
گوانگ ڈونگ ہاکی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے تاکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام بین الاقوامی کھیلوں کے فروغ اور دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کیا جا سکے۔
مہمان ٹیم اپنے دورے کے دوران پاکستان کی مختلف ڈیپارٹمنٹل اور ڈومیسٹک ہاکی ٹیموں کے خلاف مختلف شہروں میں میچز کھیلے گی۔
پاکستان آمد پر ایئرپورٹ پر پی ایچ ایف کے اعلیٰ حکام اور عہدیداران نے چینی ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر مہمان کھلاڑیوں اور آفیشلز کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور گلدستے پیش کیے گئے۔
پی ایچ ایف کے ترجمان کے مطابق چین کی گوانگ ڈونگ ہاکی ٹیم کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے تعلقات کے فروغ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا، جس سے پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا موقع ملے گا اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے رشتے مزید مضبوط ہوں گے۔