امی بالکونی میں کھڑی ہمارا انتظار کرتی تھیں۔۔ صبور علی کو ماں کی کون سی بات آج بھی یاد آتی ہے؟


’’جب ہم کام کے لیے گھر سے باہر ہوتے تھے تو امی کو ہماری بہت فکر رہتی تھی۔ وہ بالکونی میں کھڑی ہماری واپسی کا انتظار کرتی تھیں اور ہماری سلامتی کے لیے دعائیں مانگتی رہتی تھیں۔ آج مجھے ان کی بہت یاد آتی ہے۔‘‘ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی نے انسٹاگرام پر اپنی مرحومہ والدہ راحت علی سے جڑی ایک جذباتی یاد مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔ صبور علی نے کم عمری میں ڈرامہ ’محمود آباد کی ملکائیں‘ سے اداکاری کا سفر شروع کیا تھا۔ ان کی والدہ نے نہ صرف انہیں بلکہ سجل علی کو بھی اپنے خواب پورے کرنے کا حوصلہ دیا۔ دونوں بہنوں کی کامیابیوں کے پیچھے ان کی ماں کی بے پناہ محبت اور حمایت شامل تھی۔ تاہم راحت علی میں کینسر کی تشخیص نے تینوں بہن بھائیوں کی زندگی بدل کر رکھ دی۔ والدہ کی وفات کے بعد وہ اس ہستی سے محروم ہوگئے جو ہر مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑی رہتی تھی۔ صبور علی اب خود بھی ایک بیٹی کی ماں ہیں۔ ایسے میں انہیں اپنی والدہ کی محبت، فکر اور انتظار سے جڑے وہ لمحے یاد آتے ہیں جو کبھی ان کی روزمرہ زندگی کا حصہ ہوا کرتے تھے۔ وقت گزرنے کے باوجود اداکارہ آج بھی اپنی زندگی میں ماں کے سہارے کی کمی شدت سے محسوس کرتی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

اصل محبت 30 سے 35 سال کی عمر میں شروع ہوتی ہے، پنکج ترپاٹھی

والد کے قدموں کی مٹی سے عشق نے میری قسمت بدل دی، عارف لوہار جذباتی ہوگئے

بیٹی نورے کے ڈانس پر شہروز سبزواری کا ’ماشاءاللہ‘ کہنا، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

بھارت میں پاکستانی ڈرامے بند ہوئے تو وی پی این کا استعمال بڑھ گیا، عمیر رانا

امی بالکونی میں کھڑی ہمارا انتظار کرتی تھیں۔۔ صبور علی کو ماں کی کون سی بات آج بھی یاد آتی ہے؟

درِ نجات: انڈیا میں ابو بکر اور زریاب کے فینز کی ’واچ پارٹی‘ پر پولیس حرکت میں کیوں آئی؟

پاکستانی سیریز انڈیا میں نہ دکھائی جائے، انڈین حکومت کا نیٹ فلکس سے مطالبہ

ٹائیگر شروف فائرنگ کیس میں بڑی پیش رفت، مرکزی ملزم گرفتار؛ کم عمر نکلا

صبح 6 بجے بھجن اور مفت کام کا شکوہ: ٹوئنکل کھنہ کی اکشے کمار سے نوک جھونک وائرل

’وقت ہر زخم کا مرہم نہیں ہوتا‘، دھرمیندر کی پہلی برسی پر ہیما مالنی جذباتی ہوگئیں

بالکل جیا بچن جیسی حرکتیں کررہی ہیں، فواد خان کی اہلیہ کا انداز تنقید کی زد میں

’سمی میری وار‘ کے انڈین ری میک پر تنازع: ’پاکستانی ڈراموں کا بائیکاٹ مگر گانوں کی نقل‘

آٹھ سال میں تیار ہونے والی پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس سیریز پر انڈیا میں پابندی لگانے کا مطالبہ کیوں؟

آٹھ سال میں تیار ہونے والی پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس سیریز پر انڈیا میں پابندی لگانے کا مطالبہ کیوں کیا جا رہا ہے؟

میرے پاس نہ کوئی ٹیلنٹ تھا، نہ تجربہ، بس قسمت نے ساتھ دیا، جیتندر کا حیران کن اعتراف

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی