جیاتی بھاٹیا نے دپیکا ککڑ کے شادی سے قبل اسلام قبول کرنے کی وجہ بتا دی؟


"دپیکا نے خود مجھے بتایا تھا کہ اسلام قبول کرنا مکمل طور پر ان کا ذاتی فیصلہ تھا، اس کا شادی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ انہوں نے اپنی زندگی کے ایک مشکل مرحلے میں اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری دی، جہاں انہیں سکون اور حوصلہ ملا، اور بعد میں اپنی مرضی سے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔" بھارتی اداکارہ جیاتی بھاٹیا نے اپنی ساتھی اداکارہ دپیکا ککڑ کے اسلام قبول کرنے سے متعلق برسوں سے جاری قیاس آرائیوں پر اہم وضاحت کردی۔ ایک حالیہ انٹرویو میں جیاتی بھاٹیا نے بتایا کہ دپیکا ککڑ نے 2018ء میں شعیب ابراہیم سے شادی کی وجہ سے اسلام قبول نہیں کیا تھا بلکہ یہ ان کی اپنی ذاتی اور روحانی خواہش تھی۔ جیاتی کے مطابق دپیکا اپنی زندگی کے ایک مشکل دور سے گزر رہی تھیں جب انہوں نے اجمیر شریف کی درگاہ کا رخ کیا۔ وہاں حاضری کے بعد انہیں ایک خاص قسم کا ذہنی سکون محسوس ہوا، جس کے بعد انہوں نے اپنی مرضی سے مذہب تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔ ساتھی اداکارہ نے اس تاثر کو بھی مسترد کردیا کہ دپیکا نے شوہر کے مذہب کو اختیار کیا یا شادی کی وجہ سے اپنا مذہب تبدیل کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دپیکا نے خود ان سے واضح کیا تھا کہ یہ فیصلہ کسی دباؤ کے تحت نہیں بلکہ ان کی اپنی پسند اور عقیدے سے متعلق تھا۔ جیاتی نے دپیکا اور شعیب کے رشتے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ خاص طور پر 2025ء میں دپیکا کو کینسر کی تشخیص کے بعد شعیب نے مشکل وقت میں ان کا بھرپور ساتھ نبھایا اور علاج کے ہر مرحلے میں ان کے ساتھ موجود رہے۔ ان کے مطابق دپیکا بھی کئی برسوں سے شعیب اور ان کے خاندان کے لیے مضبوط سہارا بنی ہوئی ہیں، جس سے دونوں کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ دپیکا ککڑ اور شعیب ابراہیم نے 2018ء میں شادی کی تھی۔ دونوں کی ملاقات بھارتی ڈرامہ سیریل ’سسرال سمر کا‘ کے دوران ہوئی تھی، جبکہ اس فنکار جوڑی کا ایک 3 سالہ بیٹا روحان بھی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

علی رضا کے والد انتقال کرگئے، اداکار نے مداحوں سے دعائے مغفرت کی اپیل کردی

جنید اکرم کا اہلیہ سے اختلاف، 6 سالہ بیٹے سے ملاقات نہ ہونے کا انکشاف

نمرہ خان کا والدین کو بیٹیوں کی شادی سے متعلق اہم مشورہ

کیمرے کے پیچھے کا درد: کریتی سینن کا ذہنی صحت پر اہم پیغام

عبداللّٰہ اعجاز نے ماڈلنگ چھوڑنے کی دردناک وجہ بتادی

پاکستان کی پہلی نابینا ڈیجیٹل انفلوئنسر، وریشہ ایوب نے نئی مثال قائم کردی

ایکشن کے ساتھ کھڑے اس نوجوان کو پہچان سکتے ہیں؟

کون جانتا تھا بڑا ہو کر ملک کا نام روشن کرے گا، تصویر دیکھ کر بچے کو پہچانیں

فردوس جمال نے شاہ رخ خان کی اداکاری کا اعتراف کرلیا

کنگنا رناوت کا یوٹرن، جین زی کو بھارت کی طاقت قرار دے دیا

امیشا پٹیل نے شادی سے متعلق سوال پر واضح جواب دے کر مداحوں کو حیران کردیا

جیاتی بھاٹیا نے دپیکا ککڑ کے شادی سے قبل اسلام قبول کرنے کی وجہ بتا دی؟

کراچی میں ڈیڑھ سالہ بچی سے مبینہ زیادتی پر شوبز شخصیات پھٹ پڑیں

سنجے دت کا پاکستان میں آبائی گھر مل گیا، ویڈیو دیکھ کر مداح جذباتی

بھائی عمران اشرف نے کیرئیر میں کوئی مدد نہیں کی، اداکار عباس اشرف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی