ہمیشہ خود کو برتر دکھانے کی کوشش کرتا ہے۔۔ نادیہ افگن کا فیروز خان پر کڑا وار ! تنقید میں ساری حدیں بھلا دیں


"فیرزو خان کبھی کسی کردار میں نہیں ڈھلتا، وہ ہمیشہ خود ہی رہتا ہے" سینئر اداکارہ نادیہ افگن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں فیروز خان کی اداکاری پر وہ بات کہہ دی جس پر انڈسٹری برسوں سے سرگوشیاں کرتی رہی ہے۔ "میں نے ان کے ساتھ کام تو کبھی نہیں کیا، لیکن سنا ہے کہ ان کے ساتھ اداکاراؤں کا کام کرنا آسان نہیں ہوتا، وہ ہمیشہ خود کو برتر دکھانے کی کوشش کرتے ہیں"، نادیہ افگن نے بےباکی سے کہا۔ بات یہیں ختم نہیں ہوئی، انہوں نے فیروز خان کی اداکاری پر بھی خاصی سخت رائے دی۔ ان کا کہنا تھا، "وہ جو بھی کردار کرتا ہے، اصل میں وہ کردار نہیں بلکہ خود فیرزو ہوتا ہے، ہر بار ایک ہی چہرہ، ایک جیسا انداز، ایک جیسا مزاج، جیسے اداکاری نہیں بلکہ اپنا آئینہ دکھا رہا ہو۔" ان کا یہ تجزیہ ڈرامہ ہمراز میں فیروز خان کی حالیہ پرفارمنس کے حوالے سے تھا، جس میں وہ حسبِ روایت روایتی بگڑیل امیرزادے کے روپ میں نظر آتے ہیں۔ نادیہ افگن کے مطابق، فیروز کا ہر کردار ان کی شخصیت کی ہی ایک جھلک ہوتا ہے، جو ان کی اداکاری کی محدودیت کو ظاہر کرتا ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کے تبصرے نے ایک نیا ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔ کچھ صارفین نے نادیہ افگن کی رائے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ فیروز خان اب خود کو دہرا رہے ہیں، جبکہ دوسرے حلقے نے ان کی تنقید کو ذاتی حملہ قرار دے کر مسترد کر دیا۔ ایک صارف نے لکھا، "اگر نادیہ نے ان کے ساتھ کام نہیں کیا تو کسی کے رویے پر بات کرنا مناسب نہیں"، جبکہ ایک اور رائے تھی کہ "ان کی تنقید صرف کرداروں کی نوعیت پر ہونی چاہیے تھی، ذاتی کردار کشی پر نہیں۔"

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

رانی کو مداحوں سے بچھڑے 32 سال ہوگے

فضا علی ایک بار پھر خبروں کی شہ سرخیوں میں، وجہ کیا بنی؟

ریحام رفیق کی ڈانس ویڈیو وائرل، اداکارہ شدید تنقید کی زد میں

نیلم منیرکی شادی سے متعلق بڑی پیشگوئی سچ ثابت ہو گئی، اداکارہ دنگ

ماں بیٹی ابھی تک بھارتی فلمیں دیکھ رہی ہیں۔۔ فضا علی کو بیٹی کی روتی دھوتی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑگیا ! دیکھیں

ہمیشہ خود کو برتر دکھانے کی کوشش کرتا ہے۔۔ نادیہ افگن کا فیروز خان پر کڑا وار ! تنقید میں ساری حدیں بھلا دیں

بھارت میں مس انگلینڈ سے مس ورلڈ مقابلے میں نازیبا سلوک

ببرک شاہ اور وینا ملک میں بریک اپ کیوں ہوا، تہلکہ خیز انکشاف

سحر ہاشمی کا جیون ساتھی سے متعلق انوکھا انکشاف

لندن میں ماہرہ خان کے ساتھ بدتمیزی کا افسوسناک واقعہ۔۔ ہجوم اداکارہ پر ٹوٹ پڑا ! ہمایوں سعید بھی بچانے میں ناکام

’جسم فروش کی طرح محسوس کروایا گیا‘: مس انگلینڈ انڈیا میں جاری عالمی مقابلۂ حسن بیچ و بیچ چھوڑ کر چلی گئیں

’ہوم باؤنڈ‘: دلت اور مسلمان دوستوں کی کہانی جس کے پریمیئر کے بعد کانز میں پورے نو منٹ تک تالیاں بجتی رہیں

پاکستان میں مشہور شخصیات خود کو فیمنسٹ کہلوانے سے کیوں ہچکچاتی ہیں؟

ببرک، وینا کے گھر میں رہتے ہیں؟ اداکار ببرک شاہ کے وینا ملک سے شادی اور پراپرٹی سے جڑے حیران کن انکشافات

چھوٹے چھوٹے پَھرّے بنا کر کاپی میں چھپائے اور۔۔ ندا یاسر نقل کرتے ہوئے کیسے پکڑی گئیں؟ دلچسپ قصہ سنا دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی