آپکو گھر والوں نے تمیز نہیں سکھائی تو۔۔ محلے والے عورت بنا ڈالا ! نادیہ خان نے تنقید کرنے والوں کو کیا دھمکی دے دی؟ ویڈیو


’’اگر اب کسی نے مجھ پر ذاتی تبصرہ کیا تو میں عدالت لے کر جاؤں گی… ایک نہیں، تین تین مقدمے کرونگی… اور سالوں تک کورٹ آنا پڑے گا!‘‘ ’’جب تمیز گھر سے نہ سکھائی جائے، یا شہرت کے لالچ میں اخلاقیات بیچ دی جائیں، تو پھر میں آپ کو بتا دوں کہ میں خاموش نہیں بیٹھوں گی۔ کریمنل ڈیفیمیشن، سول ڈیفیمیشن اور پیکا قوانین کے تحت کارروائی ہوگی۔ یہ میری آخری وارننگ ہے، اب حد ہو چکی ہے۔‘‘ پاکستانی مارننگ شوز کی دنیا میں مقبولیت حاصل کرنے والی نادیہ خان اب ایک نئے تنازع میں گھر گئی ہیں۔ اپنے شو ’کیا ڈرامہ ہے‘ میں ڈراموں کی کہانیوں، اداکاروں کی کارکردگی اور اسٹائل پر تبصرہ کرنے والی نادیہ اب خود فنکاروں کے سخت ردِعمل کا سامنا کر رہی ہیں۔ جہاں ماضی میں فیصل قریشی، ثروت گیلانی اور بہروز سبزواری جیسے معروف فنکار ان پر تنقید کر چکے ہیں، وہیں حال ہی میں سینئر اداکارہ صبا فیصل نے بھی نادیہ اور ان کی ساتھی میزبانوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔ صبا کی تنقیدی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر مزید گرما گرمی پیدا کر دی جبکہ ثروت گیلانی نے تو نادیہ کو محلے میں لڑائی کرنے والی عورت نہ بننے کا مشورہ ہی دے ڈالا۔ View this post on Instagram A post shared by Stylem Magazine (@stylem_magazine) اس ردِعمل کا جواب دیتے ہوئے نادیہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی اور ایک دوٹوک ویڈیو پیغام جاری کر کے سب کو خبردار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی نے آئندہ ان کی ذات پر حملہ کیا یا غیر اخلاقی تبصرہ کیا تو وہ براہِ راست قانونی چارہ جوئی کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف کریمنل ڈیفیمیشن کا کیس دائر کیا جائے گا بلکہ سول ڈیفیمیشن اور سوشل میڈیا قوانین (پیکا) کے تحت بھی کارروائی ہو گی، اور جواب دہ افراد کو سالوں تک عدالتوں میں پیش ہونا پڑے گا۔ View this post on Instagram A post shared by Iqroskii 🙅🏼‍♀️ (@_iqroskii_) ان کے اس اعلان پر انٹرنیٹ پر رائے دو حصوں میں بٹ گئی ہے۔ کچھ افراد نادیہ کے اس اقدام کو درست قرار دے رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ شوبز میں ذاتیات پر حملہ ناقابلِ قبول ہے۔ لیکن دوسرا گروپ نادیہ کو تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے کہ جو خود دوسروں پر تبصرے کرتی ہیں، وہ خود پر بات آنے پر برداشت کیوں نہیں کرتیں؟ نادیہ خان کا یہ سخت پیغام شوبز دنیا میں ایک نئی بحث کو جنم دے چکا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا فنکار اب مزید جواب دیں گے یا نادیہ واقعی قانونی راستہ اپنائیں گی۔ ایک بات واضح ہے: معاملہ اب صرف تنقید تک محدود نہیں رہا، بات عدالت کی دہلیز تک پہنچ گئی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

خود کو کاجول کی بیٹی سمجھ رہی ہے۔۔ ندا یاسر کی بیٹی کے ساتھ ویڈیو کے چرچے ! لوگوں نے گھمنڈی کیوں قرار دے دیا؟

نادیہ خان نے اداکار علی رضا کو تنقید کا نشانہ کیوں بنایا؟ وجہ سامنے آگئی

لنگر بھی کیمرے کے سامنے بانٹنا ہے۔۔ ریشم اور میرا کی غریبوں میں کھانا بانٹتے ویڈیو ! لوگ پھر بھی تنقید سے باز نہ آئے

سوتن کو بد دعا نہیں دی بلکہ۔۔ شادی کے 18 برس بعد شوہر کی دوسری شادی ! سلمیٰ طفر کی زندگی کے ان کہے دکھ

آپکو گھر والوں نے تمیز نہیں سکھائی تو۔۔ محلے والے عورت بنا ڈالا ! نادیہ خان نے تنقید کرنے والوں کو کیا دھمکی دے دی؟ ویڈیو

بیبی آئل، منشیات سے بھرا گوچی بیگ اور ’وفاداری کا امتحان‘: امریکی گلوکار ’ڈڈی‘ کی سیکس پارٹیوں میں ان کے عملے نے کیا کچھ دیکھا

اداکارہ زارا ترین کا یکطرفہ محبت سے متعلق بڑا انکشاف

کیا آپ ان دو کیوٹ سی بہنوں کو پہچان سکتے ہیں؟ کون جانتا تھا بڑی ہو کر اتنی بڑی اداکارہ بنیں گی

جنات نے ثاقب ثمیر کو کیا پیغام دیا؟ اداکار کا خوفناک انکشاف

پاک بھارت کشیدگی پر ماہرہ خان کا ردعمل سامنے آگیا

بھارت میں فنکاروں کے اکاؤنٹس بلاک ہونے پر ماہرہ خان نے کیا کہا؟

ہانیہ عامر کے ساتھ فلم، دلجیت دوسانجھ کو ’بارڈر ٹو‘ سے واقعی نکال دیا گیا؟

میری توبہ جو آئندہ.. سونا لاد کر گھومنے والے کاشف ضمیر نے پولیس کے سامنے کان پکڑ لیے ! ویڈیو

جس گانے سے مشہور ہوئی وہ اب۔۔ مفتی طارق مسعود بھی شیفالی جریوالا کی اچانک موت پر بول پڑے ! بیان میں کیا کہا؟

لینس نہیں لگائے، قدرتی خوبصورتی ہے۔۔ شادی میں کتنے کروڑ خرچ کیے؟ حسین ترین نے ٹرولرز سے اپیل کردی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی