بھارت میں مس انگلینڈ سے مس ورلڈ مقابلے میں نازیبا سلوک


مس انگلینڈ 2024 مِلا میگی نے بھارت میں ہونے والے مس ورلڈ مقابلے سے اچانک علیحدگی اختیار کرلی۔ برطانوی اخبار دی سن کے مطابق مِلا میگی نے مقابلے کے منتظمین پر الزام لگایا کہ انہوں نے انہیں ’پرفارمنگ منکی‘ کی طرح پیش کیا اور تقریب کے دوران انہیں ایسا محسوس کروایا گیا جیسے وہ ’جسم فروش‘ ہوں۔ خیال رہے کہ یہ مس ورلڈ مقابلے کی 74 سالہ تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ جب کسی مس انگلینڈ نے مقابلے کے دوران اس سے علیحدگی اختیار کی ہو۔مِلا میگی نے بتایا کہ 7 مئی کو بھارتی شہر حیدرآباد میں ایک تشہیری تقریب کے دوران ان سے کہا گیا کہ وہ شو کی مالی معاونت کرنے والے کاروباری افراد کے شکریے کے طور پر ان کے ساتھ بیٹھیں اور انہیں خوش رکھیں۔ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے لگا جیسے ہمیں لوگوں کی خوشنودی کے لیے استعمال کیا جارہا ہو، میں مس ورلڈ میں اس لیے نہیں آئی کہ کسی کی تفریح کا ذریعہ بنوں یہ مقابلہ اپنے ہی دعوؤں سے انحراف کررہا ہے، انہوں نے مجھے ایک جسم فروش جیسا محسوس کروایا‘۔انہوں نے مزید کہا کہ جب انہوں نے تقریب میں موجود افراد سے اپنے سماجی مقاصد پر بات کرنی چاہی تو انہوں نے عدم دلچسپی کا اظہار کیا۔ مِلا میگی 16 مئی کو مقابلہ چھوڑ کر برطانیہ واپس چلی گئیں اور اب ان کی جگہ رنراپ مس انگلینڈ اور موجودہ مس لیورپول شارلٹ گرانٹ مقابلے میں حصہ لیں گی۔مس انگلینڈ کی ڈائریکٹر اینجی بیسلے نے مِلا میگی کی واپسی کو ’ذاتی وجوہات‘ پر مبنی قرار دیا۔ دوسری جانب مس ورلڈ مقابلوں کی سی ای او جولیا مورلی نے ملا میگی کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملا میگی نے اپنی والدہ کی خراب صحت کے باعث مقابلے سے دستبردار ہونے کی درخواست کی تھی۔خیال رہے کہ بھارتی شہر حیدرآباد میں مس ورلڈ 2025 مقابلے جاری ہیں جبکہ مقابلے کا گرینڈ فائنل 31 مئی کو ہوگا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

رانی کو مداحوں سے بچھڑے 32 سال ہوگے

فضا علی ایک بار پھر خبروں کی شہ سرخیوں میں، وجہ کیا بنی؟

ریحام رفیق کی ڈانس ویڈیو وائرل، اداکارہ شدید تنقید کی زد میں

نیلم منیرکی شادی سے متعلق بڑی پیشگوئی سچ ثابت ہو گئی، اداکارہ دنگ

ماں بیٹی ابھی تک بھارتی فلمیں دیکھ رہی ہیں۔۔ فضا علی کو بیٹی کی روتی دھوتی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑگیا ! دیکھیں

ہمیشہ خود کو برتر دکھانے کی کوشش کرتا ہے۔۔ نادیہ افگن کا فیروز خان پر کڑا وار ! تنقید میں ساری حدیں بھلا دیں

بھارت میں مس انگلینڈ سے مس ورلڈ مقابلے میں نازیبا سلوک

ببرک شاہ اور وینا ملک میں بریک اپ کیوں ہوا، تہلکہ خیز انکشاف

سحر ہاشمی کا جیون ساتھی سے متعلق انوکھا انکشاف

لندن میں ماہرہ خان کے ساتھ بدتمیزی کا افسوسناک واقعہ۔۔ ہجوم اداکارہ پر ٹوٹ پڑا ! ہمایوں سعید بھی بچانے میں ناکام

’جسم فروش کی طرح محسوس کروایا گیا‘: مس انگلینڈ انڈیا میں جاری عالمی مقابلۂ حسن بیچ و بیچ چھوڑ کر چلی گئیں

’ہوم باؤنڈ‘: دلت اور مسلمان دوستوں کی کہانی جس کے پریمیئر کے بعد کانز میں پورے نو منٹ تک تالیاں بجتی رہیں

پاکستان میں مشہور شخصیات خود کو فیمنسٹ کہلوانے سے کیوں ہچکچاتی ہیں؟

ببرک، وینا کے گھر میں رہتے ہیں؟ اداکار ببرک شاہ کے وینا ملک سے شادی اور پراپرٹی سے جڑے حیران کن انکشافات

چھوٹے چھوٹے پَھرّے بنا کر کاپی میں چھپائے اور۔۔ ندا یاسر نقل کرتے ہوئے کیسے پکڑی گئیں؟ دلچسپ قصہ سنا دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی