شوہر نے گھر بنایا تو میں نے بیٹیوں کو پڑھایا۔۔ عورت کی کمائی منحوس نہیں! ثمینہ پیرذادہ کا صائمہ قریشی اور سارہ خان کر کرارا جواب


"خاتون کا دروازہ خود کھولنا غلط نہیں، لیکن جب کوئی مرد دروازہ کھولے، تو میں فوراً سوچتی ہوں کہ یہ اس کی ماں کی تربیت ہے جو اُس کے کردار کو ظاہر کرتی ہے۔ بل دینا، دروازے کھولنا, یہ سب مرد کے کردار کی علامت ہے، عورت کی حیثیت کا پیمانہ نہیں۔" اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے حال ہی میں معروف صحافی آمنہ حیدر اثارنی کو ایک تفصیلی انٹرویو دیا جس میں انہوں نے شوبز انڈسٹری، اپنی زندگی کے تجربات اور خواتین کے حقوق کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔ اس انٹرویو نے خاصی توجہ حاصل کی، خصوصاً جب انہوں نے سارہ خان اور صاٸمہ قریشی کے متنازع بیانات پر اپنی مدلل اور سلجھی ہوئی رائے دی۔ حالیہ دنوں میں سارہ خان نے کہا کہ وہ "فیمنسٹ" نہیں ہیں اور اپنے شوہر سے چاہتی ہیں کہ وہ ان کی جگہ لائن میں لگ کر بل ادا کرے۔ اس سے قبل صاٸمہ قریشی نے دعویٰ کیا تھا کہ عورت کا کمایا ہوا پیسہ گھر کے لیے باعثِ برکت نہیں ہوتا۔ ان بیانات نے سوشل میڈیا پر کافی ہنگامہ برپا کیا۔ لیکن ثمینہ پیرزادہ نے نہایت سنجیدگی اور فہم کے ساتھ ان خیالات کو چیلنج کیا اور یہی انداز شاید ہمیں آج کے معاشرے میں سب سے زیادہ درکار ہے۔ ثمینہ نے کہا کہ "اگر مجھے خود دروازہ کھولنا پڑے، تو میں کھول لوں گی، لیکن جب کوئی مرد دروازہ کھولے تو مجھے اس کی ماں کی تربیت یاد آتی ہے۔ وہی تربیت جو مرد کو عورت کی عزت سکھاتی ہے۔" ان کے بقول، یہ حرکتیں مرد کے کردار کی جھلک ہوتی ہیں، عورت کی خودمختاری پر کوئی سوال نہیں۔ صاٸمہ قریشی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے ثمینہ پیرزادہ نے اپنی ذاتی زندگی کی مثال دی اور کہا، "میں نے اپنی بیٹی کی تعلیم پر پیسہ خرچ کیا جبکہ عثمان (شوہر) نے گھر تعمیر کروایا۔ ہم دونوں نے ایک دوسرے کی قربانیوں کا احترام کیا اور زندگی کو ساتھ لے کر چلے۔ عورت کا پیسہ بھی اتنا ہی مقدس ہے جتنا مرد کا، یہ کہنا کہ وہ نحوست لاتا ہے، سراسر غلط فہمی ہے۔" ثمینہ نے مزید کہا کہ ازدواجی زندگی میں دونوں فریقین کا ایک دوسرے کے خاندان کے لیے محبت اور عزت رکھنا ہی کامیاب رشتے کی بنیاد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نہ صرف انہوں نے عثمان کے خاندان کی مدد کی، بلکہ عثمان بھی ہمیشہ ان کی والدہ کے ساتھ احترام اور محبت سے پیش آتے رہے۔ یہی وہ توازن اور ہم آہنگی ہے جو ایک خوبصورت رشتے کی پہچان بنتی ہے۔ ثمینہ پیرزادہ کی گفتگو نہ صرف نپی تلی اور مدلل تھی بلکہ اس میں ایک ایسا نکتہ نظر سامنے آیا جو معاشرے کو مثبت سمت میں لے جا سکتا ہے۔ جب مشہور شخصیات اپنے الفاظ کو دانشمندی سے استعمال کرتی ہیں، تو وہ لوگوں کی سوچ بدل سکتی ہیں اور ثمینہ پیرزادہ نے یہی کر دکھایا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

سیاست فلموں کے مقابلے میں عمر رسیدہ خواتین کے لیے زیادہ مہربان ہے: کنگنا رناوت

’لو گُرُو‘ میری اب تک کی سب سے مہنگی فلم ہے، ہمایوں سعید

کرن اشفاق نے 15 کلو وزن کم کرنے کی وجہ بتا دی

بلال قریشی کا جانوروں کی قیمتوں میں ہو شربا اضافے پر شدید رد عمل

صبا فیصل کے شادی سے متعلق سنسنی خیز انکشافات

صبا فیصل کے شادی سے متعلق سیسنی خیز انکشافات

باپ بھی اپنے بچوں کی یاد میں روز مرتا ہے۔۔ جاوید شیخ اور مومل شیخ نے طلاق کے مرد پر اثرات بیان کر دیے

باپ کا ایسا روپ دکھا کر بچے کو نہ ڈرائیں۔۔ بہروپیا ڈرامے کا خطرناک سین ! صارفین نے فیصل قریشی کی اہلیہ کو کھری کھری سنا دی

مختصر کیریئر میں جنونی جذبے سے کام کرنے والے عظیم ہدایت کار محبوب خان

بھارت کے معاملے پر فواد خان اور ہانیہ عامر کی خاموشی پر فیصل قریشی کا رد عمل

زیادہ خوش نہ ہوں اور چوتھی شادی کی تیاری کریں۔۔ فرح اور اقرار کی شادی کی سالگرہ کی ویڈیو ! صارفین نے کیوں ہنگامہ کھڑا کردیا؟

گھر میں صرف ایک وقت کھانا پکتا تھا۔۔ بچپن میں یتیم ہونے والے نواز انجم اپنی کہانی سناتے ہوئے رو پڑے

جو آج ماں کو چھوڑ رہا ہے کل آپ کو بھی چھوڑ دے گا۔۔ ساس کے طعنوں سے تنگ دلہن کے سوال پر صبا فیصل نے حقیقت کا آئینہ دکھا دیا

بیوی سے کیا تحفہ لینا پسند ہے؟ ہمایوں سعید کے جواب پر ماہرہ خان نے منہ پر ہاتھ رکھ لیا ! دیکھیں

اتنی بری اداکاری کر کے پورے ڈرامے کا بیڑہ غرق کردیا ! شیر ڈرامہ میں سارہ خان کی اوور ایکٹنگ سے صارفین سخت نالاں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی