بھارت کے معاملے پر فواد خان اور ہانیہ عامر کی خاموشی پر فیصل قریشی کا رد عمل


شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ اگر فواد خان اور ہانیہ عامر نے بھارت سے متعلق کچھ نہیں کہا تو تنقید نہ کریں۔ سینئر اداکار فیصل قریشی نے حالیہ انٹرویو میں فواد خان اور ہانیہ عامر کا دفاع کیا اور کہا کہ ایسے معاملات میں آرٹسٹ پہلے ہی دباؤ میں ہوتے ہیں انیہں مزید نشانے پر نہ لیا جائے۔فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ کس نے بولنے کا فیصلہ کیا، کس نے نہیں اور کس نے دیر سے بولا ہمیں اپنے لوگوں کو بدنام نہیں کرنا چاہیے۔ہم اتحاد کی بات کرتے ہیں، تو پھر ہم دوسروں سے زبردستی کیوں بولنے کی توقع رکھیں؟ میں اپنا کردار ادا کروں گا۔اداکار نے کہا کہ میں اس سے متعلق نادیہ خان سے بھی بات کر چکا ہوں۔ میں نے نادیہ خان کو فون کر کے کہا تھا کہ یہ سب نہیں ہونا چاہیے۔ نادیہ میری بہت اچھی دوست ہیں۔انہوں نے فواد خان اور ہانیہ عامر کا خاص طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ تنقید بالکل اچھی نہیں لگی جو ان دونوں پر کی گئی ہاں، مان لیتے ہیں کہ فواد خان نے پہلگام سے متعلق ٹوئٹ کی۔مگر وہ اپنی فلم کو بچانے کی کوشش کر رہا تھا جس پر وہ 6 ماہ سے کام کر رہا تھا، اس نے آخر کار اپنی بات کہی، ہانیہ نے بھی ٹوئٹ کی اور ماہرہ تو ابتدا سے ہی آواز بلند کر رہی ہیں۔فیصل قریشی نے اس بات پر زور دیا کہ فنکاروں کو اکثر شدید عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جو کہ خطرناک بھی ہو سکتا ہے۔لوگ غصے میں آکر فنکاروں کو نشانہ بناتے ہیں، جس سے وہ خطرے میں آ جاتے ہیں، یہی کچھ کبھی جنید جمشید کے ساتھ ہوا تھا، لوگ ان کے خلاف نفرت پھیلا رہے تھے، اور ان پر حملہ تک کیا گیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

سیاست فلموں کے مقابلے میں عمر رسیدہ خواتین کے لیے زیادہ مہربان ہے: کنگنا رناوت

’لو گُرُو‘ میری اب تک کی سب سے مہنگی فلم ہے، ہمایوں سعید

کرن اشفاق نے 15 کلو وزن کم کرنے کی وجہ بتا دی

بلال قریشی کا جانوروں کی قیمتوں میں ہو شربا اضافے پر شدید رد عمل

صبا فیصل کے شادی سے متعلق سنسنی خیز انکشافات

صبا فیصل کے شادی سے متعلق سیسنی خیز انکشافات

باپ بھی اپنے بچوں کی یاد میں روز مرتا ہے۔۔ جاوید شیخ اور مومل شیخ نے طلاق کے مرد پر اثرات بیان کر دیے

باپ کا ایسا روپ دکھا کر بچے کو نہ ڈرائیں۔۔ بہروپیا ڈرامے کا خطرناک سین ! صارفین نے فیصل قریشی کی اہلیہ کو کھری کھری سنا دی

مختصر کیریئر میں جنونی جذبے سے کام کرنے والے عظیم ہدایت کار محبوب خان

بھارت کے معاملے پر فواد خان اور ہانیہ عامر کی خاموشی پر فیصل قریشی کا رد عمل

زیادہ خوش نہ ہوں اور چوتھی شادی کی تیاری کریں۔۔ فرح اور اقرار کی شادی کی سالگرہ کی ویڈیو ! صارفین نے کیوں ہنگامہ کھڑا کردیا؟

گھر میں صرف ایک وقت کھانا پکتا تھا۔۔ بچپن میں یتیم ہونے والے نواز انجم اپنی کہانی سناتے ہوئے رو پڑے

جو آج ماں کو چھوڑ رہا ہے کل آپ کو بھی چھوڑ دے گا۔۔ ساس کے طعنوں سے تنگ دلہن کے سوال پر صبا فیصل نے حقیقت کا آئینہ دکھا دیا

بیوی سے کیا تحفہ لینا پسند ہے؟ ہمایوں سعید کے جواب پر ماہرہ خان نے منہ پر ہاتھ رکھ لیا ! دیکھیں

اتنی بری اداکاری کر کے پورے ڈرامے کا بیڑہ غرق کردیا ! شیر ڈرامہ میں سارہ خان کی اوور ایکٹنگ سے صارفین سخت نالاں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی