پاکستان یا جہنم میں انتخاب کرنا پڑے، تو دوسری آپشن چُنوں گا: جاوید اختر


انڈیا کے معروف شاعر اور سکرپٹ رائٹر جاوید اختر نے کہا ہے کہ اگر انہیں جہنم اور پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے تو وہ جہنم کو چُننا پسند کریں گے۔این ڈی ٹی وی کے مطابق سنیچر کو ممبئی میں ایک کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے جاوید اختر کا کہنا تھا کہ انہیں بہت ستائش ملتی ہے، مگر ساتھ ہی دونوں اطراف کے ’انتہاپسندوں‘ کی جانب سے ’گالیوں‘ کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’جب آپ ایک طرف کی نمائندگی کرتے ہوئے بات کرتے ہیں تو صرف دوسری طرف کو ناخوش کرتے ہیں لیکن اگر آپ سب کی نمائندگی کرتے ہوئے بات کریں تو بہت بڑی تعداد میں لوگ آپ نے ناراض ہو جاتے ہیں۔‘ انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’میں آپ کو اپنا ایکس اور واٹس ایپ دکھا سکتا ہوں، جن میں دونوں طرف سے گالیاں برستی ہیں، بہت لوگ میری تعریف بھی کرتے ہیں، مگر دونوں طرف کے انتہا پسند پیچھے پڑے رہتے ہیں۔‘انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے خیال میں ایسا ہی ہونا چاہیے کیونکہ جب ایک گروپ اپنا سلسلہ بند کرتا ہے تو مجھے حیرت ہونے لگتی ہے کہ میں نے کوئی غلطی تو نہیں کر دی۔‘ان کے مطابق ’ایک جانب وہ کہتے ہیں کہ آپ کافر ہیں اور جہنم میں جائیں گے اور دوسری طرف والے کہتے ہیں کہ آپ جہادی ہیں پاکستان چلے جائیں۔ اب اگر میرے پاس صرف دو راستے ہوں تو میں جہنم جانے کو ترجیح دوں گا۔‘جاوید اختر نے کہا کہ وہ 19 سال کے تھے جب ممبئی آئے اور آج میں جو کچھ بھی ہیں وہ اسی شہر اور مہاراشٹر کی وجہ سے ہیں۔خیال رہے اس سے قبل بھی جاوید اختر بیانات کی وجہ سے تنازعات کا شکار ہوتے رہے ہیں خصوصاً پہلگام واقعے کے بعد سے انہوں نے جب کہا کہ پاکستانی فنکاروں کو انڈین فلموں میں کام نہیں کرنا چاہیے تو اس کے بعد پاکستانی فنکاروں نے انہیں سخت جواب دیا جن میں بشریٰ انصاری اور دوسرے فنکار شامل تھے۔دوسری جانب پاکستان انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے جاوید اختر کی ویڈیو پر سخت ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ایکس اکاؤنٹ ون ٹو مینی نے شیئر ہونے والی ویڈیو کے نیچے لکھا کہ ’ساری عمر اپنے آپ کو انڈین ثابت کرنے میں لگا دیں گے لیکن بن نہیں پائیں گے، یہی ان کی سزا ہے۔‘اسی طرح ایک سعداللہ کا کہنا تھا کہ ’انسان ہر اس جگہ کو پسند کرتا ہے جہاں وہ نہیں گیا ہوتا، میری خواہش ہے کہ ان کی خواہش پوری ہو۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

رانی کو مداحوں سے بچھڑے 32 سال ہوگے

فضا علی ایک بار پھر خبروں کی شہ سرخیوں میں، وجہ کیا بنی؟

ریحام رفیق کی ڈانس ویڈیو وائرل، اداکارہ شدید تنقید کی زد میں

نیلم منیرکی شادی سے متعلق بڑی پیشگوئی سچ ثابت ہو گئی، اداکارہ دنگ

ماں بیٹی ابھی تک بھارتی فلمیں دیکھ رہی ہیں۔۔ فضا علی کو بیٹی کی روتی دھوتی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑگیا ! دیکھیں

ہمیشہ خود کو برتر دکھانے کی کوشش کرتا ہے۔۔ نادیہ افگن کا فیروز خان پر کڑا وار ! تنقید میں ساری حدیں بھلا دیں

بھارت میں مس انگلینڈ سے مس ورلڈ مقابلے میں نازیبا سلوک

ببرک شاہ اور وینا ملک میں بریک اپ کیوں ہوا، تہلکہ خیز انکشاف

سحر ہاشمی کا جیون ساتھی سے متعلق انوکھا انکشاف

لندن میں ماہرہ خان کے ساتھ بدتمیزی کا افسوسناک واقعہ۔۔ ہجوم اداکارہ پر ٹوٹ پڑا ! ہمایوں سعید بھی بچانے میں ناکام

’جسم فروش کی طرح محسوس کروایا گیا‘: مس انگلینڈ انڈیا میں جاری عالمی مقابلۂ حسن بیچ و بیچ چھوڑ کر چلی گئیں

’ہوم باؤنڈ‘: دلت اور مسلمان دوستوں کی کہانی جس کے پریمیئر کے بعد کانز میں پورے نو منٹ تک تالیاں بجتی رہیں

پاکستان میں مشہور شخصیات خود کو فیمنسٹ کہلوانے سے کیوں ہچکچاتی ہیں؟

ببرک، وینا کے گھر میں رہتے ہیں؟ اداکار ببرک شاہ کے وینا ملک سے شادی اور پراپرٹی سے جڑے حیران کن انکشافات

چھوٹے چھوٹے پَھرّے بنا کر کاپی میں چھپائے اور۔۔ ندا یاسر نقل کرتے ہوئے کیسے پکڑی گئیں؟ دلچسپ قصہ سنا دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی