ٹائیگر شروف فائرنگ کیس میں بڑی پیش رفت، مرکزی ملزم گرفتار؛ کم عمر نکلا


بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف پر فائرنگ کے مقدمے میں پیش رفت سامنے آئی ہے اور واقعے کے تقریباً ایک ماہ بعد پولیس نے مرکزی ملزم کو حراست میں لے کر عدالت کے روبرو پیش کردیا ہے۔ مہاراشٹر کے انسدادِ منظم جرائم قانون (ایم سی او سی اے) کے تحت قائم خصوصی عدالت نے سماعت کے دوران قرار دیا کہ گرفتار ہونے والا ملزم نابالغ ہے، جس کے باعث عدالت نے حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی کے لیے اسے جووینائل جسٹس بورڈ (جے جے بی) میں پیش کیا جائے۔ خصوصی عدالت کے جج ستیہ نارائن آر ناوندر نے جووینائل جسٹس (بچوں کی نگہداشت اور تحفظ) ایکٹ کی دفعہ 9 کے تحت ملزم کی عمر کا تعین مکمل ہونے کے بعد یہ احکامات صادر کیے۔ عمر کی جانچ پڑتال کا یہ عمل ملزم کے والد کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر شروع کیا گیا تھا، جس میں انہوں نے مؤقف اپنایا تھا کہ واردات کے روز ان کا بیٹا اٹھارہ سال سے کم عمر تھا اس لیے اس پر نابالغوں کے قوانین کا اطلاق کیا جائے۔ عدالت میں تفتیشی افسر کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں ملزم کی تاریخِ پیدائش 30 نومبر 2008ء ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، جس کے مطابق وہ رواں ماہ کی 30 تاریخ کو 18 برس کا ہوجائے گا۔ اس کیس میں ہونے والی یہ پہلی گرفتاری ہے تاہم قانونی تقاضوں کے تحت ملزم کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ یاد رہے کہ یہ واقعہ گزشتہ ماہ 18 اکتوبر کو ممبئی کے علاقے جوہو میں اس وقت پیش آیا تھا جب ٹائیگر شروف فٹ بال گراؤنڈ سے واپس جا رہے تھے۔ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار دو مبینہ حملہ آوروں نے ان کی گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے پانچ فائر کیے تھے۔ حملے میں اداکار کو معمولی زخم آئے تھے اور وہ بڑے نقصان سے محفوظ رہے، البتہ ان کا ڈرائیور اور موقع پر موجود ایک وی لاگر گولیاں لگنے کے باعث زخمی ہوئے تھے۔ اس واقعے کے بعد لارنس بشنوئی گینگ سے مبینہ طور پر تعلق رکھنے والے انیل پنڈت نامی شخص نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

اصل محبت 30 سے 35 سال کی عمر میں شروع ہوتی ہے، پنکج ترپاٹھی

والد کے قدموں کی مٹی سے عشق نے میری قسمت بدل دی، عارف لوہار جذباتی ہوگئے

بیٹی نورے کے ڈانس پر شہروز سبزواری کا ’ماشاءاللہ‘ کہنا، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

بھارت میں پاکستانی ڈرامے بند ہوئے تو وی پی این کا استعمال بڑھ گیا، عمیر رانا

امی بالکونی میں کھڑی ہمارا انتظار کرتی تھیں۔۔ صبور علی کو ماں کی کون سی بات آج بھی یاد آتی ہے؟

درِ نجات: انڈیا میں ابو بکر اور زریاب کے فینز کی ’واچ پارٹی‘ پر پولیس حرکت میں کیوں آئی؟

پاکستانی سیریز انڈیا میں نہ دکھائی جائے، انڈین حکومت کا نیٹ فلکس سے مطالبہ

ٹائیگر شروف فائرنگ کیس میں بڑی پیش رفت، مرکزی ملزم گرفتار؛ کم عمر نکلا

صبح 6 بجے بھجن اور مفت کام کا شکوہ: ٹوئنکل کھنہ کی اکشے کمار سے نوک جھونک وائرل

’وقت ہر زخم کا مرہم نہیں ہوتا‘، دھرمیندر کی پہلی برسی پر ہیما مالنی جذباتی ہوگئیں

بالکل جیا بچن جیسی حرکتیں کررہی ہیں، فواد خان کی اہلیہ کا انداز تنقید کی زد میں

’سمی میری وار‘ کے انڈین ری میک پر تنازع: ’پاکستانی ڈراموں کا بائیکاٹ مگر گانوں کی نقل‘

آٹھ سال میں تیار ہونے والی پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس سیریز پر انڈیا میں پابندی لگانے کا مطالبہ کیوں؟

آٹھ سال میں تیار ہونے والی پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس سیریز پر انڈیا میں پابندی لگانے کا مطالبہ کیوں کیا جا رہا ہے؟

میرے پاس نہ کوئی ٹیلنٹ تھا، نہ تجربہ، بس قسمت نے ساتھ دیا، جیتندر کا حیران کن اعتراف

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی