وکٹوں پر کھیلے ہوتے، تو اب تک 15 ون ڈے سینچریاں بنا چکے ہوتے۔‘ولید نامی صارف نے ایکس پر لکھا کہ ’بابر اعظم کو سلمان علی آغا سے سیکھنا چاہیے کہ جدید کرکٹ میں، محض ذاتی اعداد و شمار بڑھانےکے بجائے، اننگز کی رفتار کو کیسے تیز کیا جائے۔‘عروج جاوید نامی صارف نے لکھا کہ جب بھی ہم بابر اعظم سے توقع کرنے لگتے ہیں، وہ اپنی وکٹ گنوا دیتے ہیں۔عاطف نامی صارف نے لکھا کہ سلمان علی آغا اپنی سینچری کا جشن مناتے ہوئے اپنی آنکھوں کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ ’سوچتا ہوں، یہ اشارہ کس کے لیے تھا؟‘سری لنکا کا سکور جب چھ وکٹوں پر 256 تھا تو کریز پر موجود بلے باز دسن شناکا شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر اُونچا شاٹ کھیلتے ہوئے کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اس دوران سری لنکا کے کوچ گیری کرسٹن ہاتھ کے اشارے سے بلے باز کی جلد بازی پر مایوسی کا اظہار کرتے دکھائی دیے۔عبداللہ نامی صارف نے لکھا کہ اس موقع پر سری لنکا کو 34 گیندوں پر 50 رنز درکار تھے، لہذا گیری کرسٹن کا مایوس ہونا بنتا ہے۔باسط سبحانی نامی صارف نے گیری کرسٹن سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ سری لنکا، پاکستان اور بنگلہ دیش کی کوچنگ کرنا آسان کام نہیں ہے۔سہ فریقی سیریز کا دوسرا میچ 20 اکتوبر کو راولپنڈی میں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

ویمنز ٹی ٹوئنٹی: سٹارز نے چیلنجرز کو شکست دے دی، سٹرائیکرز کی بھی فتح

ملک کے لیے تمغے جیتنے والا سابق اولمپیئن آج مالی مشکلات کا شکار، زاہد شریف کی حکومت سے مدد کی اپیل

چینی ہاکی ٹیم کی پاکستان آمد، مختلف شہروں میں میچز کھیلے گی

فٹبال میں موبائل جیسی نئی ٹیکنالوجی متعارف، پیلے اور سرخ کارڈز کا انداز بدل گیا

آسٹریلیا کی فاسٹ بولر ڈارسی براؤن انجری کے باعث بگ بیش لیگ کے سیزن سے باہر

سنچری کے بعد منفرد جشن کیوں منایا؟ سلمان علی آغا نے خود بتا دیا

پولینڈ کی ماجا خوالنسکا نے سونے کارٹل کو شکست دے کر وہان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

یمن میں سعودی فوجی اتحاد کے حملوں میں 30 سے زائد افراد ہلاک یا زخمی ہوئے: حوثی ترجمان کا دعویٰ

یمن میں سعودی فوجی اتحادی کے حملوں میں 30 سے زائد افراد ہلاک یا زخمی ہوئے: حوثی ترجمان کا دعویٰ

سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی سری لنکا کے خلاف جیت، سلمان آغا کے اشارے اور گیری کرسٹن کی مایوسی کا احوال

’اشارہ کس کے لیے تھا‘: سری لنکا کے خلاف سینچری پر سلمان آغا کا جشن اور مہمان ٹیم کو 306 رنز کا ہدف

سعودی عرب: نجران میں نامعلوم پروجیکٹائل گرنے سے چھ افراد زخمی

امریکی تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، مذاکرات شرائط پوری ہونے پر ہی بحال ہو سکتے ہیں: ایران

سہ ملکی ون ڈے سیریز: سلمان علی آغا کی شاندار سنچری، پاکستان ٹیم 305 رنز پر آؤٹ

این سی سی اے تحقیقات کے درمیان محمد رضوان کے لیے ریلیف، پریذیڈنٹس کپ میں واپسی کے لیے تیار

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی