زیادہ خوش نہ ہوں اور چوتھی شادی کی تیاری کریں۔۔ فرح اور اقرار کی شادی کی سالگرہ کی ویڈیو ! صارفین نے کیوں ہنگامہ کھڑا کردیا؟


"صرف شادی کی اجازت ملی پہلی اہلیہ سے، بچوں کی نہیں ملی کیا اقرار بھائی کو؟" "یہ سب کے ساتھ ہی ہنستا ہے، خوش نہیں ہونا میڈم، آپ بس چوتھی کی تیاری کریں۔" "کسی کی ذاتی زندگی پر تبصرہ کرنا اچھی بات نہیں لیکن آپ کو یہ کہنا چاہوں گا، جو زندگی آپ جی رہی ہیں وہ صحیح نہیں، آپ اقرار سے بہتر شوہر کی مستحق ہیں۔" "سمجھ نہیں آ رہا کہ لوگ ایک ایسے شخص کو شادی کی مبارکباد کیوں دے رہے ہیں، جو ایک کے بعد ایک اپنی بیویوں کو پریشان کرتا جا رہا ہے۔" اقرار الحسن اور ان کی دوسری بیوی فرح اقرار کی شادی کی تیرہویں سالگرہ سوشل میڈیا پر ایک خوشگوار لمحہ بن کر ابھری، لیکن کچھ ہی لمحوں میں یہ سیلیبریشن آن لائن تنقید کا میدان بن گئی۔ ایک سادہ سی آؤٹنگ، ایک مختصر ویڈیو، اور کیپشن میں فرح کی خوشی کا اظہار: "ماشاءاللہ، ہمارے ساتھ تیرہ سال مکمل ہوگئے" یہ سب کچھ انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا، لیکن صارفین کی طرف سے ردِ عمل توقع سے مختلف نکلا۔ View this post on Instagram A post shared by Farah Iqrar (@fara_yousaf) فرح اور اقرار کی شادی کو 13 سال ہو چکے ہیں، مگر یہ رشتہ اپنے آغاز سے ہی خبروں اور سوالات کے گھیرے میں رہا ہے۔ 2012 میں ہوئی یہ دوسری شادی پانچ سال تک پوشیدہ رہی، اور جب سامنے آئی تو بھی وضاحت کے بجائے صرف یہی کہا گیا کہ "پہلی بیوی کی اجازت سے کی گئی۔" بعد میں 2024 میں تیسری شادی کی تصدیق نے بھی لوگوں کے دلوں میں کئی سوالات جنم دیے۔ اب فرح کی سالگرہ پوسٹ نے پھر وہی زخم تازہ کر دیے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے ان پر تنقید کے تیر برسائے۔ کوئی انہیں "چوتھی کی تیاری" کا مشورہ دے رہا ہے تو کسی کو لگتا ہے کہ "وہ بہتر شریکِ حیات کی حقدار ہیں۔" فرح ایک کامیاب صحافی اور ڈیجیٹل کریئٹر ہیں، لیکن ان کی ذاتی زندگی کا یہ پہلو بار بار عوامی تجسس اور طنز کا نشانہ بن جاتا ہے۔ ایک جانب وہ اپنے شوہر کے ساتھ لمحے بانٹتی ہیں، تو دوسری طرف تبصرے ان کے اندرونی جذبات پر سوال اٹھاتے ہیں۔ بعض افراد نے نرم لہجے میں مشورے دیے، تو کچھ نے طنزیہ انداز اپنایا لیکن یہ واضح ہو گیا کہ اقرار الحسن کی ازدواجی زندگی اب محض ذاتی معاملہ نہیں رہی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

سیاست فلموں کے مقابلے میں عمر رسیدہ خواتین کے لیے زیادہ مہربان ہے: کنگنا رناوت

’لو گُرُو‘ میری اب تک کی سب سے مہنگی فلم ہے، ہمایوں سعید

کرن اشفاق نے 15 کلو وزن کم کرنے کی وجہ بتا دی

بلال قریشی کا جانوروں کی قیمتوں میں ہو شربا اضافے پر شدید رد عمل

صبا فیصل کے شادی سے متعلق سنسنی خیز انکشافات

صبا فیصل کے شادی سے متعلق سیسنی خیز انکشافات

باپ بھی اپنے بچوں کی یاد میں روز مرتا ہے۔۔ جاوید شیخ اور مومل شیخ نے طلاق کے مرد پر اثرات بیان کر دیے

باپ کا ایسا روپ دکھا کر بچے کو نہ ڈرائیں۔۔ بہروپیا ڈرامے کا خطرناک سین ! صارفین نے فیصل قریشی کی اہلیہ کو کھری کھری سنا دی

مختصر کیریئر میں جنونی جذبے سے کام کرنے والے عظیم ہدایت کار محبوب خان

بھارت کے معاملے پر فواد خان اور ہانیہ عامر کی خاموشی پر فیصل قریشی کا رد عمل

زیادہ خوش نہ ہوں اور چوتھی شادی کی تیاری کریں۔۔ فرح اور اقرار کی شادی کی سالگرہ کی ویڈیو ! صارفین نے کیوں ہنگامہ کھڑا کردیا؟

گھر میں صرف ایک وقت کھانا پکتا تھا۔۔ بچپن میں یتیم ہونے والے نواز انجم اپنی کہانی سناتے ہوئے رو پڑے

جو آج ماں کو چھوڑ رہا ہے کل آپ کو بھی چھوڑ دے گا۔۔ ساس کے طعنوں سے تنگ دلہن کے سوال پر صبا فیصل نے حقیقت کا آئینہ دکھا دیا

بیوی سے کیا تحفہ لینا پسند ہے؟ ہمایوں سعید کے جواب پر ماہرہ خان نے منہ پر ہاتھ رکھ لیا ! دیکھیں

اتنی بری اداکاری کر کے پورے ڈرامے کا بیڑہ غرق کردیا ! شیر ڈرامہ میں سارہ خان کی اوور ایکٹنگ سے صارفین سخت نالاں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی