یہی عورت رمضان میں ہمیں اسلام بھی سکھائے گی۔۔ فضا علی کا نامناسب لباس ! صارفین نے رنگ ڈھنگ بدلنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا


"آج کے شو میں ہمارے خاص مہمان ہیں پیارے اور وفادار کتے! دیکھیے کیسے یہ معصوم ساتھی خوشیاں بکھیرتے ہیں۔ یہ قسط آپ یقیناً مِس نہیں کرنا چاہیں گے!" اداکارہ و میزبان فضا علی نے حال ہی میں اپنے لائیو مارننگ شو کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ کتوں پر مبنی دلچسپ موضوع پر گفتگو کرتی نظر آئیں۔ تاہم، شو کا مرکزی خیال سائیڈ پر رہ گیا اور توجہ کا مرکز بن گئی فضا علی کی لباس میں اختیار کی گئی بولڈ اسٹائلنگ۔ فضا نے سیاہ اور نیلے رنگ کی شیفون کی ہلکی سی تھرو (see-through) قمیض زیب تن کی، جس کے نیچے نہ صرف ان کی بانہیں نمایاں تھیں بلکہ پیٹ کا کچھ حصہ بھی واضح نظر آ رہا تھا۔ اس ویڈیو نے عوامی حلقوں میں شدید تنقید کو جنم دیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ پر خوب تنقید کی۔ ایک صارف نے لکھا، "انتہائی سستا لباس ہے۔" ایک اور نے مشورہ دیا، "ایسا لباس پہننے سے بہتر ہوتا کہ آپ اندر کوئی بڑی سی شرٹ یا بنیان پہن لیتیں۔" کسی نے فضا کی عمر کا حوالہ دے کر کہا، "یہی اداکارائیں جب بڑی ہوتی ہیں تو اور بھی بے باک ہو جاتی ہیں۔" ایک صارف کا تبصرہ تھا، "رمضان میں تو بڑی نیک بن کر آتی ہیں، اور بعد میں لباس دن بہ دن چھوٹا ہوتا جاتا ہے۔" ایک اور صارف نے نشاندہی کی، "دوپٹہ صرف رمضان میں نہیں، پورے سال پہننا چاہیے۔" جبکہ ایک خاتون صارف نے لکھا، "ہماری میڈیا انڈسٹری میں ہر قسم کی خواتین ہیں، جو ہر موقع کے حساب سے اپنا حلیہ بدل لیتی ہیں۔ رمضان میں یہی عورت ہمیں اسلام بھی سکھائے گی“ اگرچہ فضا علی نے اس شو کو کتوں جیسے وفادار اور معصوم جانوروں سے منسوب کیا، مگر ناظرین کی نگاہوں کا محور بن گیا ان کا لباس۔ اس معاملے نے ایک بار پھر یہ سوال کھڑا کر دیا ہے کہ عوامی شخصیات کو اپنی پوشاک کے انتخاب میں کس حد تک محتاط رہنا چاہیے، خاص طور پر جب وہ براہِ راست پروگرامز میں شرکت کر رہی ہوں۔ فضا علی نے تاحال اس تنقید کا کوئی جواب نہیں دیا، لیکن سوشل میڈیا پر بحث تاحال جاری ہے اور بظاہر اس کا اختتام جلدی ہوتا نظر نہیں آتا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

رانی کو مداحوں سے بچھڑے 32 سال ہوگے

فضا علی ایک بار پھر خبروں کی شہ سرخیوں میں، وجہ کیا بنی؟

ریحام رفیق کی ڈانس ویڈیو وائرل، اداکارہ شدید تنقید کی زد میں

نیلم منیرکی شادی سے متعلق بڑی پیشگوئی سچ ثابت ہو گئی، اداکارہ دنگ

ماں بیٹی ابھی تک بھارتی فلمیں دیکھ رہی ہیں۔۔ فضا علی کو بیٹی کی روتی دھوتی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑگیا ! دیکھیں

ہمیشہ خود کو برتر دکھانے کی کوشش کرتا ہے۔۔ نادیہ افگن کا فیروز خان پر کڑا وار ! تنقید میں ساری حدیں بھلا دیں

بھارت میں مس انگلینڈ سے مس ورلڈ مقابلے میں نازیبا سلوک

ببرک شاہ اور وینا ملک میں بریک اپ کیوں ہوا، تہلکہ خیز انکشاف

سحر ہاشمی کا جیون ساتھی سے متعلق انوکھا انکشاف

لندن میں ماہرہ خان کے ساتھ بدتمیزی کا افسوسناک واقعہ۔۔ ہجوم اداکارہ پر ٹوٹ پڑا ! ہمایوں سعید بھی بچانے میں ناکام

’جسم فروش کی طرح محسوس کروایا گیا‘: مس انگلینڈ انڈیا میں جاری عالمی مقابلۂ حسن بیچ و بیچ چھوڑ کر چلی گئیں

’ہوم باؤنڈ‘: دلت اور مسلمان دوستوں کی کہانی جس کے پریمیئر کے بعد کانز میں پورے نو منٹ تک تالیاں بجتی رہیں

پاکستان میں مشہور شخصیات خود کو فیمنسٹ کہلوانے سے کیوں ہچکچاتی ہیں؟

ببرک، وینا کے گھر میں رہتے ہیں؟ اداکار ببرک شاہ کے وینا ملک سے شادی اور پراپرٹی سے جڑے حیران کن انکشافات

چھوٹے چھوٹے پَھرّے بنا کر کاپی میں چھپائے اور۔۔ ندا یاسر نقل کرتے ہوئے کیسے پکڑی گئیں؟ دلچسپ قصہ سنا دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی