چھوٹے چھوٹے پَھرّے بنا کر کاپی میں چھپائے اور۔۔ ندا یاسر نقل کرتے ہوئے کیسے پکڑی گئیں؟ دلچسپ قصہ سنا دیا


پاکستان کی مشہور اداکارہ اور ٹی وی میزبان ندا یاسر نے حال ہی میں اپنے مارننگ شو میں اسکول اور کالج کے دنوں کی کچھ شرمناک مگر دلچسپ یادیں شیئر کیں، جنہوں نے ناظرین کو خوب محظوظ کیا۔ ندا نے بتایا کہ وہ مطالعہ پاکستان سے ہمیشہ خوفزدہ رہتی تھیں، کیونکہ سوالات کے جوابات اتنے لمبے ہوتے تھے کہ انہیں یاد کرنا ایک خواب لگتا تھا۔ امتحان سے پہلے انہوں نے چیٹنگ کے لیے چھوٹے چھوٹے نوٹس تیار کیے اور بڑی ہوشیاری سے اپنی کاپی میں رکھ بھی لیے، لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ جیسے ہی پیپر ختم ہونے کو آیا، ٹیچر ان کے سر پر آن کھڑی ہوئیں اور وہ نوٹس کاپی میں ہی رہ گئے۔ جب بعد میں ٹیچر نے وہی کاپیاں چیک کیں، تو ندا کا چیٹنگ نوٹ سب کے سامنے نکال کر ہوا میں لہرایا اور کہا، "ندا! شرم کرو، تمھیں تو نقل کرنا بھی سیکھنا پڑے گا۔" View this post on Instagram A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) لیکن بات یہیں ختم نہیں ہوئی۔ ندا نے ایک اور قصہ سنایا جب وہ بورڈ کے امتحان میں مطالعہ پاکستان کا پرچہ دینے گئیں۔ انہیں یقین دلایا گیا کہ چند مخصوص سوالات ہی آئیں گے، لہٰذا انہوں نے صرف وہی یاد کیے۔ لیکن جب پیپر ہاتھ آیا تو پورا سوالنامہ ہی "سرپرائز" تھا۔ گھبراہٹ میں انہوں نے فوراً امتحانی کمرے کے باہر سے اپنا بیگ کھولا اور پوری کی پوری "فائیو ایئر" کتاب لے آئیں۔ بدقسمتی سے اس بار بھی وہ ٹیچر کی عقابی نظر سے نہ بچ سکیں۔ کتاب دیکھ کر ٹیچر نے حیرانی سے کہا، لوگ نقل کے لیے چھوٹے پرچے لاتے ہیں، تم پوری کتاب ہی لے آئیں! نقل نہیں کرنے دوں گی چاہے کچھ بھی ہو جائے۔ ندا یاسر کی یہ مزاحیہ اور بے باک کہانیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ بچپن کی شرارتیں اور ناکام چالاکیاں بھی کبھی کبھی مسکراہٹوں کی وجہ بن جاتی ہیں۔ اور شاید یہی خوبصورتی ہے یادوں کی—چاہے وہ فائیو ایئر کے ساتھ پکڑے جانے کی ہوں یا پوری کلاس کے سامنے شرمندہ ہونے کی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

رانی کو مداحوں سے بچھڑے 32 سال ہوگے

فضا علی ایک بار پھر خبروں کی شہ سرخیوں میں، وجہ کیا بنی؟

ریحام رفیق کی ڈانس ویڈیو وائرل، اداکارہ شدید تنقید کی زد میں

نیلم منیرکی شادی سے متعلق بڑی پیشگوئی سچ ثابت ہو گئی، اداکارہ دنگ

ماں بیٹی ابھی تک بھارتی فلمیں دیکھ رہی ہیں۔۔ فضا علی کو بیٹی کی روتی دھوتی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑگیا ! دیکھیں

ہمیشہ خود کو برتر دکھانے کی کوشش کرتا ہے۔۔ نادیہ افگن کا فیروز خان پر کڑا وار ! تنقید میں ساری حدیں بھلا دیں

بھارت میں مس انگلینڈ سے مس ورلڈ مقابلے میں نازیبا سلوک

ببرک شاہ اور وینا ملک میں بریک اپ کیوں ہوا، تہلکہ خیز انکشاف

سحر ہاشمی کا جیون ساتھی سے متعلق انوکھا انکشاف

لندن میں ماہرہ خان کے ساتھ بدتمیزی کا افسوسناک واقعہ۔۔ ہجوم اداکارہ پر ٹوٹ پڑا ! ہمایوں سعید بھی بچانے میں ناکام

’جسم فروش کی طرح محسوس کروایا گیا‘: مس انگلینڈ انڈیا میں جاری عالمی مقابلۂ حسن بیچ و بیچ چھوڑ کر چلی گئیں

’ہوم باؤنڈ‘: دلت اور مسلمان دوستوں کی کہانی جس کے پریمیئر کے بعد کانز میں پورے نو منٹ تک تالیاں بجتی رہیں

پاکستان میں مشہور شخصیات خود کو فیمنسٹ کہلوانے سے کیوں ہچکچاتی ہیں؟

ببرک، وینا کے گھر میں رہتے ہیں؟ اداکار ببرک شاہ کے وینا ملک سے شادی اور پراپرٹی سے جڑے حیران کن انکشافات

چھوٹے چھوٹے پَھرّے بنا کر کاپی میں چھپائے اور۔۔ ندا یاسر نقل کرتے ہوئے کیسے پکڑی گئیں؟ دلچسپ قصہ سنا دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی