لینس نہیں لگائے، قدرتی خوبصورتی ہے۔۔ شادی میں کتنے کروڑ خرچ کیے؟ حسین ترین نے ٹرولرز سے اپیل کردی


"دو ہزار روپے کے لینسز پر سب کو تکلیف ہے، مگر ڈیڑھ کروڑ کی شادی پر کسی نے کچھ نہیں کہا! میں نے لینسز بھی نہیں پہنے تھے، یہ میری نیچرل آنکھیں ہیں، قدرتی خوبصورتی ہے۔ لوگ چھوٹی چھوٹی باتوں پر تنقید کرتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ ہم برداشت کیوں نہیں کرتے؟" یہ کہنا ہے مشہور سوشل میڈیا جوڑی حسین ترین کا، جنہوں نے حال ہی میں ربیکا خان کے ساتھ نکاح کیا۔ دونوں نے جون کے آخر میں اپنی شادی کی تقریبات کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جنہیں لاکھوں افراد نے دیکھا اور سراہا۔ تاہم کچھ صارفین نے جوڑے پر تنقید بھی کی، خاص طور پر حسین کے میک اپ اور آنکھوں کے لینسز پر۔ اسی ردعمل کے بعد حسین ترین نے ایک ولاگ کے ذریعے نہ صرف ان باتوں کی وضاحت کی بلکہ تنقید کرنے والوں کو جواب بھی دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی تنقید اس بات پر ہے کہ انہوں نے ممکنہ طور پر لینسز استعمال کیے، جب کہ وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ بالکل نیچرل نظر آنا چاہتے تھے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے کسی قسم کا بھاری میک اپ یا کوئی خاص بیوٹی پروسیجر بھی نہیں کروایا۔ سب سے زیادہ چونکا دینے والا انکشاف انہوں نے اس وقت کیا جب حسین نے بتایا کہ اُن کی شادی کی تقریبات پر ڈیڑھ کروڑ روپے خرچ ہوئے، لیکن لوگوں نے اس پر کچھ نہیں کہا۔ بلکہ وہ محض ظاہری چیزوں پر تبصرے کرتے رہے، جیسے کہ بال، لباس یا چہرے کا انداز۔ ولاگ میں حسین نے شکوہ کیا کہ ہر بار سوشل میڈیا پر انہیں کسی نہ کسی بات پر نشانہ بنایا جاتا ہے، حالانکہ وہ کسی کو نقصان نہیں پہنچا رہے۔ "مجھے بس جینے دو، میں ایک عام سا شریف لڑکا ہوں، اپنی زندگی اپنی مرضی سے گزارنا چاہتا ہوں" انہوں نے کہا۔ ربیکا اور حسین کی شادی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جن میں اُن کی مایوں، ڈھولکی اور نکاح کی شاندار تقاریب شامل تھیں۔ مگر جتنی چمک دمک اس شادی کی تھی، اتنی ہی بحث بھی اس کے گرد گھومتی رہی اور اب حسین ترین نے خود ان تنقیدوں کا جواب دے کر واضح کر دیا کہ وہ اب صرف سکون چاہتے ہیں، اور خود کو صفائیاں دیتے دیتے تھک چکے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

خود کو کاجول کی بیٹی سمجھ رہی ہے۔۔ ندا یاسر کی بیٹی کے ساتھ ویڈیو کے چرچے ! لوگوں نے گھمنڈی کیوں قرار دے دیا؟

نادیہ خان نے اداکار علی رضا کو تنقید کا نشانہ کیوں بنایا؟ وجہ سامنے آگئی

لنگر بھی کیمرے کے سامنے بانٹنا ہے۔۔ ریشم اور میرا کی غریبوں میں کھانا بانٹتے ویڈیو ! لوگ پھر بھی تنقید سے باز نہ آئے

سوتن کو بد دعا نہیں دی بلکہ۔۔ شادی کے 18 برس بعد شوہر کی دوسری شادی ! سلمیٰ طفر کی زندگی کے ان کہے دکھ

آپکو گھر والوں نے تمیز نہیں سکھائی تو۔۔ محلے والے عورت بنا ڈالا ! نادیہ خان نے تنقید کرنے والوں کو کیا دھمکی دے دی؟ ویڈیو

بیبی آئل، منشیات سے بھرا گوچی بیگ اور ’وفاداری کا امتحان‘: امریکی گلوکار ’ڈڈی‘ کی سیکس پارٹیوں میں ان کے عملے نے کیا کچھ دیکھا

اداکارہ زارا ترین کا یکطرفہ محبت سے متعلق بڑا انکشاف

کیا آپ ان دو کیوٹ سی بہنوں کو پہچان سکتے ہیں؟ کون جانتا تھا بڑی ہو کر اتنی بڑی اداکارہ بنیں گی

جنات نے ثاقب ثمیر کو کیا پیغام دیا؟ اداکار کا خوفناک انکشاف

پاک بھارت کشیدگی پر ماہرہ خان کا ردعمل سامنے آگیا

بھارت میں فنکاروں کے اکاؤنٹس بلاک ہونے پر ماہرہ خان نے کیا کہا؟

ہانیہ عامر کے ساتھ فلم، دلجیت دوسانجھ کو ’بارڈر ٹو‘ سے واقعی نکال دیا گیا؟

میری توبہ جو آئندہ.. سونا لاد کر گھومنے والے کاشف ضمیر نے پولیس کے سامنے کان پکڑ لیے ! ویڈیو

جس گانے سے مشہور ہوئی وہ اب۔۔ مفتی طارق مسعود بھی شیفالی جریوالا کی اچانک موت پر بول پڑے ! بیان میں کیا کہا؟

لینس نہیں لگائے، قدرتی خوبصورتی ہے۔۔ شادی میں کتنے کروڑ خرچ کیے؟ حسین ترین نے ٹرولرز سے اپیل کردی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی