آسٹریلیا کی فاسٹ بولر ڈارسی براؤن انجری کے باعث بگ بیش لیگ کے سیزن سے باہر


آسٹریلیا کی ویمنز کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولر ڈارسی براؤن کمر کی انجری کے باعث ویمنز بگ بیش لیگ کے پورے سیزن سے باہر ہوگئی ہیں۔ ای ایس پی این کے مطابق 23 سالہ بولر ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی نمائندگی کرتی ہیں، تاہم انجری سے صحت یاب نہ ہونے کے باعث وہ آئندہ ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گی۔ ڈارسی براؤن نے حال ہی میں بھارت کے دورے کے دوران آسٹریلیا اے کی جانب سے 2 ٹی 20 میچز اور ایک ایک روزہ میچ کھیلا تھا اور موہالی میں 39 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کی تھیں، تاہم وطن واپسی پر ان کی کمر کی ڈسک میں مسئلے کی تشخیص ہوئی جس کے باعث وہ بنگلا دیش کے خلاف ایک روزہ سیریز اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے بھی دستیاب نہیں تھیں۔ آسٹریلوی کرکٹ حکام کو گزشتہ ماہ امید تھی کہ وہ ویمنز بگ بیش لیگ کے دوسرے نصف حصے میں واپسی کرسکیں گی، لیکن کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آرام اور بحالی کے باوجود ان کی انجری میں اتنی بہتری نہیں آئی کہ وہ دوبارہ تربیت شروع کرسکیں اور ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل مکمل فٹنس حاصل نہیں کر پائیں گی۔ آسٹریلیا کے قومی سلیکٹر شان فلیگلر نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ اگر وہ اس ٹورنامنٹ سے باہر بھی رہیں تو نئے سال میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ان کے انتخاب پر غور کیا جا سکتا ہے، جبکہ وہ رواں سال ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ میں شامل نہیں تھیں کیونکہ ٹیم انتظامیہ نے انگلینڈ کی کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے حکمت عملی کے تحت تیز رفتار بولنگ کی ضرورت کم محسوس کی تھی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

ویمنز ٹی ٹوئنٹی: سٹارز نے چیلنجرز کو شکست دے دی، سٹرائیکرز کی بھی فتح

ملک کے لیے تمغے جیتنے والا سابق اولمپیئن آج مالی مشکلات کا شکار، زاہد شریف کی حکومت سے مدد کی اپیل

چینی ہاکی ٹیم کی پاکستان آمد، مختلف شہروں میں میچز کھیلے گی

فٹبال میں موبائل جیسی نئی ٹیکنالوجی متعارف، پیلے اور سرخ کارڈز کا انداز بدل گیا

آسٹریلیا کی فاسٹ بولر ڈارسی براؤن انجری کے باعث بگ بیش لیگ کے سیزن سے باہر

سنچری کے بعد منفرد جشن کیوں منایا؟ سلمان علی آغا نے خود بتا دیا

پولینڈ کی ماجا خوالنسکا نے سونے کارٹل کو شکست دے کر وہان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

یمن میں سعودی فوجی اتحاد کے حملوں میں 30 سے زائد افراد ہلاک یا زخمی ہوئے: حوثی ترجمان کا دعویٰ

یمن میں سعودی فوجی اتحادی کے حملوں میں 30 سے زائد افراد ہلاک یا زخمی ہوئے: حوثی ترجمان کا دعویٰ

سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی سری لنکا کے خلاف جیت، سلمان آغا کے اشارے اور گیری کرسٹن کی مایوسی کا احوال

’اشارہ کس کے لیے تھا‘: سری لنکا کے خلاف سینچری پر سلمان آغا کا جشن اور مہمان ٹیم کو 306 رنز کا ہدف

سعودی عرب: نجران میں نامعلوم پروجیکٹائل گرنے سے چھ افراد زخمی

امریکی تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، مذاکرات شرائط پوری ہونے پر ہی بحال ہو سکتے ہیں: ایران

سہ ملکی ون ڈے سیریز: سلمان علی آغا کی شاندار سنچری، پاکستان ٹیم 305 رنز پر آؤٹ

این سی سی اے تحقیقات کے درمیان محمد رضوان کے لیے ریلیف، پریذیڈنٹس کپ میں واپسی کے لیے تیار

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی