نمرہ خان کا والدین کو بیٹیوں کی شادی سے متعلق اہم مشورہ


’’والدین کو چاہیے کہ اپنی بیٹی کی شادی ایسے شخص سے ہرگز نہ کریں جو خود اپنے اخراجات اٹھانے کے قابل نہ ہو۔ بیٹی کی زندگی کا فیصلہ کرتے وقت لڑکے کے مالی حالات اور خود کفالت کو ضرور دیکھیں، کیونکہ بیٹی کو ایسے رشتے میں نہیں بھیجنا چاہیے جہاں اسے بنیادی ضروریات کے لیے بھی محتاج ہونا پڑے۔‘‘ پاکستانی اداکارہ و ماڈل نمرہ خان ایک بار پھر اپنی نجی زندگی اور شادی سے متعلق بیان کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ دوسری شادی کے کچھ عرصے بعد نمرہ خان اور ان کے شوہر کی جانب سے ایک دوسرے سے علیحدگی کے حوالے سے مبہم پوسٹس سامنے آتی رہی ہیں، جبکہ اداکارہ نے اپنی شادی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا سے ہٹا دی ہیں۔ حالیہ دنوں میں نمرہ خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایسے پیغامات بھی شیئر کیے جا رہے ہیں جن میں زہریلے رشتوں سے دور رہنے، خود مختار زندگی گزارنے اور خواتین کے لیے اپنی ذات پر انحصار کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔ اب اداکارہ نے والدین کے نام ایک اہم پیغام شیئر کیا ہے۔ نمرہ خان نے ایک والد کا پیغام اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا، جس میں والدین کو مشورہ دیا گیا تھا کہ اپنی بیٹیوں کی شادی ایسے مردوں سے نہ کریں جو مالی طور پر خود کفیل نہ ہوں۔ نمرہ نے اس پیغام سے اتفاق کرتے ہوئے لڑکے کی مالی حیثیت کو بھی شادی سے پہلے دیکھنے کی اہمیت اجاگر کی۔ View this post on Instagram A post shared by To The Point (@tothe_point0) تاہم نمرہ خان کے اس پیغام پر سوشل میڈیا صارفین بھی خاموش نہ رہے۔ بعض صارفین نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ دوسروں کو مشورے دینے کے بجائے پہلے اپنی زندگی کے تجربات سے نکلنے اور خود کو سنبھالنے پر توجہ دیں، جبکہ کچھ صارفین نے ان کے مؤقف کی حمایت بھی کی۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’’انہیں ڈراما کرنے کے بجائے خود کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے‘‘، جبکہ دوسرے نے کہا کہ ’’دو بار شادی کے بعد اب سنگل رہنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے‘‘۔ ایک صارف نے نمرہ کے مؤقف سے اتفاق کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ’’ان کی بات درست ہے، لیکن لڑکیوں میں کیا دیکھنا چاہیے؟‘‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

علی رضا کے والد انتقال کرگئے، اداکار نے مداحوں سے دعائے مغفرت کی اپیل کردی

جنید اکرم کا اہلیہ سے اختلاف، 6 سالہ بیٹے سے ملاقات نہ ہونے کا انکشاف

نمرہ خان کا والدین کو بیٹیوں کی شادی سے متعلق اہم مشورہ

کیمرے کے پیچھے کا درد: کریتی سینن کا ذہنی صحت پر اہم پیغام

عبداللّٰہ اعجاز نے ماڈلنگ چھوڑنے کی دردناک وجہ بتادی

پاکستان کی پہلی نابینا ڈیجیٹل انفلوئنسر، وریشہ ایوب نے نئی مثال قائم کردی

ایکشن کے ساتھ کھڑے اس نوجوان کو پہچان سکتے ہیں؟

کون جانتا تھا بڑا ہو کر ملک کا نام روشن کرے گا، تصویر دیکھ کر بچے کو پہچانیں

فردوس جمال نے شاہ رخ خان کی اداکاری کا اعتراف کرلیا

کنگنا رناوت کا یوٹرن، جین زی کو بھارت کی طاقت قرار دے دیا

امیشا پٹیل نے شادی سے متعلق سوال پر واضح جواب دے کر مداحوں کو حیران کردیا

جیاتی بھاٹیا نے دپیکا ککڑ کے شادی سے قبل اسلام قبول کرنے کی وجہ بتا دی؟

کراچی میں ڈیڑھ سالہ بچی سے مبینہ زیادتی پر شوبز شخصیات پھٹ پڑیں

سنجے دت کا پاکستان میں آبائی گھر مل گیا، ویڈیو دیکھ کر مداح جذباتی

بھائی عمران اشرف نے کیرئیر میں کوئی مدد نہیں کی، اداکار عباس اشرف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی