نادیہ خان نے اداکار علی رضا کو تنقید کا نشانہ کیوں بنایا؟ وجہ سامنے آگئی


پاکستانی مارننگ شوز کی معروف میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے ایک شو میں ابھرتے ہوئے اداکار علی رضا کو تنقید کا نشانہ بنا۔ نادیہ خان نے ڈرامہ دستک کا تجزیہ کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ پروڈکشن کے دوران ایک نوجوان اداکار نے غیر سنجیدہ رویے کا مظاہرہ کیا۔جس سے نہ صرف سیٹ کا ماحول متاثر ہوا بلکہ پروجیکٹ کی رفتار اور معیار پر بھی اثر پڑا۔انہوں نے نام لیے بغیر اشارہ دیا کہ متعلقہ اداکار کی کم اسکرین موجودگی ان کے غیر پیشہ ورانہ برتاؤ کا نتیجہ ہے۔دستک کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس دستک کے بارے میں ایک اندرونی کہانی ہے۔اس ڈرامے میں ایک معروف فنکار کا بھی کردار تھا لیکن اس کے غیر پیشہ ورانہ رویے نے پروڈکشن ٹیم کوپریشان کیے رکھا، اس نے کمٹمنٹ اور پروفیشنلزم کا مظاہرہ نہیں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ جان چکے ہوں گے کہ میرا اشارہ کس فنکار کی طرف ہے؟انہوں نےصاف الفاظ میں کہا کہ اتنا بڑا ڈرامہ بننا آسان نہیں ہو سکتا۔ آپ کو اپنے آپ کو ثابت کرنے کا یہ سنہری موقع ہے اسے ضائع نہ کریں ابھی تو آپکے کیرئر کی شروعات ہے۔نادیہ خان نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت آپ کو اچھے پراجیکٹس مل رہے ہیں، ایسا نہ ہو کہ آپ کا یہ رویہ آپ کے لیے نقصان کا باعث بن جائے ۔جب کوئی بھی آپ کو سائن نہیں کرے گا اور آپ کا رویہ ٹاک آف دی ٹاؤن بن جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے یہ بھی سنا ہے کہ کچھ پروڈکشن مسائل تھے لیکن بنیادی طور پر فنکار کے غیر پیشہ ورانہ رویے نے اسے برباد کر دیا۔اگرچہ نادیہ نے کسی فنکارکا نام نہیں لیا، مگر سوشل میڈیا صارفین اور ناظرین نے فوراً اندازہ لگا لیا کہ ان کا اشارہ علی رضا کی طرف ہے۔جو حال ہی میں ڈرامہ اقتدار میں اپنی شاندار پرفارمنس کے بعد شہرت کی بلندیوں پر پہنچے ہیں۔علی رضا کے پرستاروں نے نادیہ خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں ”جان بوجھ کر علی رضا کو بدنام کرنے“ کا الزام دیا۔ایک مداح نے تبصرہ کیا کہ یہ نیا ٹیلنٹ ہے، اسے حوصلہ دینے کی بجائے نادیہ خان اس پر الزام تراشی کر رہی ہیں، جو افسوسناک ہے۔علی نے اقتدار میں اپنی محنت سے ثابت کیا کہ وہ ایک باصلاحیت اداکار ہے۔ایک اور مداح نے کہا، ”پروگرام کے دیگر شرکاء نے بھی علی رضا کا کوئی ذکر نہیں کیا، جیسے جان بوجھ کر اسے نظر انداز کیا جا رہا ہو۔یہ ظاہر کرتا ہے کہ اندرونی طور پر کوئی تعصب یا ناپسندیدگی چل رہی ہے۔دوسری جانب کچھ شائقین نے نادیہ کے موقف کی حمایت بھی کی، اور اسے ایک ”پیشہ ورانہ تنبیہ“ قرار دیا تاکہ نئے فنکار اپنی ذمہ داریاں سمجھیں اور انڈسٹری میں سنجیدگی سے کام کریں۔فی الحال، علی رضا کی طرف سے اس تنازعے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، لیکن مداحوں کی توقع ہے کہ وہ جلد ہی اپنا مؤقف واضح کریں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

خود کو کاجول کی بیٹی سمجھ رہی ہے۔۔ ندا یاسر کی بیٹی کے ساتھ ویڈیو کے چرچے ! لوگوں نے گھمنڈی کیوں قرار دے دیا؟

نادیہ خان نے اداکار علی رضا کو تنقید کا نشانہ کیوں بنایا؟ وجہ سامنے آگئی

لنگر بھی کیمرے کے سامنے بانٹنا ہے۔۔ ریشم اور میرا کی غریبوں میں کھانا بانٹتے ویڈیو ! لوگ پھر بھی تنقید سے باز نہ آئے

سوتن کو بد دعا نہیں دی بلکہ۔۔ شادی کے 18 برس بعد شوہر کی دوسری شادی ! سلمیٰ طفر کی زندگی کے ان کہے دکھ

آپکو گھر والوں نے تمیز نہیں سکھائی تو۔۔ محلے والے عورت بنا ڈالا ! نادیہ خان نے تنقید کرنے والوں کو کیا دھمکی دے دی؟ ویڈیو

بیبی آئل، منشیات سے بھرا گوچی بیگ اور ’وفاداری کا امتحان‘: امریکی گلوکار ’ڈڈی‘ کی سیکس پارٹیوں میں ان کے عملے نے کیا کچھ دیکھا

اداکارہ زارا ترین کا یکطرفہ محبت سے متعلق بڑا انکشاف

کیا آپ ان دو کیوٹ سی بہنوں کو پہچان سکتے ہیں؟ کون جانتا تھا بڑی ہو کر اتنی بڑی اداکارہ بنیں گی

جنات نے ثاقب ثمیر کو کیا پیغام دیا؟ اداکار کا خوفناک انکشاف

پاک بھارت کشیدگی پر ماہرہ خان کا ردعمل سامنے آگیا

بھارت میں فنکاروں کے اکاؤنٹس بلاک ہونے پر ماہرہ خان نے کیا کہا؟

ہانیہ عامر کے ساتھ فلم، دلجیت دوسانجھ کو ’بارڈر ٹو‘ سے واقعی نکال دیا گیا؟

میری توبہ جو آئندہ.. سونا لاد کر گھومنے والے کاشف ضمیر نے پولیس کے سامنے کان پکڑ لیے ! ویڈیو

جس گانے سے مشہور ہوئی وہ اب۔۔ مفتی طارق مسعود بھی شیفالی جریوالا کی اچانک موت پر بول پڑے ! بیان میں کیا کہا؟

لینس نہیں لگائے، قدرتی خوبصورتی ہے۔۔ شادی میں کتنے کروڑ خرچ کیے؟ حسین ترین نے ٹرولرز سے اپیل کردی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی