لائن میں کھڑے ہو کر بل نہیں بھر سکتی۔۔ سارہ خان کا فیمنزم سے متعلق بیان صارفین کو بھڑکا گیا


"میں خود کو کوئی بڑی فیمنسٹ نہیں سمجھتی۔ میں پرانے وقتوں کی عورت ہوں۔ مجھے گھر میں رہنا اچھا لگتا ہے، اور میں چاہتی ہوں کہ مرد، مرد بن کر رہیں۔ مجھے لائن میں لگ کر بل ادا کرنا پسند نہیں، یہ سب کام مردوں کو ہی کرنے چاہئیں، تاکہ عورتیں سکون سے جی سکیں۔" پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں شمار ہونے والی سارہ خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں ایسا بیان دے دیا جس نے سوشل میڈیا کو دو واضح حصوں میں تقسیم کر دیا۔ نرم لہجے میں دی گئی ان کی سادہ بات، ایک گہری بحث کا موضوع بن گئی۔ سارہ خان، جنہوں نے ثبات، رقصِ بسمل، لاپتا جیسے ڈراموں سے اپنی جگہ بنائی، اب نئے سیریل شیر میں دانش تیمور کے ساتھ نظر آئیں گی۔ مگر ان کے کیریئر کی یہ نئی پیشرفت اس وقت پس منظر میں چلی گئی، جب ان کا "فیمنزم" سے متعلق نکتۂ نظر سرخیوں کی زینت بن گیا۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ روایتی سوچ رکھتی ہیں، اور عورتوں کے حقوق کی جدوجہد کو مغربی انداز میں دیکھنے کی قائل نہیں۔ ان کے مطابق خواتین کو عزت اسی وقت ملتی ہے جب مرد اپنی ذمہ داری کو قبول کریں اور عورتوں کو تحفظ دیں۔ لیکن بات یہیں پر رکی نہیں۔ ان کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک طوفان سا آ گیا۔ کچھ صارفین نے ان کی سوچ کو حقیقت پسندانہ اور اسلامی اقدار سے ہم آہنگ قرار دیا۔ کسی نے لکھا، "آخر کوئی تو ہے جو عورت کو عورت رہنے دینا چاہتی ہے۔" جبکہ دوسرے کا کہنا تھا، "اسلام نے جو مقام عورت کو دیا ہے، وہ فیمنزم سے کہیں بہتر ہے۔" دوسری جانب تنقید کا ایک الگ محاذ بھی کھل گیا۔ کئی لوگوں نے سارہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ایک صارف نے لکھا، "یہ بیان جہالت کا نمونہ ہے، انہیں معلوم ہی نہیں فیمنزم ہے کیا۔" ایک اور کا تبصرہ تھا، "اگر فیمنسٹ تحریکیں نہ ہوتیں تو شاید آج سارہ بھی کیمرے کے سامنے نہ ہوتیں۔" ایک تنقیدی آواز میں کہا گیا، "اسی سوچ کی وجہ سے آدھی قوم صرف چائے پینے کے لیے گھر بیٹھ جاتی ہے اور ملک آگے نہیں بڑھتا۔"

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

رانی کو مداحوں سے بچھڑے 32 سال ہوگے

فضا علی ایک بار پھر خبروں کی شہ سرخیوں میں، وجہ کیا بنی؟

ریحام رفیق کی ڈانس ویڈیو وائرل، اداکارہ شدید تنقید کی زد میں

نیلم منیرکی شادی سے متعلق بڑی پیشگوئی سچ ثابت ہو گئی، اداکارہ دنگ

ماں بیٹی ابھی تک بھارتی فلمیں دیکھ رہی ہیں۔۔ فضا علی کو بیٹی کی روتی دھوتی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑگیا ! دیکھیں

ہمیشہ خود کو برتر دکھانے کی کوشش کرتا ہے۔۔ نادیہ افگن کا فیروز خان پر کڑا وار ! تنقید میں ساری حدیں بھلا دیں

بھارت میں مس انگلینڈ سے مس ورلڈ مقابلے میں نازیبا سلوک

ببرک شاہ اور وینا ملک میں بریک اپ کیوں ہوا، تہلکہ خیز انکشاف

سحر ہاشمی کا جیون ساتھی سے متعلق انوکھا انکشاف

لندن میں ماہرہ خان کے ساتھ بدتمیزی کا افسوسناک واقعہ۔۔ ہجوم اداکارہ پر ٹوٹ پڑا ! ہمایوں سعید بھی بچانے میں ناکام

’جسم فروش کی طرح محسوس کروایا گیا‘: مس انگلینڈ انڈیا میں جاری عالمی مقابلۂ حسن بیچ و بیچ چھوڑ کر چلی گئیں

’ہوم باؤنڈ‘: دلت اور مسلمان دوستوں کی کہانی جس کے پریمیئر کے بعد کانز میں پورے نو منٹ تک تالیاں بجتی رہیں

پاکستان میں مشہور شخصیات خود کو فیمنسٹ کہلوانے سے کیوں ہچکچاتی ہیں؟

ببرک، وینا کے گھر میں رہتے ہیں؟ اداکار ببرک شاہ کے وینا ملک سے شادی اور پراپرٹی سے جڑے حیران کن انکشافات

چھوٹے چھوٹے پَھرّے بنا کر کاپی میں چھپائے اور۔۔ ندا یاسر نقل کرتے ہوئے کیسے پکڑی گئیں؟ دلچسپ قصہ سنا دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی