بھائی عمران اشرف نے کیرئیر میں کوئی مدد نہیں کی، اداکار عباس اشرف


"شروع میں میری خواہش تھی کہ عمران اشرف میرے کیریئر میں مدد کریں، لیکن انہوں نے صاف انکار کر دیا اور کہا اپنی پہچان خود بناؤ" اداکار عباس اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد ابتدا میں وہ چاہتے تھے کہ ان کے بڑے بھائی اور معروف اداکار عمران اشرف ان کے لیے راستہ آسان بنائیں، مگر عمران اشرف نے انہیں کسی قسم کی سفارش یا سہولت دینے کے بجائے اپنی محنت سے آگے بڑھنے کا مشورہ دیا۔ ایک انٹرویو میں عباس اشرف نے بتایا کہ عمران اشرف نے ان سے کہا کہ اگر وہ واقعی اس شعبے میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو اپنی صلاحیت اور محنت کے بل بوتے پر مقام حاصل کریں۔ عباس کے مطابق انہوں نے بھائی کے مشورے پر عمل کیا اور آج جو بھی مقام حاصل کیا ہے، وہ اپنی جدوجہد کی بدولت ہے۔ عباس اشرف نے کہا کہ اگرچہ عمران اشرف نے انہیں کام دلوانے میں مدد نہیں کی، تاہم اداکاری کے حوالے سے ہمیشہ ان کی رہنمائی کرتے رہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرامہ "ایک محبت اور" میں فارس کے کردار کے لیے عمران اشرف نے ان کی بھرپور معاونت کی۔ کردار کے مطابق مونچھیں رکھنے کا مشورہ دیا، دو اسٹائلسٹس سے ان کا نیا لک تیار کروایا، لباس کے انتخاب میں مدد کی اور کردار کو بہتر انداز میں نبھانے کے لیے قیمتی مشورے بھی دیے۔ اداکار نے اپنے بڑے بھائی سے تعلق پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بڑا بھائی والد کے بعد سب سے مضبوط سہارا ہوتا ہے۔ ان کے مطابق زندگی کے ہر مشکل مرحلے میں بڑے بھائی کی موجودگی انسان کو اعتماد اور حوصلہ دیتی ہے۔ عباس اشرف نے ایک دلچسپ بات یہ بھی بتائی کہ ان کی والدہ نہیں چاہتی تھیں کہ وہ اداکاری کے شعبے میں آئیں، حالانکہ عمران اشرف پہلے ہی شوبز انڈسٹری کا حصہ تھے۔ انہوں نے بتایا کہ والدہ نے مکہ مکرمہ میں دعا بھی کی تھی کہ وہ اداکار نہ بنیں، لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا اور وہ آخرکار اسی شعبے کا حصہ بن گئے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

علی رضا کے والد انتقال کرگئے، اداکار نے مداحوں سے دعائے مغفرت کی اپیل کردی

جنید اکرم کا اہلیہ سے اختلاف، 6 سالہ بیٹے سے ملاقات نہ ہونے کا انکشاف

نمرہ خان کا والدین کو بیٹیوں کی شادی سے متعلق اہم مشورہ

کیمرے کے پیچھے کا درد: کریتی سینن کا ذہنی صحت پر اہم پیغام

عبداللّٰہ اعجاز نے ماڈلنگ چھوڑنے کی دردناک وجہ بتادی

پاکستان کی پہلی نابینا ڈیجیٹل انفلوئنسر، وریشہ ایوب نے نئی مثال قائم کردی

ایکشن کے ساتھ کھڑے اس نوجوان کو پہچان سکتے ہیں؟

کون جانتا تھا بڑا ہو کر ملک کا نام روشن کرے گا، تصویر دیکھ کر بچے کو پہچانیں

فردوس جمال نے شاہ رخ خان کی اداکاری کا اعتراف کرلیا

کنگنا رناوت کا یوٹرن، جین زی کو بھارت کی طاقت قرار دے دیا

امیشا پٹیل نے شادی سے متعلق سوال پر واضح جواب دے کر مداحوں کو حیران کردیا

جیاتی بھاٹیا نے دپیکا ککڑ کے شادی سے قبل اسلام قبول کرنے کی وجہ بتا دی؟

کراچی میں ڈیڑھ سالہ بچی سے مبینہ زیادتی پر شوبز شخصیات پھٹ پڑیں

سنجے دت کا پاکستان میں آبائی گھر مل گیا، ویڈیو دیکھ کر مداح جذباتی

بھائی عمران اشرف نے کیرئیر میں کوئی مدد نہیں کی، اداکار عباس اشرف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی