رانی کو مداحوں سے بچھڑے 32 سال ہوگے


پاکستانی فلم انڈسٹری کی مقبول اور خوبصورت اداکارہ رانی کو مداحوں سے بچھڑے آج 32 برس مکمل ہو گئے ہیں۔ 8 دسمبر 1946 کو مزنگ لاہور میں پیدا ہونے والی رانی کا اصل نام ناصرہ تھا۔ ہدایت کار انور کمال پاشا نے انہیں فلمی نام "رانی" دیا اور پہلی فلم "محبوب" میں کاسٹ کیا۔ اداکارہ کو ابتدائی ناکامیوں کے باوجود فلموں "چن مکھناں" اور "دیور بھابی" کے ذریعے رانی نے اپنی کامیابیوں کا سفر شروع کیا، جس کے بعد اردو اور پنجابی فلموں میں ان کی لائنیں لگ گئیں۔ انہوں نے 168 فلموں میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا جن میں "بہن بھائی"، "انجمن"، "شمع اور پروانہ"، "تہذیب"، "دیدار"، "ایک گناہ اور سہی"، "ثریا بھوپالی"، "ناگ منی"، "دل میرا دھڑکن تیری" اور "بہارو پھول برساؤ" شامل ہیں۔رانی نے ٹی وی ڈراموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور بہترین کارکردگی پر تین نگار ایوارڈز بھی حاصل کیے۔ تاہم، انہیں حکومت کی طرف سے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ نہ مل سکا۔ ان کی ذاتی زندگی کچھ خوشگوار نہیں رہی، ہدایت کار حسن طارق، فلم ساز جاوید قمر اور کرکٹر سرفراز نواز سے کی گئی شادیاں کامیاب ثابت نہ ہو سکیں۔زندگی کے تلخ تجربات کے باوجود رانی نے ہمیشہ پُرعزم رہنے کی کوشش کی، مگر سرطان کے مرض نے انہیں 27 مئی 1993 کو صرف 46 سال کی عمر میں ہم سے جدا کر دیا۔ رانی کی قبر مسلم ٹاؤن لاہور کے قبرستان میں ہے، جہاں آج بھی ان کے لاکھوں مداح ان کی یاد میں آتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

رانی کو مداحوں سے بچھڑے 32 سال ہوگے

فضا علی ایک بار پھر خبروں کی شہ سرخیوں میں، وجہ کیا بنی؟

ریحام رفیق کی ڈانس ویڈیو وائرل، اداکارہ شدید تنقید کی زد میں

نیلم منیرکی شادی سے متعلق بڑی پیشگوئی سچ ثابت ہو گئی، اداکارہ دنگ

ماں بیٹی ابھی تک بھارتی فلمیں دیکھ رہی ہیں۔۔ فضا علی کو بیٹی کی روتی دھوتی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑگیا ! دیکھیں

ہمیشہ خود کو برتر دکھانے کی کوشش کرتا ہے۔۔ نادیہ افگن کا فیروز خان پر کڑا وار ! تنقید میں ساری حدیں بھلا دیں

بھارت میں مس انگلینڈ سے مس ورلڈ مقابلے میں نازیبا سلوک

ببرک شاہ اور وینا ملک میں بریک اپ کیوں ہوا، تہلکہ خیز انکشاف

سحر ہاشمی کا جیون ساتھی سے متعلق انوکھا انکشاف

لندن میں ماہرہ خان کے ساتھ بدتمیزی کا افسوسناک واقعہ۔۔ ہجوم اداکارہ پر ٹوٹ پڑا ! ہمایوں سعید بھی بچانے میں ناکام

’جسم فروش کی طرح محسوس کروایا گیا‘: مس انگلینڈ انڈیا میں جاری عالمی مقابلۂ حسن بیچ و بیچ چھوڑ کر چلی گئیں

’ہوم باؤنڈ‘: دلت اور مسلمان دوستوں کی کہانی جس کے پریمیئر کے بعد کانز میں پورے نو منٹ تک تالیاں بجتی رہیں

پاکستان میں مشہور شخصیات خود کو فیمنسٹ کہلوانے سے کیوں ہچکچاتی ہیں؟

ببرک، وینا کے گھر میں رہتے ہیں؟ اداکار ببرک شاہ کے وینا ملک سے شادی اور پراپرٹی سے جڑے حیران کن انکشافات

چھوٹے چھوٹے پَھرّے بنا کر کاپی میں چھپائے اور۔۔ ندا یاسر نقل کرتے ہوئے کیسے پکڑی گئیں؟ دلچسپ قصہ سنا دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی