ماں بیٹی ابھی تک بھارتی فلمیں دیکھ رہی ہیں۔۔ فضا علی کو بیٹی کی روتی دھوتی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑگیا ! دیکھیں


"آپ اب بھی بالی وڈ فلمیں دیکھ رہی ہیں؟ ہمیں ان کا مکمل بائیکاٹ کرنا چاہیے۔" "بھارتی اداکار تو کبھی پاکستانی مواد کو سراہتے نہیں، ہم کیوں ان کی فلمیں دیکھ رہے ہیں؟" "معصوم کشمیریوں پر بمباری کے بعد بھی یہ فلمیں؟ حیران کن!" پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں جہاں دونوں ممالک میں تناؤ کی فضا قائم ہے، وہیں پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور گلوکارہ فضا علی اپنی بیٹی کے ہمراہ ایک بھارتی فلم دیکھنے پر آڑے ہاتھوں لی جا رہی ہیں۔ اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کی دس سالہ بیٹی "اگنی پت" فلم کا جذباتی منظر دیکھ کر آبدیدہ ہو جاتی ہے۔ فضا نے پوسٹ میں لکھا، "یہ کوئی اداکاری نہیں، بلکہ میری بیٹی کے دل میں موجود ہمدردی کی جھلک ہے، جو کسی بھی دردناک لمحے پر بے ساختہ آنکھوں سے بہہ نکلتی ہے۔" View this post on Instagram A post shared by Real Fiza Ali (@fiza_aali) تاہم، یہ جذباتی لمحہ فضا کے لیے سوشل میڈیا پر ہمدردی کے بجائے طوفان بن کر آیا۔ صارفین نے نہ صرف اس عمل کو ناپسند کیا بلکہ شدید نکتہ چینی بھی کی کہ ایسے وقت میں جب بھارت پاکستانی فنکاروں کو اپنے مواد سے نکال رہا ہے، ایک پاکستانی اداکارہ کا بھارتی فلم دیکھنا قومی غیرت کے خلاف ہے۔ کچھ نے کہا کہ بھارتی فلمساز پاکستانی گلوکاروں اور اداکاروں کی تصاویر اور گانے حذف کر چکے ہیں، جبکہ ہم اب بھی ان کے سینما کو سراہتے نظر آتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

رانی کو مداحوں سے بچھڑے 32 سال ہوگے

فضا علی ایک بار پھر خبروں کی شہ سرخیوں میں، وجہ کیا بنی؟

ریحام رفیق کی ڈانس ویڈیو وائرل، اداکارہ شدید تنقید کی زد میں

نیلم منیرکی شادی سے متعلق بڑی پیشگوئی سچ ثابت ہو گئی، اداکارہ دنگ

ماں بیٹی ابھی تک بھارتی فلمیں دیکھ رہی ہیں۔۔ فضا علی کو بیٹی کی روتی دھوتی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑگیا ! دیکھیں

ہمیشہ خود کو برتر دکھانے کی کوشش کرتا ہے۔۔ نادیہ افگن کا فیروز خان پر کڑا وار ! تنقید میں ساری حدیں بھلا دیں

بھارت میں مس انگلینڈ سے مس ورلڈ مقابلے میں نازیبا سلوک

ببرک شاہ اور وینا ملک میں بریک اپ کیوں ہوا، تہلکہ خیز انکشاف

سحر ہاشمی کا جیون ساتھی سے متعلق انوکھا انکشاف

لندن میں ماہرہ خان کے ساتھ بدتمیزی کا افسوسناک واقعہ۔۔ ہجوم اداکارہ پر ٹوٹ پڑا ! ہمایوں سعید بھی بچانے میں ناکام

’جسم فروش کی طرح محسوس کروایا گیا‘: مس انگلینڈ انڈیا میں جاری عالمی مقابلۂ حسن بیچ و بیچ چھوڑ کر چلی گئیں

’ہوم باؤنڈ‘: دلت اور مسلمان دوستوں کی کہانی جس کے پریمیئر کے بعد کانز میں پورے نو منٹ تک تالیاں بجتی رہیں

پاکستان میں مشہور شخصیات خود کو فیمنسٹ کہلوانے سے کیوں ہچکچاتی ہیں؟

ببرک، وینا کے گھر میں رہتے ہیں؟ اداکار ببرک شاہ کے وینا ملک سے شادی اور پراپرٹی سے جڑے حیران کن انکشافات

چھوٹے چھوٹے پَھرّے بنا کر کاپی میں چھپائے اور۔۔ ندا یاسر نقل کرتے ہوئے کیسے پکڑی گئیں؟ دلچسپ قصہ سنا دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی