
ایک وقت تھا جب یہ دو ننھی منی، مسکراتی ہوئی بہنیں کیمرے کے سامنے صرف تصویریں بنواتی تھیں۔ کسی کو کیا معلوم تھا کہ یہ دونوں بچیاں آگے جا کر پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں وہ نام بنائیں گی، جنہیں آج لاکھوں لوگ نہ صرف پہچانتے ہیں بلکہ بےحد پسند بھی کرتے ہیں۔ ان کی معصوم تصویریں دیکھ کر یقین کرنا مشکل ہوتا ہے کہ یہ وہی چمکتی ستارے ہیں جو آج ڈرامہ، فلم، ماڈلنگ اور میزبان کی دنیا میں اپنی پہچان بنا چکی ہیں۔
جی ہاں، ہم بات کر رہے ہیں عروہ حسین اور ماورا حسین کی، جو نہ صرف اپنی خوبصورتی اور اداکاری کے باعث مشہور ہیں بلکہ بہنوں کے درمیان بےمثال محبت اور دوستی کی علامت بھی ہیں۔ دونوں نے شوبز میں اپنے قدم بطور وی جے رکھے اور وقت کے ساتھ ساتھ کامیابی کی اونچائیاں چھو لیں۔
View this post on Instagram A post shared by MAWRA (@mawrellous)
حالیہ دنوں ماورا نے اپنی بڑی بہن عروہ کو سالگرہ کے موقع پر ایک نہایت پیارا اور جذباتی پیغام دیا، جس میں بہنوں کے رشتے کی گہرائی اور ان کے درمیان اعتماد کی جھلک واضح نظر آتی ہے۔ ماورا نے لکھا:
"سالگرہ مبارک ہو ہمیشہ کے لیے لڑکی... اس سال تم سب سے زیادہ ہنسو... تم ہماری زندگیوں میں لفظی اور استعاراتی طور پر اور بھی زیادہ رنگ بھرو... تمہارے سب خواب پورے ہوں، بلکہ ان سے بھی زیادہ... ان شاء اللہ۔"
اس کے ساتھ ہی ماورا نے اپنی اور عروہ کی یادگار تصویریں بھی شیئر کیں، جن میں دونوں بہنیں خوشی، دوستی اور بےساختہ محبت کے رنگ بکھیرتی نظر آ رہی ہیں۔ ماورا نے مزید لکھا:
"سارا دن صحت مند کھانے کے بعد صبح 4 بجے مزید جنک فوڈ کے لیے... 'اوہ صرف ایک فوری سوال' سے شروع ہونے والی وہ کالز جو ہمیں بعد میں پتہ چلتا ہے کہ تین گھنٹے کی بات چیت میں بدل گئیں۔ ہر چیز کے لیے قوس قزح اور تتلیوں جیسا پیار۔ میں تم سے محبت کرتی ہوں میری @urwatistic — دعا ہے ہم ہمیشہ ایک دوسرے کے دلوں کو ہاتھ میں لے کر ٹھیک کرتے رہیں۔"
ماورا اور عروہ کی اس محبت بھری جھلک نے ان کے فینز کے دل جیت لیے، اور ایک بار پھر یہ بات ثابت ہوئی کہ اصل خوبصورتی صرف اسکرین پر نہیں بلکہ ان رشتوں میں ہوتی ہے جو پردے کے پیچھے بھی مضبوطی سے جُڑے ہوتے ہیں۔