’سات ہزار کا ایک گھونٹ‘، دلجیت دوسانجھ کو لندن کی کافی کتنے میں پڑی؟


انڈیا کے مشہور گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ نے ایسی کافی پینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالی ہے جس کا ایک گھونٹ انہیں سات ہزار اور پورا کپ 31 ہزار روپے میں پڑا۔یہ دلچسپ ویڈیو سامنے آنے کے بعد فینز کی جانب سے بھی دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔انڈین ایکسپریس کے مطابق دلجیت دوسانجھ نے یہ ویڈیو لندن کے ایک ریستوران میں بنائی۔پنجابی میں ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں ان کو گاڑی سے اتر کر ریستوران میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس کے بعد وہ مینیو دیکھتے ہوئے ’جاپان ٹپیکا‘ نامی کافی کا آرڈر دیتے ہوئے ساتھ بتاتے بھی ہیں کہ یہ 265 پاؤند کی ہے جو کہ انڈین کرنسی کے حساب سے 31 ہزار روپے بنتے ہیں۔’اتنے پیسوں میں تو میں نے انڈیا میں شادی دیکھ لینی تھی۔‘کافی کی تیاری کے دوران وہ اپنے کھلے ڈلے انداز میں عملے کے ساتھ باتیں کرتے رہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ’نال کوئی لڈو جلیبیاں وی چک لیو۔‘سپ لیتے ہوئے وہ بتاتے ہیں کہ ایک ایک گھونٹ سات ہزار روپے میں پڑ رہا ہے۔ساتھ ہی اپنے مخصوص انداز میں کہتے ہیں کہ ’اے تے پھکی آ یار۔‘ اس کے بعد باہر نکلتے ہوئے انہیں ایک خاتون فین ملتی ہیں جن کے ساتھ وہ تصویر بنواتے ہیں۔اس ویڈیو کے کمنٹس سیکشن میں زیادہ تر صارفین لافنگ ایموجیز ڈال رہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ ’آپ کی کمنٹری ریلز کی ریئل شکل دکھاتی ہے۔‘ایک اور صارف نے غور سے ویڈیو دیکھنے کے تصحیح کراتے ہوئے کہا کہ اس کا ایک گھونٹ دلجیت کو 10 ہزار روپے میں پڑا ہے۔دلجیت دوسانجھ نے جس کافی کا آرڈر تھا اس کی قیمت انڈین کرنسی میں 31 ہزار روپے کے برابر تھی (فوٹو: جاپان ٹیسٹ)حال ہی میں دلجیت دوسانجھ نے میٹ گالا میں جس انداز میں شرکت کی تھی اس نے سب کو حیران کر دیا تھا۔وہ جلد ہی ’باڈر ٹو‘ فلم میں دکھائی دیں گے جبکہ یہ خیال بھی ظاہر کیا جا رہا تھا کہ وہ نو انٹری کے سیکوئل کا بھی حصہ ہوں گے تاہم بعد ازاں شوٹنگ کی تاریخوں کے موقع پر دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے فلم چھوڑ دی تھی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

سیاست فلموں کے مقابلے میں عمر رسیدہ خواتین کے لیے زیادہ مہربان ہے: کنگنا رناوت

’لو گُرُو‘ میری اب تک کی سب سے مہنگی فلم ہے، ہمایوں سعید

کرن اشفاق نے 15 کلو وزن کم کرنے کی وجہ بتا دی

بلال قریشی کا جانوروں کی قیمتوں میں ہو شربا اضافے پر شدید رد عمل

صبا فیصل کے شادی سے متعلق سنسنی خیز انکشافات

صبا فیصل کے شادی سے متعلق سیسنی خیز انکشافات

باپ بھی اپنے بچوں کی یاد میں روز مرتا ہے۔۔ جاوید شیخ اور مومل شیخ نے طلاق کے مرد پر اثرات بیان کر دیے

باپ کا ایسا روپ دکھا کر بچے کو نہ ڈرائیں۔۔ بہروپیا ڈرامے کا خطرناک سین ! صارفین نے فیصل قریشی کی اہلیہ کو کھری کھری سنا دی

مختصر کیریئر میں جنونی جذبے سے کام کرنے والے عظیم ہدایت کار محبوب خان

بھارت کے معاملے پر فواد خان اور ہانیہ عامر کی خاموشی پر فیصل قریشی کا رد عمل

زیادہ خوش نہ ہوں اور چوتھی شادی کی تیاری کریں۔۔ فرح اور اقرار کی شادی کی سالگرہ کی ویڈیو ! صارفین نے کیوں ہنگامہ کھڑا کردیا؟

گھر میں صرف ایک وقت کھانا پکتا تھا۔۔ بچپن میں یتیم ہونے والے نواز انجم اپنی کہانی سناتے ہوئے رو پڑے

جو آج ماں کو چھوڑ رہا ہے کل آپ کو بھی چھوڑ دے گا۔۔ ساس کے طعنوں سے تنگ دلہن کے سوال پر صبا فیصل نے حقیقت کا آئینہ دکھا دیا

بیوی سے کیا تحفہ لینا پسند ہے؟ ہمایوں سعید کے جواب پر ماہرہ خان نے منہ پر ہاتھ رکھ لیا ! دیکھیں

اتنی بری اداکاری کر کے پورے ڈرامے کا بیڑہ غرق کردیا ! شیر ڈرامہ میں سارہ خان کی اوور ایکٹنگ سے صارفین سخت نالاں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی