سنجے دت کا پاکستان میں آبائی گھر مل گیا، ویڈیو دیکھ کر مداح جذباتی


بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت کا پاکستان سے تعلق ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گیا، جب ایک پاکستانی کانٹینٹ کریئیٹر نے ان کے آبائی گھر کو تلاش کر کے دنیا کو دکھا دیا۔ اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر خوب مقبولیت حاصل کی اور دونوں ممالک کے صارفین جذباتی تبصرے کرتے نظر آئے۔ سنجے دت کے والد، بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار سنیل دت، تقسیمِ ہند سے قبل پاکستان کے ضلع جہلم کے گاؤں نارا کھڈا میں پیدا ہوئے تھے۔ سنجے دت متعدد مواقع پر بتا چکے ہیں کہ ان کے والد کی ہمیشہ یہ خواہش تھی کہ وہ ایک بار پھر اپنے آبائی گھر کو دیکھ سکیں، جہاں ان کا بچپن گزرا تھا۔ اسی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی انفلوئنسر سمیل عاطف ضلع جہلم کے گاؤں نارا کھڈا پہنچے اور وہاں موجود دت خاندان کے آبائی گھر کی ویڈیو بنائی۔ ویڈیو میں انہوں نے گھر کی موجودہ حالت اور اس کی تاریخی اہمیت دکھائی، جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین جذباتی ہوگئے۔ View this post on Instagram A post shared by Sameel Atif (@sameelatiff) ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انٹرنیٹ صارفین نے اسے محبت، یادوں اور مشترکہ ورثے کی خوبصورت مثال قرار دیا۔ کئی افراد نے لکھا کہ تقسیم سے پہلے دونوں طرف کے لوگ اسی طرح ایک دوسرے کے ساتھ رہتے تھے، جبکہ کچھ نے کہا کہ ایسی ویڈیوز دلوں کو جوڑنے کا کام کرتی ہیں۔ سمیل عاطف کی یہ ویڈیو اب سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہے اور پاکستان و بھارت کے صارفین کی جانب سے اسے بے حد سراہا جا رہا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

علی رضا کے والد انتقال کرگئے، اداکار نے مداحوں سے دعائے مغفرت کی اپیل کردی

جنید اکرم کا اہلیہ سے اختلاف، 6 سالہ بیٹے سے ملاقات نہ ہونے کا انکشاف

نمرہ خان کا والدین کو بیٹیوں کی شادی سے متعلق اہم مشورہ

کیمرے کے پیچھے کا درد: کریتی سینن کا ذہنی صحت پر اہم پیغام

عبداللّٰہ اعجاز نے ماڈلنگ چھوڑنے کی دردناک وجہ بتادی

پاکستان کی پہلی نابینا ڈیجیٹل انفلوئنسر، وریشہ ایوب نے نئی مثال قائم کردی

ایکشن کے ساتھ کھڑے اس نوجوان کو پہچان سکتے ہیں؟

کون جانتا تھا بڑا ہو کر ملک کا نام روشن کرے گا، تصویر دیکھ کر بچے کو پہچانیں

فردوس جمال نے شاہ رخ خان کی اداکاری کا اعتراف کرلیا

کنگنا رناوت کا یوٹرن، جین زی کو بھارت کی طاقت قرار دے دیا

امیشا پٹیل نے شادی سے متعلق سوال پر واضح جواب دے کر مداحوں کو حیران کردیا

جیاتی بھاٹیا نے دپیکا ککڑ کے شادی سے قبل اسلام قبول کرنے کی وجہ بتا دی؟

کراچی میں ڈیڑھ سالہ بچی سے مبینہ زیادتی پر شوبز شخصیات پھٹ پڑیں

سنجے دت کا پاکستان میں آبائی گھر مل گیا، ویڈیو دیکھ کر مداح جذباتی

بھائی عمران اشرف نے کیرئیر میں کوئی مدد نہیں کی، اداکار عباس اشرف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی