جنت میں کیلا نہیں ملتا اس لئے جہنم جانا چاہتا ہوں۔۔ جاوید اختر کا ایک اور متنازع بیان تنقید کی زد میں


"جنت میں میرے پسندیدہ پھل نہیں ہیں، کیلا جنت میں نہیں ملتا جو میرا پسندیدہ پھل ہے اور امرود بھی وہاں نہیں ملتے... جب میرے پسندیدہ پھل ہی جنت میں نہیں تو ہوسکتا ہے وہ پھل مجھے جہنم میں مل جائیں، اسی لیے میں جنت جانے کیلئے کوششیں نہیں کرتا۔" یہ وہ جملے ہیں جنہوں نے ایک بار پھر جاوید اختر کو تنازعات کے گرداب میں دھکیل دیا ہے۔ بھارت کے معروف شاعر، اسکرپٹ رائٹر اور نغمہ نگار جاوید اختر نے حالیہ انٹرویو میں خدا، آخرت اور جنت و دوزخ کے متعلق جو خیالات ظاہر کیے، وہ نہ صرف سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئے بلکہ غصے اور دکھ کے شدید ردعمل کا باعث بھی بنے۔ انٹرویو کے دوران ایک صحافی کے سوال پر جاوید اختر نے چٹکلے کی صورت میں ایسا بیان دیا جس نے سنجیدہ مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی۔ ان کا یہ کہنا کہ وہ جنت کی خواہش اس لیے نہیں رکھتے کیونکہ وہاں ان کے پسندیدہ پھل موجود نہیں، سننے والوں کے لیے محض ایک طنزیہ مزاحیہ جملہ نہیں تھا، بلکہ بہت سے صارفین کے نزدیک یہ ایمان و عقیدہ کے ساتھ کھلواڑ اور مذاق تھا۔ سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں لوگوں نے اس بیان پر برہمی کا اظہار کیا ہے، اور اسے مذہبِ اسلام کے مقدس تصورات کی توہین قرار دیا ہے۔ کمنٹس میں جاوید اختر کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جہاں کچھ صارفین نے انہیں "خود ساختہ روشن خیال" تو کسی نے "دینی امور پر جہالت کا نمونہ" قرار دیا ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ جاوید اختر نے ایسی بات کی ہو جس سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہو۔ ماضی میں بھی وہ پاکستان، مسلمانوں، اور مذہبی معاملات پر متنازع بیانات دے کر خبروں کی زینت بنتے رہے ہیں۔ مگر اس بار معاملہ صرف سرحدی سیاست یا نظریاتی اختلاف تک محدود نہیں رہا، بلکہ ایک ایسی حد پار کی گئی جسے امت مسلمہ اپنے عقیدے پر حملہ تصور کر رہی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

سیاست فلموں کے مقابلے میں عمر رسیدہ خواتین کے لیے زیادہ مہربان ہے: کنگنا رناوت

’لو گُرُو‘ میری اب تک کی سب سے مہنگی فلم ہے، ہمایوں سعید

کرن اشفاق نے 15 کلو وزن کم کرنے کی وجہ بتا دی

بلال قریشی کا جانوروں کی قیمتوں میں ہو شربا اضافے پر شدید رد عمل

صبا فیصل کے شادی سے متعلق سنسنی خیز انکشافات

صبا فیصل کے شادی سے متعلق سیسنی خیز انکشافات

باپ بھی اپنے بچوں کی یاد میں روز مرتا ہے۔۔ جاوید شیخ اور مومل شیخ نے طلاق کے مرد پر اثرات بیان کر دیے

باپ کا ایسا روپ دکھا کر بچے کو نہ ڈرائیں۔۔ بہروپیا ڈرامے کا خطرناک سین ! صارفین نے فیصل قریشی کی اہلیہ کو کھری کھری سنا دی

مختصر کیریئر میں جنونی جذبے سے کام کرنے والے عظیم ہدایت کار محبوب خان

بھارت کے معاملے پر فواد خان اور ہانیہ عامر کی خاموشی پر فیصل قریشی کا رد عمل

زیادہ خوش نہ ہوں اور چوتھی شادی کی تیاری کریں۔۔ فرح اور اقرار کی شادی کی سالگرہ کی ویڈیو ! صارفین نے کیوں ہنگامہ کھڑا کردیا؟

گھر میں صرف ایک وقت کھانا پکتا تھا۔۔ بچپن میں یتیم ہونے والے نواز انجم اپنی کہانی سناتے ہوئے رو پڑے

جو آج ماں کو چھوڑ رہا ہے کل آپ کو بھی چھوڑ دے گا۔۔ ساس کے طعنوں سے تنگ دلہن کے سوال پر صبا فیصل نے حقیقت کا آئینہ دکھا دیا

بیوی سے کیا تحفہ لینا پسند ہے؟ ہمایوں سعید کے جواب پر ماہرہ خان نے منہ پر ہاتھ رکھ لیا ! دیکھیں

اتنی بری اداکاری کر کے پورے ڈرامے کا بیڑہ غرق کردیا ! شیر ڈرامہ میں سارہ خان کی اوور ایکٹنگ سے صارفین سخت نالاں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی