نیلم منیرکی شادی سے متعلق بڑی پیشگوئی سچ ثابت ہو گئی، اداکارہ دنگ


پاکستان کی نامور اداکارہ نیلم منیر کے بارے میں 2016 میں کی گئی پیش گوئی سچ ثابت ہوگئی جسے سن کر اداکارہ خود بھی دنگ رہ گئیں۔ حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے دلچسپ سوالوں کے جوابات دیے۔دورانِ شو اداکارہ نے انکشاف کیا کہ حال ہی میں ان کا ایکسیڈنٹ ہوگیا تھا جس کی وجہ سے ان کا پیر فریکچر ہوگیا ہے۔جس کے بعد پروگرام کے میزبان نے دورانِ شو ماضی کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں نیلم منیر سے متعلق ایک پیش گوئی کی گئی تھی۔میزبان کے مطابق مذکورہ ویڈیو کلپ 2016 کا ہے، جب نیلم منیر ان کے پروگرام میں بطور مہمان آئی تھیں اور سیٹ پر موجود ماہرِ فلکیات آغا بہشتی نے ان سے متعلق مختصر پیش گوئی کی تھی۔ویڈیو کلپ میں مرحوم کامیڈین عمر شریف بھی موجود ہیں، اس شو کے دوران آغا بہشتی نے نیلم منیر کی شادی سے متعلق کی پیش گوئی کی تھی جس کے مطابق نیلم منیر کی شادی عرب ملک میں ہوگی۔امکان موجود ہے کہ ان کی شادی دبئی یا خلیجی ممالک سے تعلق رکھنے والے لڑکے سے ہو یا پھر یہ کسی سے شادی کرکے مستقل بنیاد پر دبئی یا کسی خلیجی ملک منتقل ہوجائیں۔مذکورہ پیش گوئی سن کر نیلم منیر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایسا ممکن نہیں ہے، میرا کبھی پاکستان چھوڑ نے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں نیلم منیر نے دبئی پولیس کے سی آئی ڈی ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والے پاکستانی نوجوان سے شادی کی تھی جس کے بعد وہ دبئی منتقل ہوگئی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

رانی کو مداحوں سے بچھڑے 32 سال ہوگے

فضا علی ایک بار پھر خبروں کی شہ سرخیوں میں، وجہ کیا بنی؟

ریحام رفیق کی ڈانس ویڈیو وائرل، اداکارہ شدید تنقید کی زد میں

نیلم منیرکی شادی سے متعلق بڑی پیشگوئی سچ ثابت ہو گئی، اداکارہ دنگ

ماں بیٹی ابھی تک بھارتی فلمیں دیکھ رہی ہیں۔۔ فضا علی کو بیٹی کی روتی دھوتی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑگیا ! دیکھیں

ہمیشہ خود کو برتر دکھانے کی کوشش کرتا ہے۔۔ نادیہ افگن کا فیروز خان پر کڑا وار ! تنقید میں ساری حدیں بھلا دیں

بھارت میں مس انگلینڈ سے مس ورلڈ مقابلے میں نازیبا سلوک

ببرک شاہ اور وینا ملک میں بریک اپ کیوں ہوا، تہلکہ خیز انکشاف

سحر ہاشمی کا جیون ساتھی سے متعلق انوکھا انکشاف

لندن میں ماہرہ خان کے ساتھ بدتمیزی کا افسوسناک واقعہ۔۔ ہجوم اداکارہ پر ٹوٹ پڑا ! ہمایوں سعید بھی بچانے میں ناکام

’جسم فروش کی طرح محسوس کروایا گیا‘: مس انگلینڈ انڈیا میں جاری عالمی مقابلۂ حسن بیچ و بیچ چھوڑ کر چلی گئیں

’ہوم باؤنڈ‘: دلت اور مسلمان دوستوں کی کہانی جس کے پریمیئر کے بعد کانز میں پورے نو منٹ تک تالیاں بجتی رہیں

پاکستان میں مشہور شخصیات خود کو فیمنسٹ کہلوانے سے کیوں ہچکچاتی ہیں؟

ببرک، وینا کے گھر میں رہتے ہیں؟ اداکار ببرک شاہ کے وینا ملک سے شادی اور پراپرٹی سے جڑے حیران کن انکشافات

چھوٹے چھوٹے پَھرّے بنا کر کاپی میں چھپائے اور۔۔ ندا یاسر نقل کرتے ہوئے کیسے پکڑی گئیں؟ دلچسپ قصہ سنا دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی