پاکستان کے بجائے جہنم جانا پسند کروں گا۔۔ جاوید اختر کے بیہودہ بیان پر پاکستانی اداکاروں نے کیسے حساب چکتا کیا؟ دیکھیں


بھارتی مصنف اور شاعر جاوید اختر ایک بار پھر پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز بیانیے کے باعث شدید تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں، ان کا ایسا بیان سامنے آیا جس نے پاکستان کی عوام کے ساتھ ساتھ شوبز اور سیاسی حلقوں کو بھی خاصا برانگیختہ کر دیا۔ انٹرویو میں جاوید اختر نے کہا: "پاکستانی مجھے کہتے ہیں کہ میں جہنم جاؤں، اور بھارتی مجھے جہادی کہتے ہیں، مجھے کہتے ہیں پاکستان چلے جاؤ۔ اگر مجھے جہنم اور پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے تو میں جہنم کو ترجیح دوں گا۔" View this post on Instagram A post shared by Daily Viral Bytes (@dailyviralbytes) ان کے اس طنزیہ اور اشتعال انگیز جملے نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی۔ ٹوئٹر، انسٹاگرام اور یوٹیوب پر صارفین نے شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے نہ صرف ناشائستہ بلکہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔ اس بار ان کی زبان درازی کو خالی نہیں جانے دیا گیا۔ پاکستانی فنکار اور نامور شخصیات بھرپور جواب کے ساتھ میدان میں اتر آئیں۔ اداکارہ مشی خان نے سخت لب و لہجے میں کہا کہ جاوید اختر نے اگر "جہنم" کا انتخاب کیا ہے تو وہ بالکل درست فیصلہ ہے، کیونکہ وہ واقعی اسی کے لائق ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب نہ کوئی انہیں پاکستان بلائے گا، نہ یہاں خوش آمدید کہے گا اور جو ان کے قدموں میں بیٹھے تھے، انہیں بھی واپسی کا راستہ دکھائیں۔ View this post on Instagram A post shared by Mishi Khan MK (@mishikhanofficial2) اداکار عمران عباس نے تنقیدی انداز اپناتے ہوئے طنز کیا کہ اگر جاوید اختر کو جہنم ہی جانا ہے، تو ان کا طیارہ ویسے بھی وہیں لینڈ کرے گا۔ ہم نے محض وقتی طور پر انہیں "بزنس کلاس" کا سلوک دیا تھا، لیکن حقیقت میں ان کی حیثیت "اکانومی" سے بھی کم ہے۔ اداکارہ ژالے سرحدی اور سیاستدان شرمیلا فاروقی نے بھی جاوید اختر کے بیانیے کو منافقت اور بد نیتی پر مبنی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک طرف پاکستان آ کر ادبی میلوں میں شرکت کرتے ہیں، لوگوں سے داد پاتے ہیں، اور دوسری طرف واپسی پر ایسی گفتگو کرتے ہیں جو دو ملکوں کے درمیان نفرت کے بیج بوتی ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ جاوید اختر نے پاکستان مخالف بات کی ہو۔ ماضی میں بھی وہ مختلف مواقع پر ایسے بیانات دیتے رہے ہیں، مگر لاہور میں ہونے والے ایک ادبی پروگرام میں ان کا بھرپور خیرمقدم کیا گیا تھا۔ افسوس کہ اُس گرمجوشی اور احترام کا صلہ انہوں نے الزام تراشی اور تضحیک سے دیا۔ جاوید اختر کا یہ نیا بیان ظاہر کرتا ہے کہ بعض شخصیات کو محبت سے نہیں، صرف نفرت سے ہی شہرت ملتی ہے اور وہ جان بوجھ کر اسی راہ پر چلتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

رانی کو مداحوں سے بچھڑے 32 سال ہوگے

فضا علی ایک بار پھر خبروں کی شہ سرخیوں میں، وجہ کیا بنی؟

ریحام رفیق کی ڈانس ویڈیو وائرل، اداکارہ شدید تنقید کی زد میں

نیلم منیرکی شادی سے متعلق بڑی پیشگوئی سچ ثابت ہو گئی، اداکارہ دنگ

ماں بیٹی ابھی تک بھارتی فلمیں دیکھ رہی ہیں۔۔ فضا علی کو بیٹی کی روتی دھوتی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑگیا ! دیکھیں

ہمیشہ خود کو برتر دکھانے کی کوشش کرتا ہے۔۔ نادیہ افگن کا فیروز خان پر کڑا وار ! تنقید میں ساری حدیں بھلا دیں

بھارت میں مس انگلینڈ سے مس ورلڈ مقابلے میں نازیبا سلوک

ببرک شاہ اور وینا ملک میں بریک اپ کیوں ہوا، تہلکہ خیز انکشاف

سحر ہاشمی کا جیون ساتھی سے متعلق انوکھا انکشاف

لندن میں ماہرہ خان کے ساتھ بدتمیزی کا افسوسناک واقعہ۔۔ ہجوم اداکارہ پر ٹوٹ پڑا ! ہمایوں سعید بھی بچانے میں ناکام

’جسم فروش کی طرح محسوس کروایا گیا‘: مس انگلینڈ انڈیا میں جاری عالمی مقابلۂ حسن بیچ و بیچ چھوڑ کر چلی گئیں

’ہوم باؤنڈ‘: دلت اور مسلمان دوستوں کی کہانی جس کے پریمیئر کے بعد کانز میں پورے نو منٹ تک تالیاں بجتی رہیں

پاکستان میں مشہور شخصیات خود کو فیمنسٹ کہلوانے سے کیوں ہچکچاتی ہیں؟

ببرک، وینا کے گھر میں رہتے ہیں؟ اداکار ببرک شاہ کے وینا ملک سے شادی اور پراپرٹی سے جڑے حیران کن انکشافات

چھوٹے چھوٹے پَھرّے بنا کر کاپی میں چھپائے اور۔۔ ندا یاسر نقل کرتے ہوئے کیسے پکڑی گئیں؟ دلچسپ قصہ سنا دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی