بیٹی نورے کے ڈانس پر شہروز سبزواری کا ’ماشاءاللہ‘ کہنا، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید


پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہروز سبزواری اپنی بیٹی نورے کے ڈانس پر ردعمل دینے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئے۔ حال ہی میں معروف اداکار سلیم شیخ کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں شہروز سبزواری کی بیٹی نورے نے ڈانس پرفارمنس دی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں نورے کو خوبصورت چمکدار لباس میں ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ شہروز سبزواری اپنی بیٹی کی پرفارمنس سے محظوظ ہوتے اور اس کی حوصلہ افزائی کرتے نظر آئے۔ شہروز سبزواری نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھی بیٹی کے ڈانس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ’ماشاءاللہ‘ لکھا، جس پر متعدد سوشل میڈیا صارفین نے ناراضی کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے سوال کیا کہ کیا اس طرح کی چیزوں پر ماشاءاللہ کہنا بنتا ہے؟ جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ناچ گانے پر ماشاءاللہ کب سے بولا جانے لگا؟ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ وہ ڈانس کررہی ہیں، کوئی خطبہ نہیں دے رہیں جو ماشاءاللہ بولا جارہا ہے۔ بعض صارفین نے استغفراللہ لکھ کر بھی اپنی ناراضی کا اظہار کیا۔ جہاں کچھ صارفین نورے کی پرفارمنس کو پسند کررہے ہیں، وہیں متعدد صارفین شہروز سبزواری کی جانب سے ڈانس کی ویڈیو پر ’ماشاءاللہ‘ لکھنے پر اعتراض کررہے ہیں۔ اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر مذہبی الفاظ کے استعمال سے متعلق ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

اصل محبت 30 سے 35 سال کی عمر میں شروع ہوتی ہے، پنکج ترپاٹھی

والد کے قدموں کی مٹی سے عشق نے میری قسمت بدل دی، عارف لوہار جذباتی ہوگئے

بیٹی نورے کے ڈانس پر شہروز سبزواری کا ’ماشاءاللہ‘ کہنا، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

بھارت میں پاکستانی ڈرامے بند ہوئے تو وی پی این کا استعمال بڑھ گیا، عمیر رانا

امی بالکونی میں کھڑی ہمارا انتظار کرتی تھیں۔۔ صبور علی کو ماں کی کون سی بات آج بھی یاد آتی ہے؟

درِ نجات: انڈیا میں ابو بکر اور زریاب کے فینز کی ’واچ پارٹی‘ پر پولیس حرکت میں کیوں آئی؟

پاکستانی سیریز انڈیا میں نہ دکھائی جائے، انڈین حکومت کا نیٹ فلکس سے مطالبہ

ٹائیگر شروف فائرنگ کیس میں بڑی پیش رفت، مرکزی ملزم گرفتار؛ کم عمر نکلا

صبح 6 بجے بھجن اور مفت کام کا شکوہ: ٹوئنکل کھنہ کی اکشے کمار سے نوک جھونک وائرل

’وقت ہر زخم کا مرہم نہیں ہوتا‘، دھرمیندر کی پہلی برسی پر ہیما مالنی جذباتی ہوگئیں

بالکل جیا بچن جیسی حرکتیں کررہی ہیں، فواد خان کی اہلیہ کا انداز تنقید کی زد میں

’سمی میری وار‘ کے انڈین ری میک پر تنازع: ’پاکستانی ڈراموں کا بائیکاٹ مگر گانوں کی نقل‘

آٹھ سال میں تیار ہونے والی پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس سیریز پر انڈیا میں پابندی لگانے کا مطالبہ کیوں؟

آٹھ سال میں تیار ہونے والی پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس سیریز پر انڈیا میں پابندی لگانے کا مطالبہ کیوں کیا جا رہا ہے؟

میرے پاس نہ کوئی ٹیلنٹ تھا، نہ تجربہ، بس قسمت نے ساتھ دیا، جیتندر کا حیران کن اعتراف

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی