جھاڑو لگانے والے نے شکایت کی کہ مجھے سلام کیوں نہیں کیا۔۔ سلطان راہی کے بیٹے نے باپ کے قتل سے پہلے کے واقعات سنا دیے


"ابو اسلام آباد ویزے کے کام کے لیے جا رہے تھے، جیسے ہی گاڑی پورچ سے نکلی تو میں نے انہیں ہاتھ ہلایا۔ نجانے کیوں دل بےچین سا تھا، میں دوڑتا ہوا ان کے پاس گیا، گاڑی بڑی تھی تو دروازے پر چڑھ کر ان کے گال پر بوسہ دیا۔ میں نے کہا، 'ابو! میں آپ کے ساتھ چلوں؟' انہوں نے مسکرا کر کہا، 'نہیں، بیٹا! میں خود چلا جاؤں گا' اور روانہ ہو گئے۔ وہ ہماری آخری ملاقات تھی... اُس دن کے بعد وہ واپس نہ آئے۔" یہ الفاظ تھے فلمی دنیا کے لیجنڈ سلطان راہی کے بیٹے، حیدر سلطان کے، جنہوں نے حال ہی میں ایک پروگرام میں والد کے ساتھ اپنی آخری ملاقات کا دل دہلا دینے والا واقعہ شیئر کیا۔ معروف شاعر و میزبان وسیم شاہ کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے حیدر سلطان نے انکشاف کیا کہ جب ان کے والد اسلام آباد روانہ ہو رہے تھے، تو انہیں ایک انجانی سی بے چینی نے گھیر لیا۔ یہی بے قراری انہیں والد کے قریب لے گئی اور وہ لمحہ، جو انہوں نے اپنے والد کے گال پر پیار دے کر محفوظ کیا، زندگی کا سب سے قیمتی لمحہ بن گیا۔ حیدر صرف 18 برس کے تھے جب سلطان راہی کو دن دیہاڑے گولی مار کر شہید کر دیا گیا۔ گفتگو کے دوران حیدر سلطان نے اپنے والد کی عاجزی اور سادگی کی جھلکیاں بھی بیان کیں۔ انہوں نے بتایا کہ سلطان راہی ہر شخص کو سلام کرنے میں پہل کرتے تھے۔ ایک بار جب وہ اپنے والد کے ساتھ اسٹوڈیو جا رہے تھے تو ایک خاکروب نے گاڑی روک لی اور شکوہ کیا کہ "آج آپ نے مجھے سلام نہیں کیا"۔ سلطان راہی فوراً گاڑی سے اترے، اس شخص کو گلے لگایا، اور سلام کیا۔ خاکروب کی آنکھوں میں آنسو تھے، اور اُس نے کہا: "اب آپ جا سکتے ہیں"۔ حیدر سلطان کے مطابق سلطان راہی کی زندگی سراسر سنتِ رسول ﷺ کے مطابق تھی۔ وہ ہر عمل میں نبی کریم ﷺ کی پیروی کی کوشش کرتے تھے، چاہے وہ انسانوں کے ساتھ سلوک ہو، یا زندگی کی سادگی۔ ایک طرف سلطان راہی کا نام فلمی دُنیا میں جلال، طاقت اور دھوم دھام سے جُڑا ہے، تو دوسری طرف ان کی نجی زندگی عاجزی، محبت اور کردار کی بلندی کا آئینہ دار تھی۔ آج بھی ان کے چاہنے والے نہ صرف ان کی فلموں کو یاد کرتے ہیں بلکہ ان کی انسان دوستی کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

سیاست فلموں کے مقابلے میں عمر رسیدہ خواتین کے لیے زیادہ مہربان ہے: کنگنا رناوت

’لو گُرُو‘ میری اب تک کی سب سے مہنگی فلم ہے، ہمایوں سعید

کرن اشفاق نے 15 کلو وزن کم کرنے کی وجہ بتا دی

بلال قریشی کا جانوروں کی قیمتوں میں ہو شربا اضافے پر شدید رد عمل

صبا فیصل کے شادی سے متعلق سنسنی خیز انکشافات

صبا فیصل کے شادی سے متعلق سیسنی خیز انکشافات

باپ بھی اپنے بچوں کی یاد میں روز مرتا ہے۔۔ جاوید شیخ اور مومل شیخ نے طلاق کے مرد پر اثرات بیان کر دیے

باپ کا ایسا روپ دکھا کر بچے کو نہ ڈرائیں۔۔ بہروپیا ڈرامے کا خطرناک سین ! صارفین نے فیصل قریشی کی اہلیہ کو کھری کھری سنا دی

مختصر کیریئر میں جنونی جذبے سے کام کرنے والے عظیم ہدایت کار محبوب خان

بھارت کے معاملے پر فواد خان اور ہانیہ عامر کی خاموشی پر فیصل قریشی کا رد عمل

زیادہ خوش نہ ہوں اور چوتھی شادی کی تیاری کریں۔۔ فرح اور اقرار کی شادی کی سالگرہ کی ویڈیو ! صارفین نے کیوں ہنگامہ کھڑا کردیا؟

گھر میں صرف ایک وقت کھانا پکتا تھا۔۔ بچپن میں یتیم ہونے والے نواز انجم اپنی کہانی سناتے ہوئے رو پڑے

جو آج ماں کو چھوڑ رہا ہے کل آپ کو بھی چھوڑ دے گا۔۔ ساس کے طعنوں سے تنگ دلہن کے سوال پر صبا فیصل نے حقیقت کا آئینہ دکھا دیا

بیوی سے کیا تحفہ لینا پسند ہے؟ ہمایوں سعید کے جواب پر ماہرہ خان نے منہ پر ہاتھ رکھ لیا ! دیکھیں

اتنی بری اداکاری کر کے پورے ڈرامے کا بیڑہ غرق کردیا ! شیر ڈرامہ میں سارہ خان کی اوور ایکٹنگ سے صارفین سخت نالاں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی