’سمی میری وار‘ کے انڈین ری میک پر تنازع: ’پاکستانی ڈراموں کا بائیکاٹ مگر گانوں کی نقل‘


پاکستان کے مقبول لوک گیت ’سمی میری وار‘ نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر لی ہے، جہاں خاص طور پر انڈیا میں اس کے نئے ورژنز، کور گانوں اور ریلز پر بحث جاری ہے۔ میوزک کمپنی ٹی سیریز نے حال ہی میں تلسی کمار کی آواز میں گانے کا نیا ورژن جاری کرتے ہوئے اسے ’محبت سے جڑے ہر احساس کی ترجمانی کرنے والی اور دل کو چھو لینے والی دھن‘ قرار دیا۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر گانے کے مختلف ورژنز، اس کی تاریخ اور اصل شناخت پر گفتگو شروع ہو گئی۔BC World Service کی نئی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں، 'BBC News اردو' ایڈیشن کا انتخاب کریں اور نیوز الرٹس، تحقیقاتی اور تفصیلی رپورٹس، سب کچھ ایک ہی جگہ پر حاصل کریں۔بہت سے صارفین یاد دلا رہے ہیں کہ اگرچہ ’سمی میری وار‘ ایک قدیم پنجابی لوک گیت ہے، تاہم اسے عالمی سطح پر نئی پہچان 2015 میں اس وقت ملی جب قرت العین بلوچ اور عمیر جسوال نے اسے کوک سٹوڈیو پاکستان میں پیش کیا۔ یوٹیوب پر اس گانے کو تقریباً 18 ملین مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ بعد ازاں 2026 میں شانزے سیال کے کور ورژن نے بھی پاکستان اور انڈیا میں خاصی مقبولیت حاصل کی اور نئی نسل کو اس گیت سے متعارف کرایا۔دوسری جانب انڈین سوشل میڈیا صارفین اور کانٹینٹ کریئیٹرز گانے کے نئے ورژنز کی تعریف کرتے ہوئے مختلف پیشکشوں کا آپس میں موازنہ کر رہے ہیں۔ تاہم بحث اس بات پر مرکوز ہے کہ گانے کی اصل نسبت اور تاریخی پس منظر کو کس حد تک تسلیم کیا جانا چاہیے۔تنازع کیوں شروع ہوا؟ تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب ٹی سیریز نے تلسی کمار کے ورژن کے کریڈٹس میں گانے کو صرف ’روایتی‘ قرار دیا اور اضافی بول تلسی کمار کے نام کیے۔ لیکن اس کی پاکستانی لوک روایت یا اس کے جدید سفر کا کوئی واضح حوالہ نہیں دیا۔سوشل میڈیا پر ناقدین کا کہنا ہے کہ مسئلہ کسی لوک گیت کو نئے انداز میں پیش کرنے کا نہیں، بلکہ اس کے ثقافتی پس منظر اور ان فنکاروں کا اعتراف نہ کرنے کا ہے جنھوں نے اسے جدید دور میں نئی شناخت دی۔ اسی لیے اب بحث صرف ایک گانے تک محدود نہیں رہی بلکہ اس سوال تک جا پہنچی ہے کہ سرحد پار ری میکس اور کور ورژنز میں اصل روایت، ماخذ اور ثقافتی شناخت کا ذکر کس حد تک ضروری ہے۔شانزے سیال اور چھلڑے چھلڑے وال: ’دوست کہتے تھے کہ سرائیکی کانٹینٹ تبدیل کرو، لیکن مجھے یہی کرنا تھا‘’اندازہ تھا کہ لوگوں کو گانا پسند آئے گا لیکن یہ نہیں پتہ تھا کہ میں بھی اتنی پسند آؤں گی‘پسوڑی: موسیقی جو سرحدوں کے آر پار دلوں کو چھو رہی ہےکوک سٹوڈیو 2020: میشا نے ایسا کیا کیا جو پسند آیا، پہلی قسط میں کس کو کیا بھایاصحافی اور تجزیہ کار عمر آر قریشی نے ایکس پر ایک پرانی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’پاکستان کی لیجنڈری گلوکارہ گلشن آرا سید ’سمی میری وار‘ گا رہی ہیں۔‘انھوں نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی کہا کہ اس نایاب ویڈیو کی جانب ان کی توجہ سب سے پہلے ایک اور صارف نے دلائی تھی۔ وڑائچ نامی صارف نے لکھا کہ ’اگر آپ کمنٹس میں پاکستانیوں سے پوچھیں کہ یہ گانا کہاں سے آیا ہے تو وہ پوری سنجیدگی سے یہی کہیں گے کہ یہ 2010 کی دہائی میں بنا تھا، جب قرت العین بلوچ نے اسے کوک سٹوڈیو میں گایا تھا۔‘BBC2026 میں شانزے سیال کے کور ورژن نے بھی پاکستان اور انڈیا میں خاصی مقبولیت حاصل کیسمی میری وار کی تاریخ پر اختلافجپا نامی اکاؤنٹ سے ایک صارف نے لکھا کہ ’سمی میری وار‘ کی جڑیں پاکستانی پنجاب کے تاریخی خطے سندل بار سے وابستہ ہیں اور اسے سرائیکی و پنجابی لوک روایت نے پروان چڑھایا۔ ان کے مطابق یہ گیت اپنی ثقافتی اور جغرافیائی شناخت کے اعتبار سے بنیادی طور پر پاکستانی لوک ورثے کا حصہ ہے، اس لیے اس کے نئے ورژنز میں اس پس منظر کا ذکر ہونا چاہیے۔فاطمہ نامی صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’(یہ کہتے ہیں کہ) ہمیں تو نیٹ فلکس پر پاکستانی ڈراموں کا بائیکاٹ کرنا چاہیے، لیکن ساتھ ہی پاکستانی گانوں کی نقل اور انھیں بگاڑنے کا سلسلہ بھی جاری رکھنا چاہیے۔‘دوسری جانب بعض صارفین اس تنقید سے اتفاق نہیں کرتے۔ لبکا نامی اکاؤنٹ سے ایک صارف نے لکھا کہ ’سمی میری وار‘ ایک قدیم پنجابی لوک گیت ہے جو پاکستان کے قیام سے بھی پہلے کا ہے، اس لیے اسے صرف ایک ملک کی ملکیت قرار نہیں دیا جا سکتا۔ ان کے مطابق اگر کسی پنجابی فنکار کی خاندانی جڑیں بھی اسی خطے سے وابستہ ہوں جہاں یہ گیت جنم لیا تو اس کی جانب سے اس گانے کو نئے انداز میں پیش کرنا ثقافتی تبادلے کا حصہ سمجھا جانا چاہیے، نہ کہ ثقافتی غلط پہچان یا انتساب۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس بحث نے سرحد کے دونوں جانب موسیقی سے دلچسپی رکھنے والے صارفین کو ایک مشترکہ ثقافتی موضوع پر مکالمے کا موقع فراہم کیا ہے۔ بہت سے تبصروں میں پاکستانی اور انڈین موسیقاروں کا ذکر ایک ساتھ کیا گیا، جبکہ بعض صارفین نے اسے اس بات کی مثال قرار دیا کہ موسیقی سیاسی سرحدوں سے ماورا ہو کر بھی لوگوں کو جوڑ سکتی ہے۔BBC World Service کی نئی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔'BBC News اردو' ایڈیشن کا انتخاب کریں اور نیوز الرٹس، تحقیقاتی اور تفصیلی رپورٹس، سب کچھ ایک ہی جگہ پر حاصل کریں۔نوٹ: نئی ایپ برطانیہ اور امریکہ میں دستیاب نہیں ہے اور اس کا انگریزی زبان میں ایڈیشن موجود نہیں

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

اصل محبت 30 سے 35 سال کی عمر میں شروع ہوتی ہے، پنکج ترپاٹھی

والد کے قدموں کی مٹی سے عشق نے میری قسمت بدل دی، عارف لوہار جذباتی ہوگئے

بیٹی نورے کے ڈانس پر شہروز سبزواری کا ’ماشاءاللہ‘ کہنا، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

بھارت میں پاکستانی ڈرامے بند ہوئے تو وی پی این کا استعمال بڑھ گیا، عمیر رانا

امی بالکونی میں کھڑی ہمارا انتظار کرتی تھیں۔۔ صبور علی کو ماں کی کون سی بات آج بھی یاد آتی ہے؟

درِ نجات: انڈیا میں ابو بکر اور زریاب کے فینز کی ’واچ پارٹی‘ پر پولیس حرکت میں کیوں آئی؟

پاکستانی سیریز انڈیا میں نہ دکھائی جائے، انڈین حکومت کا نیٹ فلکس سے مطالبہ

ٹائیگر شروف فائرنگ کیس میں بڑی پیش رفت، مرکزی ملزم گرفتار؛ کم عمر نکلا

صبح 6 بجے بھجن اور مفت کام کا شکوہ: ٹوئنکل کھنہ کی اکشے کمار سے نوک جھونک وائرل

’وقت ہر زخم کا مرہم نہیں ہوتا‘، دھرمیندر کی پہلی برسی پر ہیما مالنی جذباتی ہوگئیں

بالکل جیا بچن جیسی حرکتیں کررہی ہیں، فواد خان کی اہلیہ کا انداز تنقید کی زد میں

’سمی میری وار‘ کے انڈین ری میک پر تنازع: ’پاکستانی ڈراموں کا بائیکاٹ مگر گانوں کی نقل‘

آٹھ سال میں تیار ہونے والی پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس سیریز پر انڈیا میں پابندی لگانے کا مطالبہ کیوں؟

آٹھ سال میں تیار ہونے والی پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس سیریز پر انڈیا میں پابندی لگانے کا مطالبہ کیوں کیا جا رہا ہے؟

میرے پاس نہ کوئی ٹیلنٹ تھا، نہ تجربہ، بس قسمت نے ساتھ دیا، جیتندر کا حیران کن اعتراف

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی