مشہور فلم "ہیری پوٹر" کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری


بچپن کی یادوں سے جڑی، ہالی ووڈ کی لازوال فلم سیریز ہیری پوٹر ایک نئے روپ میں دوبارہ اسکرین پر آنے کو تیار ہے۔ لیکن اس بار بات فلموں کی نہیں بلکہ ایک مکمل ٹی وی سیریز کی ہورہی ہے، جس میں سب کچھ نیا ہوگا... کہانی وہی پرانی، مگر چہرے ہوں گے نئے!ایچ بی او نے باضابطہ طور پر اعلان کر دیا ہے کہ ہیری پوٹر کی دنیا اب ایک نئی نسل کے اداکاروں کے ساتھ چھوٹی اسکرین پر قدم رکھے گی۔ٹی وی سیریز میں جادو، مہم جوئی اور دوستی کا وہی پرانا رنگ ہوگا، جو ہیری، ہرمائینی اور رون کے گرد گھومتا ہے، مگر اس بار ان کرداروں میں نظر آئیں گے۔نوجوان فنکار: ڈومینک میکلافلن بطور ہیری پوٹر، اربیلا اسٹینٹن بطور ہرمائینی گرینجر، اور السٹر اسٹیوٹ بطور رون ویزلی۔ایچ بی او نے اپنے انسٹاگرام پیج پر تینوں نوآموز اداکاروں کو خاص انداز میں خوش آمدید کہا، اور انہیں جادوئی دنیا کے دروازے کھولنے کی نوید دی۔پوسٹ میں لکھا گیا: ’’مسٹر پوٹر، مس گرینجر، اور مسٹر ویزلی! ہمیں خوشی ہے کہ آپ کو ہوگورٹس اسکول آف وِچ کرافٹ اینڈ وِزڈرڈری میں داخلہ مل گیا ہے۔‘‘اس شاندار موقع کے پیچھے ایک دلچسپ انتخابی عمل کارفرما رہا۔ مشہور میگزین ورائٹی کے مطابق، گزشتہ سال ایچ بی او نے جب اوپن کاسٹنگ کال کا اعلان کیا تھا، تو دنیا بھر سے 30 ہزار سے زائد بچوں نے آڈیشن دیے۔ان میں سے ان تین خوش نصیبوں کو چُنا گیا جو اب جادو کی اس دنیا کے مرکزی کردار بننے جا رہے ہیں۔سیریز کی شو رنر فرانسسکا گارڈنر اور ہدایتکار مارک میلڈ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ ہمارے لیے انتہائی خوشی کی بات ہے کہ ہم نے اپنے ہیری، ہرمائینی اور رون کو ڈھونڈ نکالا ہے۔ان تینوں میں جو جوہر اور صلاحیت ہے، وہ اسکرین پر دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ ہم اُن ہزاروں بچوں کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے آڈیشن دیے۔‘‘سیریز کی خوبصورتی یہ ہے کہ نئی نسل کے ہیروز کے ساتھ ساتھ، معروف اور تجربہ کار اداکار بھی شامل کیے گئے ہیں۔جان لیتھگو پروفیسر ڈمبلڈور کا کردار نبھائیں گے، جب کہ جینیٹ میکٹیئر پروفیسر مکگونگل، پاپا ایسیڈو پروفیسر اسنیپ، نک فراسٹ ہیگرڈ، لوک تھیلن پروفیسر کوئریل، اور پال وائٹ ہاؤس اسکول کے سخت گیر نگراں فلچ کا روپ دھاریں گے۔یہ سیریز جے کے رولنگ کے مشہور زمانہ ناولوں پر ہی مبنی ہوگی، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ خود رولنگ اس پراجیکٹ میں ایگزیکٹو پروڈیوسر کی حیثیت سے شامل ہوں گی۔نوجوان کاسٹ کے کیریئر کی بات کی جائے تو، السٹر اسٹیوٹ کے لیے یہ پہلا بڑا پروجیکٹ ہے، ڈومینک میکلافلن کامیڈی سیریز Grow میں جلد نظر آئیں گے، جبکہ اربیلا اسٹینٹن نے ویسٹ اینڈ پر میٹیلڈا: دی میوزیکل میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا ہے۔اگرچہ ابھی ٹی وی سیریز کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا، لیکن یہ طے ہے کہ یہ پروجیکٹ جلد ہی ایچ بی او میکس پر جادو جگانے آ رہا ہے۔مداحوں کو اب شدت سے انتظار ہے کہ آیا یہ نئی نسل بھی اُس سحر کو قائم رکھ پائے گی جس نے ہیری پوٹر کو دُنیا بھر کے دلوں میں بسایا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

بھارت کے معاملے پر فواد خان اور ہانیہ عامر کی خاموشی پر فیصل قریشی کا رد عمل

زیادہ خوش نہ ہوں اور چوتھی شادی کی تیاری کریں۔۔ فرح اور اقرار کی شادی کی سالگرہ کی ویڈیو ! صارفین نے کیوں ہنگامہ کھڑا کردیا؟

جھاڑو لگانے والے نے شکایت کی کہ مجھے سلام کیوں نہیں کیا۔۔ سلطان راہی کے بیٹے نے باپ کے قتل سے پہلے کے واقعات سنا دیے

انڈین حسینہ کو 30 دن میں تاج لوٹانے کی ہدایت: ریچل گپتا کا مس گرینڈ انٹرنیشنل پر بدسلوکی اور باڈی شیمنگ کا الزام

جنت میں کیلا نہیں ملتا اس لئے جہنم جانا چاہتا ہوں۔۔ جاوید اختر کا ایک اور متنازع بیان تنقید کی زد میں

شفاعت علی کے گھر ننھے مہمان کی آمد۔۔ بیٹے کا کیا خوبصورت نام رکھا اور معنیٰ کیا ہیں؟

ماہرہ خان نےشاہ رخ کو نظرانداز کر کے مولا جٹ کو لیجنڈ قرار دے دیا

انڈین حیسنہ کو 30 دن میں تاج لوٹانے کی ہدایت: ریچل گپتا کا مس گرینڈ انٹرنیشنل پر بدسلوکی اور باڈی شیمنگ کا الزام

ماہرہ خان نےشاہ رخ کو نظرانداز کر کے مولا جٹ کو لیجنڈ قرار دیا

’سات ہزار کا ایک گھونٹ‘، دلجیت دوسانجھ کو لندن کی کافی کتنے میں پڑی؟

نیلم منیر کے متعلق کون سی پیش گوئی 9 سال بعد درست نکلی؟ دلچسپ حقائق

سابق شوہر اور ان کی بیوی سے دوستی ہے۔۔ ماہرہ خان نے اپنی پہلی شادی کو قیمتی کیوں کہا؟ نجی زندگی کے چند راز

شوہر نے گھر بنایا تو میں نے بیٹیوں کو پڑھایا۔۔ عورت کی کمائی منحوس نہیں! ثمینہ پیرذادہ کا صائمہ قریشی اور سارہ خان کر کرارا جواب

یمنیٰ زیدی کی خوشی میں چھپا ایک کروڑ کا راز

کیا سونیا حسین شادی کے بعد اداکاری کریں گی؟ اداکارہ کا انوکھا انکشاف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی