میری توبہ جو آئندہ.. سونا لاد کر گھومنے والے کاشف ضمیر نے پولیس کے سامنے کان پکڑ لیے ! ویڈیو


"کچھ دن پہلے ایک ویڈیو میں، میں نے انتہائی بے وقوفی سے ڈالا اور ہتھیار کی نمائش کی، جس سے لوگوں کو پریشانی ہوئی۔ میں تہہ دل سے معافی مانگتا ہوں، آج کے بعد نہ کبھی ڈالا کلچر اپناؤں گا، نہ اسلحہ دکھاؤں گا۔" لاہور میں ایک بار پھر سوشل میڈیا کی دنیا کے متنازع چہرے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے خود کو مشکل میں ڈال لیا، لیکن اس بار صرف عدالت یا پولیس ہی نہیں، عوام سے بھی ہاتھ جوڑنے پڑے۔ سوشل میڈیا پر ڈالا اور ہتھیاروں کی نمائش کرتے ہوئے وائرل ہونے والی ویڈیو نے نہ صرف شہر میں خوف کی لہر دوڑا دی بلکہ پولیس کو بھی حرکت میں آنے پر مجبور کیا۔ نتیجہ یہ نکلا کہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے کاشف کو 13 بھاری ہتھیاروں سے لیس گارڈز سمیت گرفتار کر لیا۔ View this post on Instagram A post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews) ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل دیکھنے میں آیا، جس پر کاشف ضمیر نے فوری طور پر ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے اپنی حرکت کو “غیر ذمہ دارانہ” اور “بے وقوفی” قرار دیا۔ انہوں نے کھلے دل سے اعتراف کیا کہ وہ لوگوں کو ڈرانے کا مقصد نہیں رکھتے تھے، اور آئندہ کبھی بھی اس طرح کی حرکت نہ کرنے کا وعدہ بھی کیا۔ یاد رہے، یہ پہلی بار نہیں کہ کاشف ضمیر قانون کی زد میں آئے ہوں۔ چند ماہ قبل انہیں پولیس کی وردی پہن کر پولیس کا مذاق اڑانے پر بھی گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ تاہم اس بار عوامی معافی کے ساتھ ساتھ ان پر اسلحے کی نمائش سمیت دیگر دفعات کے تحت قانونی کارروائی جاری ہے۔ کاشف ضمیر کی اس اعترافی ویڈیو کو عوامی حلقوں میں ملے جلے ردعمل کا سامنا ہے۔ کچھ لوگوں نے معافی کو سنجیدگی سے لیا تو کچھ نے اسے محض “ڈیمیج کنٹرول” کی چال قرار دیا۔ سوشل میڈیا کے اس دور میں شہرت کے لیے خطرناک حد تک جانے والے ٹرینڈ کا یہ ایک اور خطرناک نمونہ ہے، جس پر معاشرے میں سنجیدہ مکالمے کی ضرورت ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

خود کو کاجول کی بیٹی سمجھ رہی ہے۔۔ ندا یاسر کی بیٹی کے ساتھ ویڈیو کے چرچے ! لوگوں نے گھمنڈی کیوں قرار دے دیا؟

نادیہ خان نے اداکار علی رضا کو تنقید کا نشانہ کیوں بنایا؟ وجہ سامنے آگئی

لنگر بھی کیمرے کے سامنے بانٹنا ہے۔۔ ریشم اور میرا کی غریبوں میں کھانا بانٹتے ویڈیو ! لوگ پھر بھی تنقید سے باز نہ آئے

سوتن کو بد دعا نہیں دی بلکہ۔۔ شادی کے 18 برس بعد شوہر کی دوسری شادی ! سلمیٰ طفر کی زندگی کے ان کہے دکھ

آپکو گھر والوں نے تمیز نہیں سکھائی تو۔۔ محلے والے عورت بنا ڈالا ! نادیہ خان نے تنقید کرنے والوں کو کیا دھمکی دے دی؟ ویڈیو

بیبی آئل، منشیات سے بھرا گوچی بیگ اور ’وفاداری کا امتحان‘: امریکی گلوکار ’ڈڈی‘ کی سیکس پارٹیوں میں ان کے عملے نے کیا کچھ دیکھا

اداکارہ زارا ترین کا یکطرفہ محبت سے متعلق بڑا انکشاف

کیا آپ ان دو کیوٹ سی بہنوں کو پہچان سکتے ہیں؟ کون جانتا تھا بڑی ہو کر اتنی بڑی اداکارہ بنیں گی

جنات نے ثاقب ثمیر کو کیا پیغام دیا؟ اداکار کا خوفناک انکشاف

پاک بھارت کشیدگی پر ماہرہ خان کا ردعمل سامنے آگیا

بھارت میں فنکاروں کے اکاؤنٹس بلاک ہونے پر ماہرہ خان نے کیا کہا؟

ہانیہ عامر کے ساتھ فلم، دلجیت دوسانجھ کو ’بارڈر ٹو‘ سے واقعی نکال دیا گیا؟

میری توبہ جو آئندہ.. سونا لاد کر گھومنے والے کاشف ضمیر نے پولیس کے سامنے کان پکڑ لیے ! ویڈیو

جس گانے سے مشہور ہوئی وہ اب۔۔ مفتی طارق مسعود بھی شیفالی جریوالا کی اچانک موت پر بول پڑے ! بیان میں کیا کہا؟

لینس نہیں لگائے، قدرتی خوبصورتی ہے۔۔ شادی میں کتنے کروڑ خرچ کیے؟ حسین ترین نے ٹرولرز سے اپیل کردی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی