ہانیہ عامر کے ساتھ فلم، دلجیت دوسانجھ کو ’بارڈر ٹو‘ سے واقعی نکال دیا گیا؟


بالی وڈ کی فلم ’سردار جی تھری‘ میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر  کے ساتھ کام کرنے پر جہاں اداکار و گلوکار دلجیب دوسانجھ کو انڈیا میں تنقید کا سامنا ہے وہیں ایسی افواہیں بھی پھیل رہیں کہ ان کو فلم ’بارڈر ٹو‘ سے نکال دیا گیا ہے، جس کی وضاحت خود اداکار کی جانب سے سامنے آ گئی ہے۔ویب سائٹ پنک ولا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دلجیت دوسانجھ کی فلم ’سرار جی تھری‘ چند روز قبل ہی سوائے انڈیا کے دنیا کے کئی ممالک میں ریلیز ہوئی ہے اور انڈیا میں ریلیز نہ ہونے کی وجہ پڑوسی ممالک کے درمیان تناؤ ہے۔22 اپریل کو انڈین کشمیر کے علاقے پہگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد انڈیا اور پاکستان کے درمیان شدید کشیدگی پیدا ہوئی اور دونوں نے ایک دوسرے پر فضائی حملے بھی کیے۔جنگ بندی ہو جانے کے بعد بھی دونوں ممالک کے تعلقات میں شدید تناؤ پایا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ سردار جی تھری کی ٹیم سے مطالبہ کیا گیا کہ اس میں پاکستانی اداکارہ کا کام نکال کر انڈین اداکارہ کو شامل کیا جائے تاہم ایسا نہیں ہوا۔اس لیے فلم کی ریلیز کے موقع پر انڈیا میں کافی شور اٹھا اور دلجیت دوسانجھ پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا۔ایسی صورت حال میں اداکار کو فلم بارڈر ٹو سے نکالنے کی بات کچھ فینز کے پریشانی کا باعث بنی اور یہ افواہ پھیلتی چلی گئی۔دلجیت دوسانجھ نے ’بارڈر ٹو‘ فلم کے سیٹ سے ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی (فوٹو: سکرین شاٹس) اس دوران ایک میڈیا پلیٹ فارم جس کا نام رپورٹ میں نہیں بتایا گیا، میں دعویٰ کیا گیا کہ ان کو فلم سے نکال دیا گیا ہے اور اس کو فلم میکرز کا اجتماعی فیصلہ قرار دیا گیا۔بات وہاں تک بڑھی کہ اداکار دلجیت مرزا کو خود میدان میں آ کر وضاحت کرنا پڑی اور ایک ایسی ویڈیو ریلیز کی ہے جس نے تمام قیاس آرائیوں کو غلط ثابت کر دیا ہے۔انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے فلم کی شوٹنگ کے موقع کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ انڈین ایئر فورس کی وردی پہنے نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ ’بارڈر ٹو‘ اور ساتھ تالی بجانے والا ایموجی لگایا۔فلم ’سردار جی تھری‘ انڈیا میں ریلیز نہیں ہو سکی ہے (فوٹو: شوبز تماشا)ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں مشہور گانا ’سندیسے آتے ہیں، سندیسے جاتے ہیں‘ بھی سنا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں دلجیت دوسانجھ کو وینٹی وین سے نکل کر سیٹ پر آتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں موجود کئی اداکار ان کا استقبال کرتے ہوئے ہاتھ ملاتے ہیں۔‘رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت فلم کے ایک گانے کا منظر ریکارڈ کیا جا رہا تھا جس میں اداکار دلجیت دوسانجھ نے کچھ دوسرے فنکاروں کے ساتھ مل کر ڈانس کیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

خود کو کاجول کی بیٹی سمجھ رہی ہے۔۔ ندا یاسر کی بیٹی کے ساتھ ویڈیو کے چرچے ! لوگوں نے گھمنڈی کیوں قرار دے دیا؟

نادیہ خان نے اداکار علی رضا کو تنقید کا نشانہ کیوں بنایا؟ وجہ سامنے آگئی

لنگر بھی کیمرے کے سامنے بانٹنا ہے۔۔ ریشم اور میرا کی غریبوں میں کھانا بانٹتے ویڈیو ! لوگ پھر بھی تنقید سے باز نہ آئے

سوتن کو بد دعا نہیں دی بلکہ۔۔ شادی کے 18 برس بعد شوہر کی دوسری شادی ! سلمیٰ طفر کی زندگی کے ان کہے دکھ

آپکو گھر والوں نے تمیز نہیں سکھائی تو۔۔ محلے والے عورت بنا ڈالا ! نادیہ خان نے تنقید کرنے والوں کو کیا دھمکی دے دی؟ ویڈیو

بیبی آئل، منشیات سے بھرا گوچی بیگ اور ’وفاداری کا امتحان‘: امریکی گلوکار ’ڈڈی‘ کی سیکس پارٹیوں میں ان کے عملے نے کیا کچھ دیکھا

اداکارہ زارا ترین کا یکطرفہ محبت سے متعلق بڑا انکشاف

کیا آپ ان دو کیوٹ سی بہنوں کو پہچان سکتے ہیں؟ کون جانتا تھا بڑی ہو کر اتنی بڑی اداکارہ بنیں گی

جنات نے ثاقب ثمیر کو کیا پیغام دیا؟ اداکار کا خوفناک انکشاف

پاک بھارت کشیدگی پر ماہرہ خان کا ردعمل سامنے آگیا

بھارت میں فنکاروں کے اکاؤنٹس بلاک ہونے پر ماہرہ خان نے کیا کہا؟

ہانیہ عامر کے ساتھ فلم، دلجیت دوسانجھ کو ’بارڈر ٹو‘ سے واقعی نکال دیا گیا؟

میری توبہ جو آئندہ.. سونا لاد کر گھومنے والے کاشف ضمیر نے پولیس کے سامنے کان پکڑ لیے ! ویڈیو

جس گانے سے مشہور ہوئی وہ اب۔۔ مفتی طارق مسعود بھی شیفالی جریوالا کی اچانک موت پر بول پڑے ! بیان میں کیا کہا؟

لینس نہیں لگائے، قدرتی خوبصورتی ہے۔۔ شادی میں کتنے کروڑ خرچ کیے؟ حسین ترین نے ٹرولرز سے اپیل کردی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی