صبح 6 بجے بھجن اور مفت کام کا شکوہ: ٹوئنکل کھنہ کی اکشے کمار سے نوک جھونک وائرل


بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار اور ان کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کی فون پر ہونے والی دلچسپ اور مزاحیہ گفتگو سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے۔ حال ہی میں اکشے کمار نے اداکار روی کشن کے ہمراہ کرن جوہر کے مقبول ٹاک شو ’کافی ود کرن‘ کے نویں سیزن میں شرکت کی، جہاں شو کے ایک حصے کے دوران اکشے کو پانچ پوائنٹس جیتنے کے لیے اپنی اہلیہ کو فون ملانا پڑا۔ فون کال موصول ہوتے ہی ٹوئنکل کھنہ نے بے ساختہ انداز میں اکشے کمار کی شکایت لگاتے ہوئے کہا کہ وہ رات بھر ٹھیک سے سو نہیں پائی تھیں اور صبح چھ بجے اکشے نے بھجن چلا کر اور گلوکار انوپ جلوٹا کے انداز میں بلند آواز سے گانا گا کر ان کی نیند میں خلل ڈالا۔ انہوں نے ازراہِ تفنن یہ بھی کہا کہ اکشے کو کم از کم باتھ روم کا دروازہ تو اچھی طرح بند کر لینا چاہیے۔ گفتگو کے دوران جب اکشے کمار نے انہیں آگاہ کیا کہ وہ اس وقت کرن جوہر کے شو میں موجود ہیں اور میزبان چاہتے ہیں کہ ٹوئنکل ریپڈ فائر راؤنڈ میں جج کے فرائض انجام دیں، تو ٹوئنکل نے حیرت اور مزاح کے ملے جلے تاثرات کے ساتھ جواب دیا کہ انہیں اس بات کا علم نہیں تھا کہ وہ یہ سب کر رہے ہیں اور وہ بھی بغیر کسی معاوضے کے۔ اس جملے پر کرن جوہر نے بھی ہنستے ہوئے سوال کیا کہ کیا انہیں ہر کام کے لیے پیسے درکار ہوتے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین اس جوڑی کی حاضر جوابی اور خوشگوار تعلق کو خوب پسند کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ 17 جنوری 2001ء کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کے دو بچے آرو اور نتارا ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

اصل محبت 30 سے 35 سال کی عمر میں شروع ہوتی ہے، پنکج ترپاٹھی

والد کے قدموں کی مٹی سے عشق نے میری قسمت بدل دی، عارف لوہار جذباتی ہوگئے

بیٹی نورے کے ڈانس پر شہروز سبزواری کا ’ماشاءاللہ‘ کہنا، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

بھارت میں پاکستانی ڈرامے بند ہوئے تو وی پی این کا استعمال بڑھ گیا، عمیر رانا

امی بالکونی میں کھڑی ہمارا انتظار کرتی تھیں۔۔ صبور علی کو ماں کی کون سی بات آج بھی یاد آتی ہے؟

درِ نجات: انڈیا میں ابو بکر اور زریاب کے فینز کی ’واچ پارٹی‘ پر پولیس حرکت میں کیوں آئی؟

پاکستانی سیریز انڈیا میں نہ دکھائی جائے، انڈین حکومت کا نیٹ فلکس سے مطالبہ

ٹائیگر شروف فائرنگ کیس میں بڑی پیش رفت، مرکزی ملزم گرفتار؛ کم عمر نکلا

صبح 6 بجے بھجن اور مفت کام کا شکوہ: ٹوئنکل کھنہ کی اکشے کمار سے نوک جھونک وائرل

’وقت ہر زخم کا مرہم نہیں ہوتا‘، دھرمیندر کی پہلی برسی پر ہیما مالنی جذباتی ہوگئیں

بالکل جیا بچن جیسی حرکتیں کررہی ہیں، فواد خان کی اہلیہ کا انداز تنقید کی زد میں

’سمی میری وار‘ کے انڈین ری میک پر تنازع: ’پاکستانی ڈراموں کا بائیکاٹ مگر گانوں کی نقل‘

آٹھ سال میں تیار ہونے والی پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس سیریز پر انڈیا میں پابندی لگانے کا مطالبہ کیوں؟

آٹھ سال میں تیار ہونے والی پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس سیریز پر انڈیا میں پابندی لگانے کا مطالبہ کیوں کیا جا رہا ہے؟

میرے پاس نہ کوئی ٹیلنٹ تھا، نہ تجربہ، بس قسمت نے ساتھ دیا، جیتندر کا حیران کن اعتراف

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی