امیشا پٹیل نے شادی سے متعلق سوال پر واضح جواب دے کر مداحوں کو حیران کردیا


"میں کبھی شادی نہیں کروں گی، اکیلی رہ کر بے حد خوش ہوں۔ میرے تقریباً 100 قریبی رشتہ دار اور دوست ہیں جو مجھ سے محبت کرتے ہیں۔ میں یہ خطرہ مول نہیں لے سکتی کہ کوئی ایک شخص آکر میری خوشحال زندگی بدل دے۔" 51 سالہ اداکارہ نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ’آسک امیشا‘ سیشن کے دوران مداحوں کے سوالات کے جواب دیے۔ ایک صارف نے جب ان سے پوچھا کہ وہ شادی کب کریں گی تو امیشا نے کسی ہچکچاہٹ کے بغیر کہا کہ ان کا فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں اور وہ اپنی موجودہ زندگی میں مطمئن ہیں۔ امیشا کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی میں ایسے تقریباً 100 قریبی رشتہ دار اور دوست موجود ہیں جو انہیں بے حد چاہتے ہیں، اس لیے وہ کسی ایک شخص کی خاطر اپنی پرسکون اور خوشگوار زندگی کو خطرے میں نہیں ڈال سکتیں۔ تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ امیشا ماضی میں شادی کے امکان کو مکمل طور پر رد نہیں کرتیں۔ رنویر الہٰ آبادیہ کے یوٹیوب پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران انہوں نے اپنی زندگی کی ایک سنجیدہ محبت کا ذکر کیا تھا، جو ان کے فلمی کیریئر کا آغاز ہونے سے پہلے کی بات ہے۔ Never 😝😝😝superrr happy being single . I have 100 close family and friends who love me . Can’t afford one man to come and change all that 😝😝🙏🏻 https://t.co/PIccHE7bSM— ameesha patel (@ameesha_patel) August 6, 2026 اداکارہ کے مطابق ان کا سابق ساتھی جنوبی ممبئی کے ایک معروف صنعتی خاندان سے تعلق رکھتا تھا اور دونوں کے خاندانی پس منظر، تعلیم اور طرزِ زندگی میں خاصی مماثلت تھی، لیکن وہ امیشا کے فلمی دنیا میں قدم رکھنے کے فیصلے سے خوش نہیں تھے۔ امیشا نے بتایا کہ اس موقع پر انہیں محبت اور کیریئر میں سے ایک کا انتخاب کرنا پڑا اور انہوں نے اپنے خوابوں کو ترجیح دی۔ ان کے بقول اس فیصلے میں انہوں نے بہت کچھ کھویا بھی اور بہت کچھ سیکھا، کیونکہ زندگی میں بعض اوقات اپنے مستقبل کے لیے جذباتی قربانیاں دینا پڑتی ہیں۔ اگرچہ آج امیشا اپنی تنہائی سے خوش ہیں، لیکن ان کے لیے محبت کا دروازہ مکمل طور پر بند نہیں ہوا۔ اداکارہ کے مطابق اگر انہیں ایسا شخص مل جائے جو قابلِ اعتماد ہو، انہیں ہر صورتحال میں قبول کرے اور ذہنی طور پر پختہ ہو تو وہ شادی پر غور کرسکتی ہیں۔ امیشا کا کہنا تھا کہ انہیں آج بھی اچھے اور بااثر خاندانوں سے رشتوں کی پیشکش ہوتی رہتی ہے، جبکہ ان سے کم عمر افراد بھی انہیں ڈیٹ پر چلنے کی پیشکش کرتے ہیں۔ ان کے نزدیک رشتے میں عمر سے زیادہ اہمیت ذہنی پختگی اور باہمی سمجھ بوجھ کی ہے۔ اداکارہ کا نام ماضی میں کئی شخصیات کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے، تاہم فلم ساز وکرم بھٹ کے ساتھ ان کا تعلق سب سے زیادہ زیرِ بحث رہا۔ اب امیشا پٹیل کی حالیہ گفتگو سے یہ بات واضح ہے کہ وہ روایتی توقعات کے بجائے اپنی آزادی، ذہنی سکون اور خوشحال زندگی کو زیادہ اہمیت دیتی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

علی رضا کے والد انتقال کرگئے، اداکار نے مداحوں سے دعائے مغفرت کی اپیل کردی

جنید اکرم کا اہلیہ سے اختلاف، 6 سالہ بیٹے سے ملاقات نہ ہونے کا انکشاف

نمرہ خان کا والدین کو بیٹیوں کی شادی سے متعلق اہم مشورہ

کیمرے کے پیچھے کا درد: کریتی سینن کا ذہنی صحت پر اہم پیغام

عبداللّٰہ اعجاز نے ماڈلنگ چھوڑنے کی دردناک وجہ بتادی

پاکستان کی پہلی نابینا ڈیجیٹل انفلوئنسر، وریشہ ایوب نے نئی مثال قائم کردی

ایکشن کے ساتھ کھڑے اس نوجوان کو پہچان سکتے ہیں؟

کون جانتا تھا بڑا ہو کر ملک کا نام روشن کرے گا، تصویر دیکھ کر بچے کو پہچانیں

فردوس جمال نے شاہ رخ خان کی اداکاری کا اعتراف کرلیا

کنگنا رناوت کا یوٹرن، جین زی کو بھارت کی طاقت قرار دے دیا

امیشا پٹیل نے شادی سے متعلق سوال پر واضح جواب دے کر مداحوں کو حیران کردیا

جیاتی بھاٹیا نے دپیکا ککڑ کے شادی سے قبل اسلام قبول کرنے کی وجہ بتا دی؟

کراچی میں ڈیڑھ سالہ بچی سے مبینہ زیادتی پر شوبز شخصیات پھٹ پڑیں

سنجے دت کا پاکستان میں آبائی گھر مل گیا، ویڈیو دیکھ کر مداح جذباتی

بھائی عمران اشرف نے کیرئیر میں کوئی مدد نہیں کی، اداکار عباس اشرف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی