میرے پاس نہ کوئی ٹیلنٹ تھا، نہ تجربہ، بس قسمت نے ساتھ دیا، جیتندر کا حیران کن اعتراف


"میرے پاس نہ کوئی تجربہ تھا، نہ کوئی خاص صلاحیت، یہ محض میری خوش قسمتی تھی کہ میں صحیح وقت پر صحیح جگہ موجود تھا۔ اگر فلم ساز وی شانتارام کی نظر مجھ پر نہ پڑتی اور وہ مجھے ہیرو نہ بناتے تو شاید میں کبھی اداکار نہ بن پاتا۔ میرا بیٹا تشار مجھ سے کہیں بہتر اور زیادہ محنتی اداکار ہے۔" بالی ووڈ کو کئی کامیاب فلمیں دینے والے سینئر اداکار جیتندر نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے فلمی سفر اور نجی زندگی سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔ انہوں نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنی صلاحیتوں کے بجائے قسمت اور فلم ساز وی شانتارام کو دیا۔ جیتندر نے اپنے بیٹے تشار کپور کی اداکاری اور کام سے لگن کی تعریف کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ محض باپ ہونے کی وجہ سے نہیں بلکہ ان کی محنت کو دیکھ کر ایسا کہہ رہے ہیں۔ گفتگو کے دوران سینئر اداکار اپنے بچوں کے ساتھ وقت نہ گزارنے کا ذکر کرتے ہوئے جذباتی بھی ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ تشار کو اپنے بیٹے کے ساتھ وقت گزارتے دیکھ کر انہیں اپنی زندگی کی ایک بڑی کمی کا احساس ہوتا ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ پیشہ ورانہ مصروفیات بچوں کو وقت نہ دینے کا جواز نہیں بن سکتیں اور اس بات کا پچھتاوا انہیں زندگی بھر رہے گا۔ واضح رہے کہ جیتندر کا شمار بھارتی سنیما کے کامیاب اداکاروں میں ہوتا ہے۔ ان کی مشہور فلموں میں ہمجولی، جینے کی راہ، کارواں، خوشبو، ہمت والا، دھرم ویر، جدائی، خودغرض اور جانی دشمن شامل ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

اصل محبت 30 سے 35 سال کی عمر میں شروع ہوتی ہے، پنکج ترپاٹھی

والد کے قدموں کی مٹی سے عشق نے میری قسمت بدل دی، عارف لوہار جذباتی ہوگئے

بیٹی نورے کے ڈانس پر شہروز سبزواری کا ’ماشاءاللہ‘ کہنا، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

بھارت میں پاکستانی ڈرامے بند ہوئے تو وی پی این کا استعمال بڑھ گیا، عمیر رانا

امی بالکونی میں کھڑی ہمارا انتظار کرتی تھیں۔۔ صبور علی کو ماں کی کون سی بات آج بھی یاد آتی ہے؟

درِ نجات: انڈیا میں ابو بکر اور زریاب کے فینز کی ’واچ پارٹی‘ پر پولیس حرکت میں کیوں آئی؟

پاکستانی سیریز انڈیا میں نہ دکھائی جائے، انڈین حکومت کا نیٹ فلکس سے مطالبہ

ٹائیگر شروف فائرنگ کیس میں بڑی پیش رفت، مرکزی ملزم گرفتار؛ کم عمر نکلا

صبح 6 بجے بھجن اور مفت کام کا شکوہ: ٹوئنکل کھنہ کی اکشے کمار سے نوک جھونک وائرل

’وقت ہر زخم کا مرہم نہیں ہوتا‘، دھرمیندر کی پہلی برسی پر ہیما مالنی جذباتی ہوگئیں

بالکل جیا بچن جیسی حرکتیں کررہی ہیں، فواد خان کی اہلیہ کا انداز تنقید کی زد میں

’سمی میری وار‘ کے انڈین ری میک پر تنازع: ’پاکستانی ڈراموں کا بائیکاٹ مگر گانوں کی نقل‘

آٹھ سال میں تیار ہونے والی پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس سیریز پر انڈیا میں پابندی لگانے کا مطالبہ کیوں؟

آٹھ سال میں تیار ہونے والی پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس سیریز پر انڈیا میں پابندی لگانے کا مطالبہ کیوں کیا جا رہا ہے؟

میرے پاس نہ کوئی ٹیلنٹ تھا، نہ تجربہ، بس قسمت نے ساتھ دیا، جیتندر کا حیران کن اعتراف

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی